دانیال علیہ السلام
وکیپیڈیا سے
دیکھیے : دانیال (ضد ابہام)
یہودیوں کے ایک پیغمبر۔ عنفوان شباب میں جنگی قیدی کی حیثیت سے بابل گئے۔ جہاں آپ کو شاہی خدمات پر مامور کیا گیا۔ فقید المثال ذہانت و قابلیت کی بنا پر رفتہ رفتہ بلند ترین مناصب پر پہنچے۔بادشاہ بیلشضّر کے دور میں دیوار پر جو پیشن گوئی نوشتۂ دیوار لکھی گئی تھی، اس کا ترجمہ آپ نے کیا اور بتایا کہ اس کی حکومت تباہ و برباد ہو جائے گی۔ آپ کی کامیابی سے بعض درباری حسد کرنے لگے اور انھوں نے بادشاہ وقت کو آپ سے بدظن کرکے آپ کو تبدیلی مذہب کا حکم دلوایا۔ حضرت دانیال نے انکار کر کیا۔ تو آپ کو شیروں کے پنجروں میں پھینک دیاگیا۔ مگر خدا کی قدرت سے شیروں نے آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ آپ فارس کے بادشاہ سائرس اعظم کے ہم عصر تھے۔