Static Wikipedia February 2008 (no images)

aa - ab - af - ak - als - am - an - ang - ar - arc - as - ast - av - ay - az - ba - bar - bat_smg - bcl - be - be_x_old - bg - bh - bi - bm - bn - bo - bpy - br - bs - bug - bxr - ca - cbk_zam - cdo - ce - ceb - ch - cho - chr - chy - co - cr - crh - cs - csb - cu - cv - cy - da - de - diq - dsb - dv - dz - ee - el - eml - en - eo - es - et - eu - ext - fa - ff - fi - fiu_vro - fj - fo - fr - frp - fur - fy - ga - gan - gd - gl - glk - gn - got - gu - gv - ha - hak - haw - he - hi - hif - ho - hr - hsb - ht - hu - hy - hz - ia - id - ie - ig - ii - ik - ilo - io - is - it - iu - ja - jbo - jv - ka - kaa - kab - kg - ki - kj - kk - kl - km - kn - ko - kr - ks - ksh - ku - kv - kw - ky - la - lad - lb - lbe - lg - li - lij - lmo - ln - lo - lt - lv - map_bms - mdf - mg - mh - mi - mk - ml - mn - mo - mr - mt - mus - my - myv - mzn - na - nah - nap - nds - nds_nl - ne - new - ng - nl - nn - no - nov - nrm - nv - ny - oc - om - or - os - pa - pag - pam - pap - pdc - pi - pih - pl - pms - ps - pt - qu - quality - rm - rmy - rn - ro - roa_rup - roa_tara - ru - rw - sa - sah - sc - scn - sco - sd - se - sg - sh - si - simple - sk - sl - sm - sn - so - sr - srn - ss - st - stq - su - sv - sw - szl - ta - te - tet - tg - th - ti - tk - tl - tlh - tn - to - tpi - tr - ts - tt - tum - tw - ty - udm - ug - uk - ur - uz - ve - vec - vi - vls - vo - wa - war - wo - wuu - xal - xh - yi - yo - za - zea - zh - zh_classical - zh_min_nan - zh_yue - zu

Web Analytics
Cookie Policy Terms and Conditions تبادلۂ خیال صارف:Urdutext - وکیپیڈیا

تبادلۂ خیال صارف:Urdutext

وکیپیڈیا سے

اعزاز المقالات فی الریاضی
شعبہ علم الریاضی میں نمایاں اور علمی مضامین تحریر کرنے پر
اردوٹیکسٹ کیلیۓ نشان مقالات الریاضی - منجانب افراز


فہرست

[ترمیم] اسلام علیکم

جناب کچھ ہمیں بھی تو بتائیں کہ کیا وجہ ہے کہ آپ خاموشی خاموشی سے ریاضی سے متعلقہ مضامین لکھتے جا رہے ہیں؟

آپ اپنا کچھ تعارف کروائیں گے؟ سیف اللہ 17:07, 20 مئ 2006 (UTC)
ميرے خيال ميں يه افرازالقريش صاحب هى هيں كه جب ان كو رياضى كى تركيبيں لكنى هوتى هيں تو اس نام سے انٹر هوتے هيں ـ اگر ايسا نەيں تو بهى جو صاحب بهى لكهـ رەے هيں ان كى مەربانى هے كه وكى پيڈيا كے لئے لكهـ رەے هيں ـ 22:17, 20 مئ 2006 (UTC)~ === جی نہیں === Urdutext کے نام سے میں نہیں لکھ رہا ، یہ کوئی اور صاحب ہیں لیکن جو بھی ہیں خوب لکھ رہے ہیں ۔ افراز۔ === Urdutext صاحب === آپ سے ایک گذارش ہے کہ آپ اپنے مضامین میں مطلقہ مضمون کا انگریزی ویکیپیڈیا کا ربط رکھ دیا کیجیۓ اسے سے مزید علمی تحقیق کرنے والو کو آسانی ہوگی ۔ افراز

[ترمیم] محترم احباب

آپ حضرات محفل پر تشریف لائیں، تو کافی لوگوں سے تعارف ہو گا۔ باقی، افراز، آپ کے مشورے پر عمل کی کوشش کروں گا۔ urdutext



[ترمیم] منتظم

اسلام علیکم ، جناب آپ آج سے وکی پیڈیا کے منتظم ہیں۔ آپ اپنے نیۓ اختیارات خصوصی صفحات میں جا کر دیکھ سکتے ہیں۔ سیف اللہ 08:18, 21 مئ 2006 (UTC)

[ترمیم] وعلیکم سلام

عین نوازش۔ فی الحال اپنی توجہ لکھنے پر مرکوز رکھوں گا۔ پہلا نشانہ کل ۱۰۰۰ مضامین پورے کرنے ہیں۔ urdutext

[ترمیم] گذارش کی تھی

آپ سے گذارش کی تھی کہ اپنے مضامین میں تمام زبانوں کے نہ سہی کم از کم انگریزی کے صفحہ کا لنک دے دیا کیجیۓ ، غلاموں کا ذھن ابھی اتنا آذاد ہی نہیں ہوا کے صرف اور صرف اپنی زبانوں پر انحصار کرسکے ۔ ابھی ہمکو انگریزی کی مدد کی ضرورت ہے اس وقت تک کہ جب تک تمام تعلیم اپنی زبانوں میں سمجھنے کے قابل ہوسکیں۔ آپ کتنا بھی محنت اور وقت سے لکھیں لیکن فی الحال آپ یہ بھی تو سوچیۓ کہ آپ کے مضامین کی حیثیت صفر ہوگی جب کوئی انکو سمجھ ہی نہ سکے۔

[ترمیم] بجا فرمایا

ابھی کچھ مضامین مکمل نہیں۔ آج کل میں انشاللہ ربط لگا دوں گا۔ یاد دہانی کا شکریہ۔ Urdutext

[ترمیم] اعداد

آپکے لکھے ہوۓ اعداد ہوسکتا ہے کہ آپ کے شمارندے پر درست نظر آتے ہوں لیکن اکثر شمارندوں پر نظر نہیں آتے ، براہ کرم اردو میں اعداد لکھنے کے بجاۓ وہی اعداد لکھیۓ جو کہ مستعمل ہیں ۔ جب تک آپ کو یقین نہ ہو جاۓ کہ آپکے اردو اعداد تمام شمارندوں پر درست نظر آئیں گے ۔ جب صرف چوکور خانے نظر آئیں تو قاری کو الجھن بھی ہوتی ہے اور وہ اپنے آپ کو بے وقوف بھی محسوس کرتا ہے۔

[ترمیم] درست

اس پر کچھ بحث ہوئی تھی گروہ یاہو پر۔ وجہ یہ ہے کہ وکی پر تجویز کردہ فونٹ، "ایشیا نسخ" میں اردو ہندسے غلط یونیکوڈ پر ڈالے گئے ہیں۔ اس طرح کے بہتر فونٹ Urdu Naskh Unicode ہیں، جن مٰیں یہ مسلئہ نہیں ہے۔ اگر وکی کی CSS میں ترمیم کر کے ایشیا کی جگہ یہ فونٹ تجویز کر دیے جائیں تو یہ مسلئہ حل ہو سکتا ہے۔ میری رائے میں یہ حل اردو وکی پر اردو ہندسوں پر پابندی لگانے سے بہتر ہے۔ باقی جیسے آپ بہتر سمجھیں۔ Urdutext

