ویلز
وکیپیڈیا سے
ویلز برطانیہ کے 4 آئینی ممالک میں سے ایک ہے جو انگلستان، اسکاچستان (اسکاٹ لینڈ)، ویلز اور شمالی آئرلینڈ پر مشتمل ہے۔ یہ برطانیہ عظمی کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور اس کی سرحدیں مشرق میں انگلستان کی کاؤنٹی چیشائر، شروپشائر،ہیئر فورڈ شائر اور گلوسسٹر شائر سے، جنوب مغرب میں رودباد سینٹ جارج اور شمال اور مغرب میں بحیرہ آئرش سے ملتی ہیں۔
ویلز 20،779 مربع کلومیٹر (8،022 مربع میل) پر پھیلا ہوا ہے جبکہ 2005ء کے اندازوں کے مطابق اس کی آبادی 2،958،600 ہے۔
ویلز کا دارالحکومت کارڈف ہے جبکہ ویلش اور انگریزی قومی زبانیں ہیں۔