نجوم
وکیپیڈیا سے
نجوم ، عربی لفظ نجم کی جمع ہے، جس کے معنی ستارہ کے ہیں۔ انگریزی میں اسے Astrology، فارسی میں ستارہ شناسی ، عربی میں تنجیم اور سنسکرت میں جیوتش ودیا کہتے ہیں۔ اصطلاح میں علم نجوم، اجرام و نقاط فلکی (گرہوں) بشمول کواکب کی بروج اور بیوت میں حالت و حرکات کا مطالعہ اور ان سے پیش گوئی کے لئے ممکنہ نتائج کا استخراج ہے۔ نجوم کی علمی بنیادوں سے لا علم افراد بسا اوقات اسے توہم پرستی، شگون، اور قیاسی آرائی کا نام دیتے ہیں۔ تاہم نجوم کا تعلق تاریخ انسانی کے قدیم ترین علوم سے ہے ۔یہ علم صدیوں تک علم ہیئت، طب، ریاضی اور فلسفہ کا لازمی جزو رہا ہے اور دنیا کے جید فلاسفہ، حکیم، شاعر اور سائنسدان اس کے طالب علم رہے ہیں
فہرست |
[ترمیم] مبادیات
ہماری یہ زمین نظام شمسی کا حصہ ہے اور اس یہ ممکن نہیں کہ زمین اور اس پر بسنے والے افراد شمس، قمر اور دیگر کواکب کی موجودگی اور حرکات سے غیر مرئی طور پر متاثر نہ ہوں۔ علم نجوم کی مبادیات 7 کواکب، 12 بروج، 12 بیوت، 2 عقدتین اور دیگر ثانوی اصول ہیں۔ دراصل زائچہ یا کنڈلی (Horoscope) مخصوص وقت اور مقام پر انہیں سیارگان ، بروج و بیوت کا علامتی نقشہ ہوتا ہے۔ کلاسیکی نجوم میں ان ہفت سیارگان یا سبعہ کواکب کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
یہاں واضح رہے کہ شمس سیارہ نہیں بلکہ ستارہ ہے اسی طرح قمر بذات خود سیارہ نہیں بلکہ سیارہ ذمین کا ذیلی ہے۔ اس کے باوجود علم نجوم میں سہولت و یکسانیت کی خاطر انہیں سیارہ یا کوکب تصور کیا جاتا ہے۔ جدید مکتب نجوم میں حالیہ دریافت شدہ درجہ ذیل بعید ترین کواکب بھی شامل کئے جاتے ہیں۔
مذکورہ بالا کواکب کے علاوہ نجوم میں عقدتین (چھایاگرہ) کو خاص حیثیت حاصل ہے۔ جو بذات خود نہ تو سیارے ہیں اور نہ ستارے بلکہ یہ زمین کے گرد قمری مدار پر دو مقابل قاطع نقاط ہیں۔ انہیں سنسکرت میں راہو اور کیتو جبکہ عربی میں راس اور ذنب کہتے ہیں۔
12 بروج کی تفصیل یوں ہے۔
- برج حمل
- برج ثور
- برج جوزا
- برج سرطان
- برج اسد
- برج سنبلہ
- برج میزان
- برج عقرب
- برج قوس
- برج جدی
- برج دلو
- برج حوت
[ترمیم] علم نجوم کے حصص
عرب اور مغربی ماہرین نجوم اس علم کو درجہ ذیل دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں۔
- حصہ آثار (تخمین)
- حصہ اخبار (نتائج)
جبکہ قدیمی ہند کے ماہرین جیوتش اسے 3 بھاگوں میں بانٹتے ہیں۔
- سدھانت (علم ہیئت)
- سمھیتا (دنیاوی و ملکی امور)
- ہورا (انفرادی امور)
[ترمیم] نجوم کی مختصر تاریخ
[ترمیم] نجوم کی سائنسی بنیادیں
[ترمیم] نجوم کی عقلی بنیادیں
[ترمیم] نجوم کے ادبی حوالے
[ترمیم] نجوم کے مذہبی صحائف میں حوالے
[ترمیم] بیرونی روابط
- Multilingual Astrology Portal
- Western Astrology Lessons
- Vedic Astrology Portal and Free Online Horoscope
- Indian Astrology Free Audio Lessons
- Read and Download Jyotish Books
- 28,000+ Celebrities Natal Charts
- Jyotish Lessons, Articles and Conferences
- Mundane Charts of Nations
- World Largest Online AstroBook Shop
- Faculty of Astrological Studies UK