[ترمیم] تغیر الوضع یا تغیر وضع

  • Transposition کا لفظ حیاتیات و طب میں بھی اسی طرح استعمال ہوتا ہے کہ جیسا ریاضی میں۔ اور اسی لیۓ اسکو انگریزی میں ہر جگہ متعین ہی رکھا گیا ہے۔
  • اگر آپ کو تغیروضع طویل لگے تو آپ صرف تغیر ہی استعمال کرسکتے ہیں ، ویسے میرا مشورہ ہے تغیروضع ہی مناسب ہے اور طب اور حیاتیات میں بھی transposition کے لیۓ استعمال ہوگا ۔
  • transpose کے لیے ، تغیری یا تغیرشدہ بنے گا
  • اگر آپ کو کوئی اعتراض نہ ہو تو پلٹ میٹرکس کو تغیری میٹرکس کی جانب پلٹ دیا جاۓ؟ ایک ہی مفہوم والی سائنسی اصطلاح کے لیۓ دو یا زائد الفاظ سے پیچیدگی پیدا ہوگی (پہلے ہی اردو کی سائنسی اصطلاحات پر اعتراضات سامنے آرہے ہیں)۔ شکریہ ، افراز
  • ریاضی مساوات میں اگر ایک رقم کو مساوات کے دوسری طرف لے جایا جائے تو اسے بھی ٹرانسپوز کہتے ہیں۔ "تغیر" تو change کے معنی میں ہو گا، اس لیے اس کا مفہوم بہت وسیع ہو جاتا ہے۔ میری رائے ہے کہ فی الحال ایسے ہی رکھیں، اگر کوئی بہتر متبادل بعد میں سوجھے تو پھر دیکھا جائے گا۔ "پلٹ" مجھے اس لیے بھی پسند ہے کہ t پر ختم ہوتا ہے جو اس کے سمبل کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔

--Urdutext 23:33, 1 اگست 2006 (UTC)

[ترمیم] Redirect

اگر انگریزی عنوان کے مضمون میں اردو مضمون کا رابطہ دینے کی بجائے اس کی طرف Redirect کر دیا جائے تو کیسا رہے گا؟

حیدر 00:45, 15 اگست 2006 (UTC)

  • اگر اردو عنوان والے مضمون کو حذف کیے بغیر ری ڈائیریکٹ کا کوئی طریقہ ہے تو بتا دیجئے۔

--Urdutext 01:03, 15 اگست 2006 (UTC)

ایک مضمون ری ڈائیریکٹ کر رہا ہوں۔ اگر مناسب نہ لگے تو پلٹا دیں۔ حیدر 01:07, 15 اگست 2006 (UTC)
عین نوازش۔ مجھے اس طریقہ کا علم نہ تھا۔

--Urdutext 01:10, 15 اگست 2006 (UTC)

[ترمیم] spanning vector

  • spanning vecotr کا spanning چونکہ طبیعیات اور لکیری یا خطی الجبرا میں ، متقاطع یا عبور کہ مفہوم میں آتا ہے جو کہ اسکے عام انگریزی مفہوم ، مدت یا توسیعی سے ذرا مختلف ہے ۔
  • اسی مفہوم کو ادا کرنے کے لیۓ اسکو اردو میں عبری سمتیہ (abari smitiyah) کہا جاتا ہے۔ عبری کا لفظ ، عبر سے ماخوذ ہے جو کہ اردو کے ایک عام لفظ عبور کی عربی اساس ہے اور میرا خیال ہے کہ اس طرح یہ لفظ زیادہ اجنبی بھی محسوس نہیں ہوگا ۔
  • گو کہ عبری میں ع اور ب پر زبر ہے (abari) لیکن اردو ادائیگی کی روانی میں یہ لفظ اردو ذدہ ہو کر عموما ب کے زبر کو تقریبا ختم کرکے (abri) بھی ادا کیا جاتا ہے۔

افراز

شکریہ۔ ابھی تبدیلی کر دیتا ہوں۔

--Urdutext 00:17, 20 اگست 2006 (UTC)

[ترمیم] مقلوب

  • invertible کے لیۓ ، مقلوب ، کے بارے میں کیا خیال ہے۔ مقلوب ، قلاب سے بنا ہے اور اسی سے بنا ہوا لفظ قلابازی اردو میں رائج بھی ہے۔ افراز
جی، بہتر ہے۔ مجھے خود بھی "الٹ ممکن" کھٹک رہا تھا۔ شکریہ

--Urdutext 00:25, 21 ستمبر 2006 (UTC)

[ترمیم] norm

en:Norm (mathematics)) کیلیے اگر کوئی مناسب لفظ مل سکے۔ --Urdutext 00:43, 21 ستمبر 2006 (UTC)

  • Norm ؛ ریاضی میں ایسے مفہوم میں آتا ہے کہ جو کسی بھی شمارکاری کے کسی مقام پر منقسم ہونے (مثالی ہوجانے) کی طرف اشارہ کررہی ہو (خواہ وہ کوئی سمتیہ فضا ہو یا کسی میٹرکس یعنی مصفوفہ ضرب کے ہمساز یا موافق ہونے کا مفہوم ہو) اور اسی مفہوم میں یہ طب میں بھی آتا ہے۔ اسکا یہی مفہوم فلسفے میں بھی آتا ہے ، صرف وضاحت کے الفاظ بدل جاتے ہیں پر بنیادی مفہوم یہی ہے۔ جبکہ عام بول چال میں norm کے لفظ سے مراد طریقہ کار، نظم اور نہج کی بھی آتی ہے۔
  • Norm = امثولہ --- امثولہ کا لفظ گو اجنبی سا لگتا ہے مگر یہ اردو میں مثال کی شکل میں رائج بھی ہے، مثالی بھی اسی سے بنا ہے۔ لیکن ، امثولہ کسی ایسی بات یا ایسے مظہر کو کہا جاتا ہے کہ جس حیثیت مثال معیار و ثابت کی ہوچکی ہو۔ یا وہ ایک مقیاسی کیفیت رکھتا ہو۔
  • اُمثولہ میں الف پر پیش آتی ہے۔

افراز

[ترمیم] معذرت

  • Urdutext صاحب ، آپ کے توجہ دلانے کا شکریہ ۔ یہ میری وہاب صاحب سے معذرت کا متن ہے۔ امید ہے کہ اگر آپ کو revert کرنے کا طریقہ معلوم ہے تو آپ اس سلسلے میں مدد کریں گے۔ افراز
  • وہاب صاحب ، طبیعیات میں ایک مضمون کی خاطر غزل ضدابہام بنانے کے سلسلے میں آپکے تحریر کردہ مضمون غزل کا تاریخچہ حذف ہوگیا جسکے لیۓ میں معذرت چاہتا ہوں ۔ اصل میں میں نے کبھی بھی نام پر توجہ نہیں دی ، میرا مقصد صرف علم کو جال پر اسلامی زبانوں میں لانے تک محدود رہتا ہے اس لیۓ خیال نہ کرسکا ، بعد میں Urdutext صاحب نے توجہ دلائی تو بہت کوشش کی کہ آپ کے کیۓ ہوۓ کام سے وہ غزل کا صفحہ جو آپ نے پہلی بار لکھا تھا ڈھونڈ کر واپس کردوں مگر نہیں ملا۔ اگر آپ اپنے کام کے حصے سے اسکو تلاش کرکے واپس لا سکیں تو لے آئیے ۔ اور دوسرے صاحبان سے بھی گذارش ہے کہ اگر کوئی غزل کو پہلی حالت پر revert کرنے کا طریقہ جانتا ہو تو براہ کرم ایسا کردے۔ ویسے میں نے اس غلطی کا اور مصنف کے نام کا ذکر غزل کے مضمون کی ابتداء میں کردیا ہے۔ شکریہ ۔ افراز
  • آپ نے Scilab logo small.gif کا ذکر کیا ہے مگر یہ تصویر نظر نہیں آرہی ۔ کیا آپ نے زبراثقال کی ہے ؟ افراز
    تعجب ہے۔ میرے پاس تو نظر آ رہی ہے۔ براؤزر کا cache خالی کر کے دیکھیں۔ ----Urdutext 23:34, 6 اکتوبر 2006 (UTC)

