کائنات
وکیپیڈیا سے
لفظی مفہوم : کائنات کی تعریف سادہ سے الفاظ میں تو یوں کی جاسکتی ہے کہ ؛ وہ سب کچھ جو موجود ہے وہی کائنات ہے۔ اور بنیادی طور پر دو ہی چیزیں ہیں جو موجود کے دائرے میں آتی ہیں 1- مادہ اور 2- توانائی ، لہذا کائنات کو یوں بھی کہـ سکتے ہیں کہ ؛ تمام مادے اور توانائی کو ملا کر مشترکہ طور پر کائنات کہا جاتا ہے۔ گو عموما کائنات سے مراد اجرام فلکی اور انکے مابین موجود فضائیں اور انکے مربوط نظام کی لی جاتی ہے جو کہ قدرت کی طرف سے بناۓ گۓ ہیں مگر درحقیقت کائنات میں وہ سب کچھ ہی شامل ہے جو کہ موجود ہے۔ بعض اوقات اس لفظ کا استعمال انسانی حیات اور اس سے متعلقہ چیزوں کیلیۓ بھی کیا جاتا ہے اور یہاں بھی اس سے مراد ہر موجود شے کی ہوتی ہے ، یہاں تک کے انسانی تجربات اور خود انسان بھی اس دائرے میں آجاتے ہیں۔