قمر نجوم میں
وکیپیڈیا سے
زمین سے سب سے قریب ہونے کے باعث نجوم میں قمر کو خاص مقام حاصل ہے۔ ادوار اور حرکات کواکب تخمین کرنے کےلئے قمر کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔ اسے فارسی میں مہتاب، اردو میں چاند جبکہ سنسکرت میں چندرماں کہتے ہیں۔ قمر ذہن کا آئینہ دار ہے۔ یہ ہماری فکری اور تصوراتی صلاحیتوں پر حکمران کرتا ہے۔
وہ افراد جن کے پیدائشی زائچہ میں برج حمل، برج سرطان، برج عقرب یا برج حوت طالع ہوں ان کے لئے خاص طور پر سعد ہے۔ زائچہ میں باقوت ہو تو مولود کو نرم خو، ہردلعزیز، حساس طبع، ہمدرد اور دولت مند بناتاہے۔ اگر ضعیف ہو تو غیر مستقل مزاج، کاہل، بیمار ذہن، بے چین اور کمزور بناتا ہے۔
[ترمیم] مراتب اور تعلقات
- حاکم : برج سرطان
- شرف: برج ثور
- ترفع : برج ثور
- وبال : برج جدی
- ہبوط: برج عقرب
- دوست کواکب : شمس، عطارد
- دشمن کواکب : کوئی نہیں
[ترمیم] منسوبات
- جنس : مونث
- یوم : پیر
- سمت : شمال
- رنگ : سفید، نقرئی
- پتھر : موتی
- دھات : چاندی
- ذائقہ : میٹھا
- اعضا : سینہ، پھیپھڑے
- رشتہ : والدہ
- پیشے : ہسپتال سے متعلق ملازمت، کیمسٹ، دودھ اور مائع کے کاروبار، مدرس