[ترمیم] دل اچاٹ ہو گیا

جناب اردو ٹیکسٹ صاحب ، چند روز قبل نہ آنے کا ارادہ کرنے کے باوجود آپ کی تحریر اور پیغامات دیکھ کر دوبارہ آنا پڑا کہ آپ کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتا تھا ، کوشش کی کہ کچھ نہ کچھ لکھتا رہوں مگر محسوس ایسا ہوتا ہے کہ ابھی لوگوں کا ذہن کسی تبدیلی پر آمادہ نہیں اور ایسی صورت میں اس امید پر لکھتے چلے جانا کہ ، شائد کہ ترے دل میں اتر جاۓ میری بات ، بے وقوفی کے سوا کچھ نہیں۔ گو یہ حیدر نامی کم علم شخص مجھے لکھنے سے روک نہیں سکتا ، لیکن اب اردو میں کچھ لکھنے سے طبیعت ہی بیزار ہوگئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ تمام لکھنے والوں نے کس قدر مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کیا۔ تو ایسے میں کیا لکھیں۔ بس آپ سے رابطے میں رہنے کا دل چاہتا ہے اور اسی وجہ سے آپ کے صفحہ پر اپنا برقی خط کا پتہ دینے آیا ہوں، یہ میرا برقی خط کا پتہ ہے (afrazulquraish at yahoo.com) کبھی کوئی خدمت ہو میرے لائق تو ضرور یاد کیجیۓ گا۔ دل اتنا بیزار ہوا ہے کہ آج کے بعد میں یہاں نہیں آؤں گا اس لیۓ اس صفحہ پر آپکے کسی پیغام کا جواب بھی نہیں دے سکوں گا۔ وسلام افراز

[ترمیم] .

انگریزی میں (nuclear weapons) کی اصطلاح رائج ہے لیکن اردو میں جوہری ہتھیار کی اصطلاح زیادہ معروف ہے۔ کیوں نہ اس صفحہ کو جوہری ہتھیار کی طرف منتقل کر دیا جائے اور مضمون میں اس سائنسی اختلاف کا ذکر بھی کر دیا جائے؟ حیدر 02:23, 24 نومبر 2006 (UTC)

  • جوہری اسلحہ = Atomic weapons
  • مرکزی اسلحہ = Nuclear weapons

وسلام

حیدر بھائی، اس وقت وکیپیڈیا پر سائنس پر کوئ لکھ ہی نہیں رہا۔ پھر ناموں کو ادھر ادھر گھما کر کیا حاصل ہو گا؟

--Urdutext 02:18, 25 نومبر 2006 (UTC)

[ترمیم] گذارشات

اردو ٹیکسٹ صاحب نے خاصی وضاحت کردی ہے اصطلاحات کے استعمال کی ، حیدر صاحب نے بھی اپنا موقف پیش کردیا ہے اور افراز نے بھی۔ دونوں جانب کے خلوص نیت میں کوئی شبہ نہیں جیسا کہ Fkehar صاحب نے بھی فرمایا۔ اب چند تجاویز ہیں آپ تمام اہل علم (بشمول اردو ٹیکسٹ صاحب اور حیدر صاحب) سے درخواست ہے کہ ان پر غور فرما کر اپنا موقف بیان کردیجۓ۔

  1. مضامین میں ممکنہ حد تک اردو اصطلاحات لکھی جائیں اور انکی انگریزی ساتھ درج کردی جاۓ مثلا؛ لحمیہ (protein) اور ساتھ ہی اس مضمون کا انگریزی بین اللسانی ربط [[en:Protein]] بھی دیا جاۓ۔
  2. اگر کوئی اصطلاح عام استعمال میں نہ ہو مگر لغت میں ہو تو اس پر بحث کے تمام دروازے کھلے رکھے جائیں اور جب تک تبادلہ خیال کے صفحہ پر تمام اعتراضات دور نہ ہوجائیں اور کوئی فیصلہ نہ ہوجاۓ تب تک اس مصنف یا مترجم کو وہ مضمون نظر انداز کر کے نیا مضمون شروع کرنے کی اجازت نہ ہو۔ اگر اتفاق نہ ہو تو اسے ترک کردیا جاۓ۔
  3. اگر کوئی اصطلاح عام استعمال میں نہ ہو تو اسکو ڈھالا نہ جاۓ ، یا اگر ڈھالنے کا مشورہ ہو تو اسے مضمون میں استعمال کرنے سے پہلے تبادلہ خیال کے صفحہ پر تمام لوگوں کی راۓ لی جاۓ، راۓ پر اتفاق نہ ہو سکے تو اسکو ترک کردیا جاۓ۔
  4. اگر کوئی اصطلاح اوپر بیان کردہ تجاویز سے بھی فیصلہ کن صورت نہ اختیار کرسکے اور اسے (کم از کم) علمی مواد کی فراہمی کے نقطہ نظر سے بیان کرنا بھی ضروری ہو تو ایسی صورت میں حیدر صاحب کے تجویز کردہ طریقے کے مطابق ، مضمون میں ایک علیحدہ ٹیبل میں --- مجوزہ متبادل --- کے طور پر دے دیا جاۓ۔
  5. مزید احتیاط درکار ہو تو صفحہ اول پر اعلانات کے بکس میں ایک جملہ وضاحت کا بھی درج کرنے پر آپ لوگ غور کرسکتے ہیں کہ ---- دائرہ المعارف میں موجود ہر اردو اصطلاح کو بہتر اصطلاح کی فراہمی پر کسی بھی وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ تبدیلی آپ خود بھی کرسکتے ہیں ---- یا کوئی اور ایسی ہی وضاحت جو آپ مناسب سمجھتے ہوں لکھی جاسکتی ہے۔

تمام افراد سے گذارش ہے کہ براہ کرم اپنی راۓ ضرور بیان کردیجیۓ۔ آپ اگر ان تجاویز میں تبدیلی یا بہتری کرنا چاہتے ہوں تو وہ بھی کردیجیۓ تاکہ کوئی مناسب اور مشترکہ راہ اپنائی جاسکے اور ہم لوگوں کی توانائیاں ادھر ادھر بکھر کر کمزور نہ ہوں، ذاتیات سے بلند ہوکر صبر و تحمل سے کام لیتے ہوۓ ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ کیجیۓ، میری مخلصانہ کوشش یہی ہے کہ الگ الگ سائٹیں بنانے کے بجاۓ ہم مشترکہ محنت سے ایک ہی اردو کی مثالی سائٹ بنانے میں کامیاب ہوجائیں جو انگریزی سمیت دنیا کی بہترین سائٹوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکتی ہو، آگے آپ لوگوں کی مرضی۔ افراز

