حمص
وکیپیڈیا سے
شام کا ایک قدیم شہر ۔ دمشق سے 85 میل شمال کی جانب دریائے ارانطس کے مشرقی کنارے ایک خوس سواد وادی میں آباد ہے۔ اور بہت بڑا تجارتی مرکز ہے۔ یہاں ریشمی اور سوتی کپڑے کے کارخانے ہیں۔ قدیم زمانے میں حمص سورج دیوتا کے مندر کی وجہ سے مہشور تھا۔ 272ء میں اورلین نے حمص پر قبضہ کر لیا ۔ رومیوں کے بعد حمص بازنطینی حکومت کا بڑا مرکز رہا۔ 635ء میں خالد بن ولید نے اس کو فتح کیا۔
زمرہ جات: شہر (شام) | شہر | ایشیائی شہر