دہشت گردی
وکیپیڈیا سے
[ترمیم] تعریف
دہشت گردی کی کوئی ایسی تعریف کرنا کہ جو ہر لحاظ سے مکمل اور ہر موقع پر سو فیصد اتفاق راۓ سے لاگو کی جاسکے ، اگر ناممکن نہیں تو کم ازکم بحرامکان لاپذیر کے ساحل پر پیادہ رو ضرور ہے۔ اگر ہر قسم کے پس منظر اور اس معاشرے کے حالات کو یکسر نظر انداز کردیا جاۓ تو پھر اس لفظ کی لـغـوی تـشریـح یوں ہو سکتی ہے کہ؛ خوف اور ہراس پیدا کر کے اپنے مقاصد کے حصول کی خاطر ایسے نپے تلے طریقہ کار یا حکمت عملی اختیار کرنا کہ جس سے قصور وار اور بے قصور کی تمیز کے بغیر، (عام شہریوں سمیت) ہر ممکنہ حدف کو ملوث کرتے ہوۓ، وسیع پیمانے پر دہشت و تکلیف اور رعب و اضطراب (جسمانی نہ سہی نفسیاتی) پھیل جاۓ۔