  • SUPPRESSOR کے لیۓ کوئی اردو ہے آپکے ذہن میں؟ یعنی SUPPRESS کرنے والی کسی چیز کو کیا کہیں گے؟ میرا ارادہ کابت استعمال کرنے کا ہے۔ افراز

[ترمیم] موشوفتسيه

Hi, I saw you made a contribution to the talk page of the موشوفتسيه page. Could You pls. let me know if there is a problem with the page so that I can try to fix it? I don't speak Urdu myself and translated the article with the help of a friend. Thank you very much :-)) Peter, Slovakia, 213.215.86.77 21:23, 28 دسمبر 2006 (UTC)

The comment I wrote was: "Which language is it in?" The single sentence in the article does not make sense in Urdu. While I could translate the sentence from en.wiki, it does seem odd to make a page consisting of just one text line and a lot of images. Doubly so, since you are doing the same in many other language wikis, when you do not have the translated text in those languages. May I ask why is this so important for all wikis to have? --Urdutext 23:25, 28 دسمبر 2006 (UTC)

Hi there. Thanks for the explanation. The reason why I try to create all these wikis is actually quite complex. I created the article about my town last spring, and translated it into several languages, which I can speak. Then my friends from abroad helped out with some others which I cannot speak. So there are now 42 full language versions. I'm quite interested in all kinds of foreign languages, which is probably the main motivation why I've been putting up all these articles. There are, however, of course, many major languages where I don't have access to any native speakers, who could help out with the translation and that's why I've created the stubs using dictionaries, hoping that someone will correct them into proper language. The stub in Urdu was actually created by a friend, who speaks a bit of the language. Anyway, another reason is that in some of the languages, the article about Mošovce is the only one (or one of few articles) about Slovakia, which might actually help someone get a rough idea about the country (hence the pictures). Also, sometimes the stubs get expanded into full articles (e.g. Romani and Tagalog). There are now about 54 stubs, and I've pretty much finished all the languages I felt the urge to have the article in :-)

What I really like is seeing all the versions working together -- I don't know, maybe it's like a tribute to the cultural heritage of languages -- or at least that's the meaning for me.

Anyway, about this article, the sentence should read something like

'''Mošovce''' (1380 inhabitants) is an important [[village]] in Central [[Slovakia]] with many historical [[monument]]s, and the place of birth of a great Slovak [[poet]], [[Ján Kollár]].

If you maybe could find the time, could you pls. have a look at the article and correct it? I'd be really grateful :-) If you think the amount of pictures is excessive, please, feel free to remove some of them. Various wikis have different standards, so somewhere the pics are OK, somewhere they're not. The same goes for the external links. If you feel some of them are inappropriate, you can also remove them or let me know and I'll do it.

Sorry for this being such a long contribution, and thanks in advance for your help :-) Peter. 213.215.86.77 21:50, 29 دسمبر 2006 (UTC)

Thank you very much for the correction :-)) 213.215.86.77 00:41, 30 دسمبر 2006 (UTC)

[ترمیم] monobook

شکریہ۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

[ترمیم] عید مبارک!

السلام وعلیکم اردو ٹیکسٹ صاحب و عید مبارک، --Fkehar 08:38, 3 جنوری 2007 (UTC)

[ترمیم] UrduEditor

اسلام علیکم۔

جناب اردو ویب پر بھی میڈیاوکی چلنے لگا ہے؟ غالب تبیل صاحب نے UrduEditor کو میڈیاوکی میں رائج کرلیا ہے۔ کیا آپ ان سے گزارش کرسکتے ہیں کہ اس سلسہ میں ہماری بھی مدد کردیں۔

انھوں نے میرے حیال میں پکا کام کیا ہونا ہے، یعنی php فائل میں جاکر ۔ مگر ہمیں یہ سہولت نہیں۔ ہم صرف monobook. js یا common.js میں کام کرسکتے ہیں۔ میں نے جاواسکرپٹ کے ساتھ کچھ تجربے کیے تھے مگر وہ بری طرح نام ہوۓ ہیں، اس لیے بیرونی امداد کی ضرورت ہے تاکہ وہ صارفین چو ونڈوز استعمال نہیں کرتے یا کسی وجہ سے اردو لکھنے سے قاصر ہیں وہ بھی اردو لکھ سکیں۔

مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 15:56, 13 جنوری 2007 (UTC)

سیف اللہ صاحب، اسلام علیکم،

ذاتی طور پر میں اردو ایڈیٹر کے وکیپیڈٰیا پر استعمال کے سخت خلاف ہوں۔ اس سے ٹائپنگ سست ہو جاتی ہے اور نہ ہی تمام براؤزر پر صحیح چلتا ہے۔ میری نظر میں کوئی ایسا عملیاتی نظام نہیں جس میں اردو نہ لکھی جا سکتی ہو۔ اگر ہو بھی تو standalone app میں لکھ کر cut-paste کیا جا سکتا ہے۔ اگر پھر بھی آپ کو اصرار ہو تو بتائیں، پھر نبیل صاحب سے درخواست کر دوں گا۔ --Urdutext 19:40, 13 جنوری 2007 (UTC)

آپ درست کہتے ہیں کہ ایسا کوئی نظام نہیں جہاں اردو نہ لکھی جاسکتی ہو۔
مگر کچھ عرصہ قبل میں نے یوبنٹو کا استعمال شروع کیا تھا تو بڑی مشکل سے اردو سپورٹ انسٹال کی۔ ویسے بہت لوگ ابھی بھی ونڈوز 98 استعمال کررہے ہیں۔جس میں پڑھا تو جاسکتا ہے مگر شاید لکھا نہیں۔ آپ کچھ دن انتظار کرلیں شاید یہ کام میں خود ہی کرلوں۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 05:37, 14 جنوری 2007 (UTC)

[ترمیم] ایک ذاتی سوال

کیا آپ ہی محسن حجازی ہیں کیونکہ۔۔۔ تصویر:Mohsin hijazi.jpg کے صفحہ پر تفاصیل پڑھنے سے کچھ یہی اندازہ ہوتا ہے۔ حیدر 04:19, 21 جنوری 2007 (UTC)

محسن حجازی صاحب سے پوچھ کر معلوم کیا جا سکتا ہے۔

--Urdutext 23:49, 22 جنوری 2007 (UTC)

[ترمیم] سوانحی خاکے

السلام علیکم گذشتہ گفتگو کے بعد میں نےاپنا انداز بدلا ہے۔ براہ کرم نیا مضمون حضرت سلمان فارسی ملاحظہ کیجئے اور اپنی رائے سے آگاہ کیجئے۔ تاکہ میں ایسے ہی جاری رکھوں۔ اصل میں میں چاھتا ھوں کہ اردو وکی بھی انگریزی کی طرح پروان چڑھے۔ ابھی چونکہ میں نیا ھوں اس لئے آپ کا تعاون درکار ھے۔سید سلمان رضوی

