بوجومبرا
وکیپیڈیا سے
بوجومبرا (سابقہ اووزومبرا) برونڈی کا دارالحکومت ہے جو تنجائیکا جھیل کے شمال مشرقی کنارے پر آباد ہے۔ 1994ء کی مردم شماری کے مطابق بوجومبرا کی آبادی تین لاکھ نفوس ہے جو برونڈی کا سب سے بڑا شہر اور انتظامی، مواصلاتی، اقتصادی مرکز ہے۔ بوجومبرا برونڈی کی مرکزی بندرگاہ بھی ہے جہاں سے ملک کی اہم برآمداد مثلا کافی، کپاس، چمڑا وغیرہ باہر بھیجی جاتی ہیں۔
[ترمیم] تاریخ
بوجومبرا ایک چھوٹے گاؤں سے بڑا شہر 1889ء میں بنا، جب اسکو مشرقی افریقہ میں جرمنی کی فوجی چوکی بنایا گیا۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد اسکو بلجئین لیگ آف نیشنز کا انتظامی مرکز بنایا گیا۔ 1962ء میں برونڈی کی آزادی کے بعد اسکا نام اووزومبرا سے تبدیل کر کے بوجومبرا رکھا گیا۔ آزادی کے بعد سے اب تک بوجومبرا جو دو مذہبی گروہوں ہوٹو ملیشیا اور مخالف ٹسٹی اکثریت والی برونڈی کی افواج کے فسادات کی زد میں ہے۔
شہر کا مرکز کالونی طرز پر ایک بڑے بازار، قومی اسٹیڈیم، بڑی مسجد وغیرہ پر مشتمل ہے۔ شہر کے عجائب گھر کو برونڈی کے قومی عجائب گھر کا درجہ حاصل ہے اور یہاں برونڈی کے لوگوں کے طرز رہن سہن اور جغرافیعہ سے متعلق عجائبات رکھے گۓ ہیں۔ دوسری تفریحی جگہوں میں روسیزی نیشنل پارک، موگرے کی چٹان جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ ڈیوڈ لونگسٹن اور ہینری سٹینلے کی ملاقات ہوئی (جبکہ یہ خیال بھی موجود ہے کہ یہ ملاقات تنزانیہ کے شہر اوجی جی میں ہوئی)، اور نیل کی جنوبی ترین شاخ کا منبہ ہے جسکو مقامی لوگ نیل کا منبہ قرار دیتے ہیں۔
اسکے علاوہ شہر میں بوجومبرا کا ائر پورٹ اور یونیورسٹی آف بوجومبرا واقع ہیں۔ اور یہی وہ شہر ہے جہاں ڈزنی کی فلم جارج آف جنگل کی زیادو تر فلم بندی ہوئی۔