ڈاکٹر ٹائن بی
وکیپیڈیا سے
Arnold Joseph Toynbee
پیدائش: 1889ء
انتقال: 1975ء
برطانوی مورخ۔ لندن میں پیدا ہوئے۔ آکسفوڈ یونیورسٹی میں تعلیم پائی۔ 1919ء تا 1924ء لندن یونیورسٹی میں بازنطینی اور جدید یونانی زبانوں ، ادبیات اور تاریخ کے پروفیسر رہے۔ 1924ء میں لندن سکول آف اکنامکس میں بین الاقوامی تاریخ کے محقق مقرر ہوئے۔ 1943ء میں دفتر خارجہ میں محکمہ تحقیق کے ناظم بنائے گئے۔ 1957ء اور 1960ء میں پاکستان کا دورہ کیا اور تاریخی موضوعات پر لیکچر دیے۔ ادب ، تاریخ ، اور زبانوں میں متعدد اعزازات حاصل کیے۔ مشہور تصنیف A Study of History جو بارہ جلدوں پر مشتمل ہے۔ بہت زیادہ مشہور ہے۔