معیاری نمونہ
وکیپیڈیا سے
معیاری نمونہ ، دراصل ذراتی طبیعیات میں ایک ایسا نظریہ ہے کہ جو کائنات میں موجود تمام تر مادے کو بنانے والی قوی، نحیف اور برقناطیسی بنیادی قوتوں اور بنیادی ذرات کی وضاحت کرنے کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے۔
درج بالا بیان کو آسان الفاظ میں یوں کہـ سکتے ہیں کہ ؛ معیاری نمونہ ایک ایسا نظریہ ہے جس کے زریعۓ تمام کائنات کی ساخت کی وضاحت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ساتھ ہی اس بات کی بھی کہ کس اقسام کی قوتوں یا رابطوں (تفاعلات) نے اس دنیا اور کائنات کو مربوط کیا ہوا ہے، [1]