جان بن ین
وکیپیڈیا سے
John Bunyan
پیدائش: 1628ء
وفات: 1688ء
انگریز مصنف ، ٹھٹھیرے کا بیٹا تھا۔ گاؤں کے سکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد برتنوں کی تجارت کرنے لگا۔ 1644ء میں بادشاہ کی بحالی کے خلاف پارلیمنٹ کی فوج میں بھرتی ہوگیا۔ 1647ء میں شادی کی۔ بیوی اپنے جہیز کے ہمراہ جو مذہبی کتب لائی تھی ان کے مطالعے سے مذہب سے دلچسپی پیدا ہوگئی۔ پھر بائبل کا گہرا مطالعہ کیا۔ اور آخر 1653ء میں وہ مبلغ بن گیا۔ اپنے عقائد کی تبلیغ کے لیے تقریریں بھی کرتا اور کتابیں لکھیں۔ 1660ء میں حال شدہ بادشاہت کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔ بارہ برس تک قید میں رہا۔ قید کے دوران نو کتابیں لکھیں۔ 1672ء میں رہا ہوا۔ لیکن چند ماہ بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ اسی قید کے دوران میں اس نے پلگرمز پروگرس لکھی۔جس کا شمار ادب عالیہ میں ہوتا ہے۔ اس کتاب میں خیر و شر کی آویزش ، حیات بعد الموت ، جزوسزا کو تمثیلی رنگ میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ روح کا سفر ہے۔