[ترمیم] درخواست

برأے مہربانی اس صفحہ پر اپنے خیال کا اظہار کریں۔ تبادلۂ خیال زمرہ:مسلمانوں کی تفرقے بازیاں --کامی 12:24, 30 جنوری 2007 (UTC)


[ترمیم] ساحہ و میدان

اردو ٹیکسٹ صاحب دو الفاظ کے بارے میں مشورہ درکار ہے 1- Domain اور 2- Field ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تک Domain کے لفظ کے لیۓ جگہ جگہ میدان کا لفظ لکھا جاتا رہا ہے ، آج Field کا صفحہ بناتے وقت یہ بات سامنے آئی کہ اسکا ترجمہ میدان کرنا درست نہیں ۔ field کے لیۓ عربی لفظ ساحہ (جمع : ساحات) اختیار کیا جاسکتا ہے تاکہ پیچیدگی سے پچا جاسکے۔ اسی سلسلے میں ریاضی کا مضمون بنام میدان کو ساحہ کی جانب منتقل کیا ہے۔ اب آپ کی راۓ چاہیۓ کہ آپ نے جس جگہ ریاضی کے مضمون میں domain کے لیۓ میدان اختیار کیا ہے اسے ساحہ سے تبدیل کرسکتے ہیں ؟ اگر آپ کے لیۓ یہ ممکن نہیں تو پھر پورے ویکی پر جہاں جہاں domain کے لیۓ میدان آیا ہے اسے تبدیل کرکہ ساحہ کرنا پڑے گا (جو کہ سانچہ خاعت اور نباتاتی جماعت بندی تک میں گڑبڑ پیدا کردے گا۔ براہ کرم ایک بار domain اور field کے الفاظ تلاش میں لکھ کر دیکھ لیجیۓ تاکہ آپ کو ان صفحات کا اندازہ ہوجاۓ جہاں جہاں یہ آۓ ہیں۔ اپنی راۓ سے آگاہ فرمايۓ۔ آپ جیسا تجویز کریں گے ویسا ہی کر لیا جاۓ گا۔ افراز

عربی وکیپیڈیا پر فیلڈ کے لیے "حقل" استعمال ہؤا ہے، فارسی پر میدان۔ ڈومین کو تو اب تک میں ڈومین ہی لکھتا رہا ہوں۔ field ریاضی صفحات میں اتنا زیادہ استعمال نہیں ہؤا، بدلا جا سکتا ہے۔ آپ سوچ کر فیصلہ کر لیں۔ بدلنے میں زیادہ کام نہیں۔

--Urdutext 04:26, 3 فروری 2007 (UTC)

  • میں نے اس بارے میں بہت غور کیا ہے اور ہر پہلو کو مدنظر رکھا ہے۔ چند نکات پیش کرتا ہوں
  1. کافی الفاظ (گو تمام نہیں) ایسے ہیں جو کہ عربی اور فارسی ویکی پر استعمال ہوۓ ہیں وہ عربی اور فارسی کی ہی مستند کتابوں سے الگ ہیں۔ کچھ جگہوں پر عربی ویکی پر field کے لیۓ دیگر الفاظ مثلا قائمہ وغیرہ بھی استعمال ہوۓ ہیں۔
  2. میں field کے لیۓ ساحہ کو ہی بہتر تو خیال کرتا ہوں مگر چونکہ اردو میں عام طور پر field کے لیۓ میدان ہی کہا جاتا ہے اس لیۓ اگر ہم اسکو ساحہ کہیں گے تو یہ ایک اور اعتراض کو دعوت دینے والی بات ہوگی۔
  3. لفظ ساحہ اور میدان میں اتنا ہی فرق ہے کہ جتنا domain اور field میں ہے ، یعنی تقریبا یکساں مفہوم رکھتے ہیں۔
  4. چونکہ domain کا لفظ عام افراد کی نسبت علمی گفتگو میں زیادہ آتا ہے لہذا اگر اسکے لیۓ ساحۃ (اردو میں ساحہ) کہا جاۓ تو شائد اعتراضات کم ہوں گے۔
  5. لہذا میری ناچیز راۓ میں پورے ویکیپیڈیا پر سائنسی مضامین میں ، domain کو ساحہ ---- اور field کو میدان کردیا جاۓ۔ ایسا کرنے سے عام آدمی کو الجھن نہیں ہوگی۔

کیا ایسا مناسب ہے آپ کے خیال میں ، اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو میں domain کو ساحہ سے تبدیل کرنے کا کام شروع کرتا ہوں ۔ خاصہ محنت والا کام ہے مگر چند روز میں آہستہ آہستہ انشااللہ کر ہی لوں گا۔ افراز

مناسب فیصلہ ہے۔

--Urdutext 05:23, 3 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] فونٹ

السلام علیکم۔ آپ کا موجودہ فونٹ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ پہلے اردو نسخ ایشیا ٹائپ تھا جو اب شائد ٹائمز نیو رومن ہے۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے میں وکی کو اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں دیکھ سکوں؟--سید سلمان رضوی 08:36, 3 فروری 2007 (UTC)

اگر آپ کو اپنی پسند کا فونٹ لاگو کرنا ہے، تو ایک مضمون بنائیں، اپنے صارف صفحے کا ذیلی صفحہ (subpage) پر بنائیں۔
صارف:سید سلمان رضوی/monobook.css

کے نام سے (یا جو بھی صارف نام ہو) اور اس میں ایک سطر ڈال دیں اپنے پسندیدہ فونٹ کے نام کی

* {font-family: "Times"}

یاد رہے کہ پہلے "سٹار" ڈالنا ہے۔ --Urdutext 14:46, 3 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] رہنمائی درکار

یہ ہمیں کہاں سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے کون کون سے ذیلی صفحات ہیں؟۔--سید سلمان رضوی 15:36, 3 فروری 2007 (UTC)

یہاں دیکھیں --Urdutext 20:01, 3 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] microsoft

السلام علیکم۔ آپ کی رہنمائی کا بہت شکریہ۔ میں نے مائیکروسوفٹ کا صفحہ بنانے سے پہلے اسے مائیکروسوفٹ اور مائیکروسافٹ دونوں ناموں سے تلاش کیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ انگریزی میں ہوگا۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس کا نام تبدیل کر کے اردو حروف تہجی میں رکھ لیں اور انگریزی حروف تہجی سے ری۔ڈائریکٹ کر دیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صارفین اردو میں تلاش کریں گے۔ میرے خیال سے اردو حروف تہجی میں ہی صفحات کا نام ہونا چاہئے بے شک آپ لفظ کی بنیاد انگریزی ہی رہنے دیں۔ بہرحال جیسا آپ مناسب سمجھیں۔ مخلص۔ --صارف:سید سلمان رضوی 22:04, 3 فروری 2007 (UTC)

