گنیش
وکیپیڈیا سے
گنیش (Ganesha) کو ہندو مت میں ہاتھی کے سر اور انسانی دھڑ والا مقدس دیو اور شو اور پاروتی کا بیٹا تصور کیا جاتا ہے۔ گنیش کو خوشحالی کا نقیب قرار دیا جاتا ہے، نیز علم و دولت کے حصول کے لئے بمبئی اور جنوبی ہندوستان میں اسکی پوجا کی جاتی ہے۔ گنیش چتورتھی اس سے منسوب خاص تہوار ہے۔