دریائے ٹائبر
وکیپیڈیا سے
Tiber
اٹلی کا دریا ، جس کے کنارے درالحکومت روم آباد ہے ۔ کوہ ایپنیائن سے نکلتا ہے۔ اریزو اور تیسکنی کے علاقوں میں اس کی رفتار نہایت تیز ہوتی ہے۔ اس لیے جہاز رانی کے قابل نہیں۔ مگرمبنع سے سو میل ادھر اس مین کشتیاں چل سکتی ہیں۔ لمبائی تقریباً دو سو ساٹھ میل کے قریب ہے۔ تقریباً 250 میل علاقے کو سیراب کرتا ہے اور ملک کے درمیانی علاقوں کا سب سے بڑا دریا ہے۔ قدیم زمانے میں تاریخی لحاظ سے نہایت اہم سمجھا جاتا تھا۔ روم سے پندرہ میل دور ، بحیرہ روم میں گرتا ہے۔