  • جناب اردو ٹیکسٹ صاحب ، سانچہ:اصطلاح برابر کو float:right; کرنا چاہتا ہوں اسکی وجہ یہ ہے کہ طب کے تقریبا تمام مضامین میں ہی ابتداء میں تصویر لگانی پڑتی ہے اور اس طرح اصطلاح برابر تصویر کہ نیچے لیجانا پڑجاتا ہے جبکہ میں اسے مضمون کی ابتدائی تین سطر کے بعد رکھنا چاہتا ہوں۔ اگر آپ کے ریاضی کے مضامین میں اس سے کوئی خامی آتی ہو تو دوسرا راستہ یہ ہوسکتا ہے کہ اسکی ایک اور نقل طب کے مضامین کے لیۓ ---- سانچہ:اصطلاح برابر2 ---- کے نام سے تیار کرلی جاۓ۔ جواب کا منتظر۔ افراز
  • ایک پیرامیٹر ڈال دیا ہے dirt کے نام سے، جس کا default بائیں ہی ہے، مگر اگر اس طرح خالی دیا جائے تو دائیں ہو جائے گا
 {{اصطلاح برابر|
 dirt= |
 lang1=اردو عنوان|
 lang2=English title|
ایک نئے طرز کا علم |
 A new kind of science
 }}
 

نمبر ۲ سانچہ بنانے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ --Urdutext 00:44, 7 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] تصویر

السلام علیکم۔ تصویر جو آج اپلوڈ کی تھی وہ ایکسل میں چارٹ بنا کر پھر فوٹو شاپ میںsave for web کیا تھا جے پی جی کی صورت میں۔ تصویر کے مسودے سے آپ کی مراد کیا ہے؟ --سید سلمان رضوی 00:39, 7 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] تصویر

ایکسل کا یہ ایک چارٹ تھا جسے فوٹو شاپ میں محفوظ کیا گیا۔ وہاں یہ فورماٹس ہیں۔ jpg, gif, psd, png-8, png-24 , wbmp۔ مسودہ کی بات سمجھ نہیں آئی ۔ کیا آپ کی مراد ہے کہ اس کا ایک صفحہ بنایا جائے؟ ایکس ایم ایل میں نے کبھی استعمال نہیں کی۔ چونکہ مستقبل میں میرا اور بھی کام کرنے کا ارادہ ہے اس لئے آپ کی رہنمائی کی شدید ضرورت ہے۔--سید سلمان رضوی 00:57, 7 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] شکریہ

بہت بہت شکریہ ۔ میں نے http://www.inkscape.org/ دیکھی ہے۔ اس سے زیر اثقال کر کے اسے سیکھ کر ضرور استعمال کروں گا۔ اس وقت تک اشد ضروری تصاویر وکی پر رکھوں گا جن کا سورس میرے پاس محفوظ رہے گا۔ بعد میں شاید ممکن ہو کہ ان کو دوبارہ اپلوڈ کروں inkscape کو استعمال کر کے۔ --سید سلمان رضوی 01:17, 7 فروری 2007 (UTC)

  • جناب معذرت بار بار تکلیف دے رہا ہوں۔ سانچہ اصطلاح برابر دائیں جانب تو آگیا ہے مگر اب اگر ضرورت پڑی تو اسکو بائیں جانب کیسے لے کر جائیں گے؟ دوسری بات یہ کہ پہلے تو یہ عبارت کے درمیان آجاتا ہے مگر اب الگ سے جگہ گھیر رہا ہے یعنی کہ عبارت نیچے سے شروع ہو رہی ہے ، ذرا پھولدار پودے دیکھیۓ گا تو آپ کو اندازہ ہوجاۓ گا۔ اب TEXT WARPING کیوں نہیں ہو رہی ، کچھ کیجیۓ :-) افراز
  • بائیں جانب کے لیے dirt والا param سرے سے لکھا ہی نہیں جاتا کیونکہ default ہے۔ پھلدار مضمون میں یہ سانچہ دوسرے کے اندر ڈال دیا ہے۔ دیکھیں کیسا لگتا ہے؟ غالباً معلوماتی سانچے میں کچھ ترمیم کر کے ایک نیا خانہ بنانے سے بہتر لگے گا۔

--Urdutext 01:27, 10 فروری 2007 (UTC)

  • واہ ! بہت مناسب ہے۔ میں آئندہ ایسا ہی کروں گا کہ یا تو اسکو معلوماتی خانے میں یا اگر تصویر ہوئی تو اسکے بیان میں ڈال دیا کروں گا۔ شکریہ :-) افراز

[ترمیم] کس نام سے پکاریں؟

حضرت آپ کا نام کیا ہے؟ کس نام سے ہم آپ کو پکاریں؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کا یوزر نیم تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ۔۔اگر آپ چاہیں! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:33, 11 فروری 2007 (UTC)

شکریہ، A rose by any other name smells as sweet

--Urdutext 00:08, 13 فروری 2007 (UTC)

یہ تحریر اپنے "اعجاز عبید" صاحب کی ہے۔ ان کے بارے مذید آپ اردو ویب ڈاٹ آرگ پر جان سکتے ہیں۔ میری کچھ پرانی تحریریں http://geocities.com/urdutext پر ہیں۔

--Urdutext 01:21, 14 فروری 2007 (UTC)

  • اچھی کوششیں ہیں :-) ۔ اچھا ایک بار اس صفحہ پر آپ سے Maxima اور maximize پر بات ہوئی تھی ، کیا آپ نے کہیں ریاضی کے مضامین میں انہیں استعمال کیا ہے؟ افراز

--Urdutext 00:11, 15 فروری 2007 (UTC)

  • جی سمجھ گیا۔ اصل میں شمارندی مسرد میں Zoom کے لیۓ تکبیر اور تصغیر کے الفاظ ہی نہایت مناسب ہیں۔ مگر میرا خیال ہے کہ ایک جب انتہائی مجبوری ہو تو ایک لفظ کو دو جگہوں پر استعمال کرا جاسکتا ہے ، انگریزی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے ؟ اگر تکبیر اور تصغیر کو ریاضی کے مضامین کے ساتھ ساتھ zoom in اور zoom out کے لیۓ بھی استعمال کرلیا جاۓ تو کوئی حرج تو نہیں؟ کیا اس سے ریاضی کے مضامین میں کوئی پیچیدگی تو پیدا نہیں ہوگی ؟ افراز
  • میرے خیال میں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ممکن ہے کہ zoom کے لیے دوسرے متبادل کسی وقت سوجھ جائیں۔

--Urdutext 00:40, 15 فروری 2007 (UTC)

  • جناب آپ کے مشورے کے مطابق دو نۓ متبادلات براۓ TIMEOUT سامنے آۓ ہیں دونوں ہی درست ہیں مگر ہمکو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ آپکی راۓ میں کونسا مناسب ہے؟ افراز



جناب urdutext صاحب! سب سے پہلے تو معذرت۔ میں اپنی لا علمی کی وجہ سے آپ کے پیغام کو افراز صاحب کے پیغام ہی کا حصہ سمجھتا رہا اور آپ کے تجویز کا جواب نہیں دے سکا۔ بعد میں جب مجھے اس چیز کا احساس ہوا تو میں نے آپ کے صفحے پر اردو اصطلاحات پر ہونے والی بحث دیکھی۔ جیسا کہ میں پہلے سے اندازہ لگا چکا تھا کہ اس مسئلے پر آپ حضرات میں بحث ہو چکی ہو گی، لیکن میں ابھی تک اندازہ نھیں لگا پایا کہ کوئی واضح guideline موجود ھے یا نہیں۔ اگر نھیں تو میں نے افراز صاحب کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ ایک باقائدہ دستاویز بنام (A guide to writing Wikipedia science articles in Urdu) اپنے صفحہ اول پر رکھ دیجیے تاکہ لغت کے استعمال اور نئی ترکیبات معلوم کرنے کا طریقوں کو ہر نیا آنے والا استعمال مے لا سکے۔

