Radar
وکیپیڈیا سے
ریڈار (RADAR) سے مراد Radio Detecting and Ranging ہے۔ اس میں شاٹ ریڈیو ویوز کو استعمال کیا جاتا ہے۔ انھیں مائیکرویوز بھی کہا جاتا ہے۔ فضا میں حرکت کرتی ہوئی کسی چیز کی رفتار اور سمت کا تعین کرنے کے لیے ان ویوز یعنی برقی لہروں کو ایک خاص قسم کے اینٹینا سے ٹرانسمٹ یا نشر کیا جاتا ہے۔ یہ اینٹینا نہ صرف ان لہروں کو دور دراز چیزوں پر مرکزو کر سکتا ہے بلکہ ان چیزوں سے ٹکرا کر واپس آنے والی چیزوں کو وصول بھی کرسکتا ہے۔ واپس آنے والی لہریں ٹیلی ویثزن جیسے سکرین پر اس شے کا ہیولہ مرتب کرتی ہیں۔ اس عمل سے یہ بھی معلوم پڑ جاتا ہے کہ ریر معائنہ شے کس سمت میں، کتنے فاصلے پر اور کس رفتار سے جارہی ہے۔دشمنوں کے جہازوں کا سراغ لگانے ان کی نقل و حمل کو بھانپنے کے لئے ریڈار استعمال کیے جاتے ہیں۔ عام طور پر اینٹنا گردش کرنے والا یا افقی انداز میں جھولنے والا ہوتا ہے۔ اسکی یہ حرکت پورے افق کی نگرانی کر سکتی ہے۔
[ترمیم] توضیحات
انگریزی لفظ: Radio Detecting and Ranging نشر کرنا: To Transmit گردش کرنے والا: rotator افق: Horizon
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