دھوپ بچاؤ وقت
وکیپیڈیا سے
دھوپ بچاؤ وقت یا Daylight saving time (ڈی ایس ٹی) کو موسم گرما کا وقت بھی کہا جاتا ہے جو دنیا کے کئی ممالک میں رائج ہے۔ عام طور پر اس میں بہار، موسم گرما کے لئے مقامی وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھادیا جاتا ہے۔
جن ممالک میں یہ نظام رائج ہے وہاں کی حکومتیں اسے "توانائی کی حفاظت" کے لئے ایک اقدام ٹھہراتی ہیں۔
اس کا خیال 1784ء میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بانیوں میں سے ایک بینجمن فرینکلن سے پیش کیا۔
اس پر پہلی بار پہلی جنگ عظیم کے دوران جرمنی نے عملدرآمد کیا اور 30 اپریل 1916ء سے یکم اکتوبر 1916ء کے درمیان پہلی بار گڑھیاں ایک گھنٹہ آگے کی گئیں۔ اس کے فورا بعد برطانیہ نے 21 مئی سے یکم اکتوبر 1916ء تک اسے اپنایا۔ 19 مارچ 1918ء کو امریکی کانگریس نے امریکہ میں دھوپ بچاؤ وقت کی منظوری دی۔
پاکستان نے 2002ء میں دھوپ بچاؤ وقت کو آزمایا تھا لیکن اگلی مرتبہ اس کا تجربہ نہیں کیا گیا اور صرف ایک مرتبہ اسے اپنانے کے بعد ختم کردیا گیا۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