منگول
وکیپیڈیا سے
منگول موجودہ منگولیا، روس اور چین اور خصوصا وسط ایشیائی سطح مرتفع صحرائے گوبی کے شمال اور سائبیریا کے جنوب سے تعلق رکھنے والی ایک قوم ہے۔
اس وقت منگولوں کی کل آبادی 10 ملین ہے جو منگول زبان بولتے ہیں۔ منگولیا میں کل 2.7 ملین، چین کے ملحقہ صوبے میں 5 ملین اور روس میں ایک ملین منگول موجودہیں۔
تاریخ عالم میں منگولوں کی اولین مشہور شخصیت چنگیز خان (پیدائش 1160ء، وفات: 1227ء) تھی۔ جس نے چین کے مشرقی ساحلوں سے لے کر یورپ کے وسط تک ایک عظیم سلطنت قائم کی۔ یہ تاریخ عالم کی سب سے بڑی سلطنتوں میں سے ایک تھی جو مغرب میں ہنگری، شمال میں روس، جنوب میں انڈونیشیا اور وسط کے بیشتر علاقوں مثلا افغانستان، ترکی، ازبکستان، گرجستان، آرمینیا، روس، ایران، پاکستان، چین اور بیشتر مشرق وسطی پر مشتمل تھی۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
[ترمیم] متعلقہ مضامین
منگول سلطنت