آپ نے گمنام نام سے ریاضی میں مضامین لکھنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ بےحد دلچسپ ہے۔ آپ کو شایئد یہ سن کر دلچسپی محسوس ہو کہ گزشتہ صدی کے نصف میں میں فرانس می Nicolas Bourbaki کے فرضی نام سے گمنام ریاضی دانوں کا ایک گروپ کام کرتا رہا ہے جس کی کتب و جرائد کئی شعبوں میں آج بھی encyclopediac reference کا درجہ رکھتے ہیں۔ اگر آپ کبھی اپنی عرفیت بدلنا چاہیں تو UrduBourbaki نہایت مناسب ہو گا۔ آپ کو دائرۃ المعارف میں تاریخِ ریاضی میں بورباکی پر ایک مضمون ضرور لکھنا چاہیے-


دعاگو، محمد ابوبکر

[ترمیم] بین الاقوامی قبضہ گروپ کی مثالیں

بین الاقوامی قبضہ گروپ کی مثالیں دی ھیں۔ امید ہے پسند آئیں گی۔ یہ ایسی ھیں جن کے لیے کسی حوالہ کی ضرورت نہیں اور اظہر من الشمس ہیں۔--سید سلمان رضوی 00:33, 21 فروری 2007 (UTC)

  • معذرت ، گوہر شاہی پر پابندی لگاتے وقت آپ کے نام پر غلطی سے click کردیا تھا :-) سمرقندی

[ترمیم] کیاوکیپیڈیاواقعی ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے؟

میرے خیال میں آپ وکیپیڈیاسے یہ دعوے کرنابندکردیںکہ "ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے۔"کیونکہ یہ جھوٹ کے سواکچھ بھی نہیں۔حقیقت تویہ ہے کہ وکیپیڈیاپرمتعصب اورتنگ نظر لوگوںکی اجارہ داری ہے جوکہ اپنی مرضی کے خلاف کچھ بھی برداشت کرنے کو تیارنہیں ہیں۔ جس کا واضح ثبوت ہے میری آءی ڈی iamsaaجوکہ ڈاءریکٹ بلاک کردی گءی اورمیرے بناءے گءے صضحات حذف کردءے گءے ہیں۔میرے خیال میں یاتووکیپیڈیاپر ایک خاص مکتبہ ء فکر کے تنگ نظروتعصب پرست لوگوںنے قبضہ کیاہواہے۔ میں وکیپیڈیاسے انتہاءی مایوس ہواہوں۔میں روزنامہ ڈان کا راءٹربھی ہوںاورانشاء اللہ اس معاملے کو میں یہیںپر ختم نہیں کروںگا۔

والسلام سیدعامرعلی

قبلہ، میرے خیال میں پہلے توآپ سب مل کر یہ طے کر لیںکہ آخر وکیپیڈیاکی POLICYآخرہے کیاکہ جس کے لءے منتظمین بھی ابہام کاشکارہیں۔کل کا پورامیں نے وکیپیڈیاکے منتظمین سے بات کرنے میں ،اپنی بات اُن کو سمجھانے میں اوراُن کی بات سمجھنے میں گزاراہے لیکن نتیجہ وہی دھاک کے تین پات۔میں پہلے بھی کہہ چکاہوںکہ آپ وکیپیڈیاکی SO CALLED POLICIESکی آڑمیںتنگ نظری کا شکاراورتعصب پرستی کاشکارہیںاورمیرے مضامین کی دوبارہ سے حزف زدگی اس بات کا بین ثبوت ہے۔میں خودکل سمرقندی صاحب سے ہرموقع پر مشورے لے کرکام کرتارہاہوںلیکن افسوس کے ساتھ میںسمجھتاہوںکہ میرے ساتھ وکیپیڈیاکے متعصب اورتنگ نظر منتظمین نے وہی سلوک کیاہے جومشرف کے ساتھ آگرہ سمٹ کے موقع پر ہواتھا۔ براءے کرم میرے مضامین اورمیرے جذبات کے ساتھ کھیلنابندکیاجاءے۔--سگِ درِگوھرشاہی 06:05, 7 اپريل 2007 (UTC)

    • Urdutextصاحب، کیاآپ ایک مہربانی اورکرینگےکہ "حضرت سیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ "، حضرتِ گوھرشاہی مدظلہ العالیٰ "،"سیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ اور"گوھرشاہی"نام کے صفحات کومحفوظ کردیں،موجودہ صفحے "ریاض احمدگوھرشاہی"پرتاکہ مزید اس نام پر مضمون نہ لکھاجاسے۔مزیداس نام سے اردویاانگریزی میں سرچ کرنے والے کوسرکارگوھرشاہی کے موجودہ صفحہ کی طرف divertکردیں؟--سگِ درِگوھرشاہی 06:22, 10 اپريل 2007 (UTC)
I have added the english "Riaz Goahar Shahi" in the article itself, so that it aids Google search with the English spellings. The rest of your proposal is unnecessary.

--Urdutext 23:39, 10 اپريل 2007 (UTC)

ایک نظر اسے بھی دیکھ لیں--سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:36, 12 اپريل 2007 (UTC)
  • میرے خیال میں جو پتہ اوپر ثاقب صاحب نے دیا ہے وہاں گوہر صاحب کے اقوال ، اسلام سے متصادم ہیں جنکو برداشت کرنا جرم ہوگا۔ سمرقندی
ان صاحب نے مستقل ناک میں دم کر رکھا ہے، ایسے تین چار اور لوگ یہاں آگۓ تو ہم گیۓ کام سے! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:55, 12 اپريل 2007 (UTC)
وکیپیڈیا پر متعلقہ مضمون میں "اعتراضات" کا ربط دے دیا ہے۔ "وکی قوٹ" والی سائٹ سے میرا کوئ تنظیمی تعلق نہیں۔

--Urdutext 23:44, 12 اپريل 2007 (UTC)

[ترمیم] complete old before starting new

Dear Friend, if you'd like to see more detail in those articles, feel free to add! :) cheers --Uchohan 21:42, 14 اپريل 2007 (UTC)

Give me some time and I'll give depth to all of those articles --Uchohan 21:42, 14 اپريل 2007 (UTC)


اس فہرست میں سے آسانی سے ایکس مین کے مضامین حذف کر سکتے ہیں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 08:03, 15 اپريل 2007 (UTC)

[ترمیم] Confused

Aoa

That keymapping technique is active mostly on south asian languages [1].

I went through the code that confused me about unicode. I think you could help him.


Problem is if you see this ,this and this . they have drawn an array and in it all possible variations of letters in their language.

Question

When I write ابجد

is it saved like ا ب ج د

or saved as ابجد۔

‏Making combinations of all possible variations of letter should be a very hectic job.

Dear Urdu Text,

I am out of the country now for the pilgrimage of Makkah & Medina, that’s why can’t neither write in urdu nor respond to relevant material briefly. However, I regret to note that you have appeared as a narrow minded and short sighted person. My point of view is that you shouldn’t place anything on my article, if you have any objection you may discuss on the OPINION page of the article. Every time I am surprisingly informed some new policies of WIKIPEDIA, which are nothing except unnecessary domination and biased behavior. When I describe briefly about His Holiness Gohar Shahi, you people delete and object that the article should be precise and at the same time you people are objecting that the reason of fame has not be mentioned. Either allow me to do so or please don’t raise such lame blames.

