تبادلۂ خیال:بسنت
وکیپیڈیا سے
میرے خیال کے مطابق یہاں اس شاعری کی ضرورت نہیں۔ اگر شاعری شامل کرنی ہے تو کسی مشہور نظم کو شامل کیا جاۓ، ویسے کسی ایک نظم کا انتخاب مشکل ہو جاۓ گا۔ بہتر یہی ہے کہ شاعری نا ہی شامل کی جاۓ۔ --کامی 16:02, 30 جنوری 2007 (UTC)
- درست فرمایا۔ حیدر 16:24, 30 جنوری 2007 (UTC)
-
- مجھے ذرا دیر بعد سمجھ آیا کہ یہ شاعری ہے۔ ویسے اگر ایک صفحہ پر شعر لکھ دیا تو یہاں تو ڈھیر لگ جانا ہے۔ ایک تو جم کے کام کیا ہے ہم نے ۔۔۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 19:00, 30 جنوری 2007 (UTC)
یہاں نیا ہونے کے باوجود میں پہلے بھی کوشش کر چکا ہوں پر شاعری کو واپس شامل کر دیا گیا ہے۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اس مضمون میں سے شاعری ختم کر دیں۔ --کامی 19:30, 30 جنوری 2007 (UTC)
- یہاں پر اب ایک عادت سی بن گئی ہے کہ کوئی اگر غلط کام کرے تو ہم سب اسے بتاتے ہیں۔ اس میں بہتر ی وہ صارف خود ہی کرتا ہے۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 19:33, 30 جنوری 2007 (UTC)
[ترمیم] ==
کیا موسم بھی ھندو مسلمان ھوتے ھیں؟ جس چیز کا بھی ذکر ھندوؤں کی کتاب میں ھو جاۓ تو وہ کیا ھندو ھو جاتی ھے؟ مثال کے طور پر پانی کا بھی ادھر ذکر ھے تو کیا پانی بھی ھندوانہ ھے۔ ھمارے تمام دریاؤں کا بھی ذکر ھندؤں کی کتاب میں ھے تو کیا ھم اب یہ ھر دریا کے ساتھ لکھیں کہ یہ ھندو ھے ؟ لفظ ھندو بھی ایک دریا سندھ سے بنا ھے۔ قرآن پاک میں جن پودوں کا ذکر ھے کیا وہ مسلمان اور باقی سارے پودے پھل غیر مسلم۔
کیا باقی دنیا میں بھی دھاتی تار استعمال ھوتی ھے یا گولیاں چلتی ھیں ؟ ان مسلوں کا تعلق بسنت سے نہیں قانون کے نفاذ سے ھے۔
ہائیکو نظموں کی ایک مختصر صنف ھے۔ اسمیں فطرت اور موسم کے ذریعے انسانی جذبات کا اظہارھوتا ھے۔ بسنت بھی موسم کی تبدیلی کی خوشی کا عنوان ھے۔ دونوں آپس میں ھم آہنگ ھیں۔ اسلئے یہ شامل ھیں اور یہ ہائیکو بسنت پر ھی ھے۔ یہ بات نامناسب ھو گی کہ اگر کوئی چیز مجھے پسند نہیں تو باقی سبکو بھی ناپسند ھونی چاھئے۔
میں نے ساری عمر پتنگ نہیں اڑائی لیکن محض اس خیال سے بسنت کا تعارف کرایا کہ بسنت میں تو بہار کی آمد کی خوشی ھے اور بہت سارے لوگوں کو پسند ھے۔ بسنت محض پتنگ اڑانا ھی نہیں۔
مـجھے نطشے قطعا نہیں پسند لیکن اسکا تعارف محض اس ليے کرایا کہ دنیا میں بیشمار لوگوں کو یہ پسند ھے اور وکیپیڈیا اسکے بغیر پھیکا تھا۔ ھمیں کبھی کبھی دوسروں کی پسند کا بھی خیال رکھنا چاھیئے۔