حنبلی
وکیپیڈیا سے
امام احمد بن محمد بن حنبل کے پیرو۔ سنی مسلمانوں کے چار بڑے گروہوں میں سے ایک ہیں۔ فقہی معاملات میں قیاس یا رائے کو نہیں مانتے اور اپنے مسلک کی بنیاد زیادہ تر قرآن اور ان احادیث پر رکھتے ہیں جو مسند امام احمد میں درج ہیں۔ حنبلی حدیث اور سنت کے مقلد ہیں۔ اور اس وقت مسلمان فرقوں میں سب سے کم تعدادمیں ہیں۔ لیکن چودھویں صدی عیسوی تک ان کی تعداد کافی تھی اور شام و فلسطین کے علاقوں میں ان کا بہت زور تھا۔ ابن تیمیہ عقیدتاً حنبلی تھے۔ عثمانی ترکوں کی خلافت سےقبل ہر بڑے اسلامی شہر میں دیگر تینوں اسلامی فرقوں کے علاوہ حنبلی قاضی بھی مقرر کیے جاتے تھے مگر ترکوں نے یہ رسم ترک کر دی۔