The teachings of His Holiness Riaz Ahmed Gohar Shahi (M.A) are based of Qura’an, Ahadees and on the teachings of Islamic saints. However, people from a particular sect had propagated negatively the teachings of His Holiness Riaz Ahmed Gohar Shahi (M.A). Let me tell you that our dogmas are same as any true Muslim should have. However, as a conspiracy false sentences were issued and fake cases were filed against His Holiness Riaz Ahmed Gohar Shahi (M.A) and propaganda was made with the help of “Yellow Journalism”.

May I request to kindly don’t look at the one sided image, try to broaden you mind and be flexible. Especially when I am completely cooperating with you people, you should also express some respect and cooperation.

I hope this will clarifies the situation.

Should you have any further inquiry, please wait, I will be back in Pakistan on 30-04-2007.

Regards,

--سگِ درِگوھرشاہی 21:10, 16 اپريل 2007 (UTC)
Static Wikipedia 2008 (no images)

aa - ab - af - ak - als - am - an - ang - ar - arc - as - ast - av - ay - az - ba - bar - bat_smg - bcl - be - be_x_old - bg - bh - bi - bm - bn - bo - bpy - br - bs - bug - bxr - ca - cbk_zam - cdo - ce - ceb - ch - cho - chr - chy - co - cr - crh - cs - csb - cu - cv - cy - da - de - diq - dsb - dv - dz - ee - el - eml - en - eo - es - et - eu - ext - fa - ff - fi - fiu_vro - fj - fo - fr - frp - fur - fy - ga - gan - gd - gl - glk - gn - got - gu - gv - ha - hak - haw - he - hi - hif - ho - hr - hsb - ht - hu - hy - hz - ia - id - ie - ig - ii - ik - ilo - io - is - it - iu - ja - jbo - jv - ka - kaa - kab - kg - ki - kj - kk - kl - km - kn - ko - kr - ks - ksh - ku - kv - kw - ky - la - lad - lb - lbe - lg - li - lij - lmo - ln - lo - lt - lv - map_bms - mdf - mg - mh - mi - mk - ml - mn - mo - mr - mt - mus - my - myv - mzn - na - nah - nap - nds - nds_nl - ne - new - ng - nl - nn - no - nov - nrm - nv - ny - oc - om - or - os - pa - pag - pam - pap - pdc - pi - pih - pl - pms - ps - pt - qu - quality - rm - rmy - rn - ro - roa_rup - roa_tara - ru - rw - sa - sah - sc - scn - sco - sd - se - sg - sh - si - simple - sk - sl - sm - sn - so - sr - srn - ss - st - stq - su - sv - sw - szl - ta - te - tet - tg - th - ti - tk - tl - tlh - tn - to - tpi - tr - ts - tt - tum - tw - ty - udm - ug - uk - ur - uz - ve - vec - vi - vls - vo - wa - war - wo - wuu - xal - xh - yi - yo - za - zea - zh - zh_classical - zh_min_nan - zh_yue - zu -

Static Wikipedia 2007 (no images)

aa - ab - af - ak - als - am - an - ang - ar - arc - as - ast - av - ay - az - ba - bar - bat_smg - bcl - be - be_x_old - bg - bh - bi - bm - bn - bo - bpy - br - bs - bug - bxr - ca - cbk_zam - cdo - ce - ceb - ch - cho - chr - chy - co - cr - crh - cs - csb - cu - cv - cy - da - de - diq - dsb - dv - dz - ee - el - eml - en - eo - es - et - eu - ext - fa - ff - fi - fiu_vro - fj - fo - fr - frp - fur - fy - ga - gan - gd - gl - glk - gn - got - gu - gv - ha - hak - haw - he - hi - hif - ho - hr - hsb - ht - hu - hy - hz - ia - id - ie - ig - ii - ik - ilo - io - is - it - iu - ja - jbo - jv - ka - kaa - kab - kg - ki - kj - kk - kl - km - kn - ko - kr - ks - ksh - ku - kv - kw - ky - la - lad - lb - lbe - lg - li - lij - lmo - ln - lo - lt - lv - map_bms - mdf - mg - mh - mi - mk - ml - mn - mo - mr - mt - mus - my - myv - mzn - na - nah - nap - nds - nds_nl - ne - new - ng - nl - nn - no - nov - nrm - nv - ny - oc - om - or - os - pa - pag - pam - pap - pdc - pi - pih - pl - pms - ps - pt - qu - quality - rm - rmy - rn - ro - roa_rup - roa_tara - ru - rw - sa - sah - sc - scn - sco - sd - se - sg - sh - si - simple - sk - sl - sm - sn - so - sr - srn - ss - st - stq - su - sv - sw - szl - ta - te - tet - tg - th - ti - tk - tl - tlh - tn - to - tpi - tr - ts - tt - tum - tw - ty - udm - ug - uk - ur - uz - ve - vec - vi - vls - vo - wa - war - wo - wuu - xal - xh - yi - yo - za - zea - zh - zh_classical - zh_min_nan - zh_yue - zu -

Static Wikipedia 2006 (no images)

aa - ab - af - ak - als - am - an - ang - ar - arc - as - ast - av - ay - az - ba - bar - bat_smg - bcl - be - be_x_old - bg - bh - bi - bm - bn - bo - bpy - br - bs - bug - bxr - ca - cbk_zam - cdo - ce - ceb - ch - cho - chr - chy - co - cr - crh - cs - csb - cu - cv - cy - da - de - diq - dsb - dv - dz - ee - el - eml - eo - es - et - eu - ext - fa - ff - fi - fiu_vro - fj - fo - fr - frp - fur - fy - ga - gan - gd - gl - glk - gn - got - gu - gv - ha - hak - haw - he - hi - hif - ho - hr - hsb - ht - hu - hy - hz - ia - id - ie - ig - ii - ik - ilo - io - is - it - iu - ja - jbo - jv - ka - kaa - kab - kg - ki - kj - kk - kl - km - kn - ko - kr - ks - ksh - ku - kv - kw - ky - la - lad - lb - lbe - lg - li - lij - lmo - ln - lo - lt - lv - map_bms - mdf - mg - mh - mi - mk - ml - mn - mo - mr - mt - mus - my - myv - mzn - na - nah - nap - nds - nds_nl - ne - new - ng - nl - nn - no - nov - nrm - nv - ny - oc - om - or - os - pa - pag - pam - pap - pdc - pi - pih - pl - pms - ps - pt - qu - quality - rm - rmy - rn - ro - roa_rup - roa_tara - ru - rw - sa - sah - sc - scn - sco - sd - se - sg - sh - si - simple - sk - sl - sm - sn - so - sr - srn - ss - st - stq - su - sv - sw - szl - ta - te - tet - tg - th - ti - tk - tl - tlh - tn - to - tpi - tr - ts - tt - tum - tw - ty - udm - ug - uk - ur - uz - ve - vec - vi - vls - vo - wa - war - wo - wuu - xal - xh - yi - yo - za - zea - zh - zh_classical - zh_min_nan - zh_yue - zu