دارالحکومت
وکیپیڈیا سے
براعظم اور انکے بڑے دارالحکومت | ||
براعظم | دارالحکومت | آبادی |
آسٹریلیا | ویلنگٹن | 445,400 |
افریقہ | قاہرہ | 11,146,000 |
ایشیا | ٹوکیو | 35,237,000 |
جنوبی امریکہ | بیونس آئرس | 14,230,000 |
شمالی امریکہ | میکسیکو سٹی | 17,809,471 |
یورپ | ماسکو | 13,600,000 |
سیاسی اعتبار سے دارالحکومت، حکومت سے متعلقہ مخصوص شہر یا قصبہ ہوتا ہے، دوسرے لفظوں میں دارالحکومت وہ شہر ہوتا ہے جہاں حکومتی دفاتر، مجلس گاہیں وغیرہ ہوتی ہیں۔ تاریخی اعتبار سے دیکھا جاۓ تو وہ شہر جو کسی علاقہ میں معاشی مرکز کی اہمیت رکھتے تھے وہی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ اہمیت اختیار کرتے گۓ اور وہی دارالحکومت قرار پاۓ مثلا لندن یا ماسکو۔ دارلحکومت قدرتی طور پر ایسے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے ہیں یا انتطامی قابلیت رکھتے ہیں مثلا وکیل، صحافی، سماجی محققین وغیرہ۔ دارالحکومت کسی ملک کے معاشی، ثقافتی و سماجی مرکز کے طرح ہوتا ہے۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ حکومتوں کو دارالحکومت جیسے بڑے شہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامات بھی کرنے پڑتے ہیں، اور دارالحکومت تبدیل بھی کرنے پڑتے ہیں۔ جسکی مثال برازیل کی ہے جہاں ریو ڈی جینیرو میں زیادہ بھیڑ بھاڑ ہونے کی وجہ سے برازیلیا کو دارالحکومت بنایا گیا۔ ایسے ہی اعلانات جنوبی کوریا کی حکومت بھی کر چکی ہے جو سیول کو زیادہ رش والی جگہ قرار دے کر یونگی گونگجو کو دارالحکومت بنانا چاہتی ہے۔
ایسی بھی مثالیں موجود ہیں جہاں کسی ملک کے ایک سے زیادہ دارالحکومت ہیں یا کوئی مخصوص دارالحکومت نہیں ہے۔ جسکی مثالیں درج ذیل ہیں۔
- بولیویا: سوکرے ابھی تک قانونی دارالحکومت ہے لیکن زیادہ تر حکومتی معاملات کو لاپاز منتقل کیا جاچکا ہے۔
- چلی: دارلحکومت سانتیاگو ہے لیکن قومی اسمبلی والپاریزو میں ہے۔
- آئیوری کوسٹ: 1983ء میں یاموسوکرو کو دارالحکومت قرار دیا گیا، لیکن زیادہ تر حکومتی دفاتر اور سفارتخانے عابد جان میں ہی ہیں۔
- اسرائیل: یروشلم کو قانونی دارالحکومت قرار دیا گیا ہے جہاں عدالت عظمی اور دوسرے حکومتی دفاتر ہیں لیکن فلسطین کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے عالمی برادری اس کو دارالحکومت تسلیم نہیں کرتی اور ان کے سفارت خانے تل ابیب میں ہی ہیں۔ اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بھی تل ابیب میں ہے۔
- ناؤرو: صرف 21 مربع کلو میٹر رقبہ پر مشتمل ملک ہے جس کا کوئی دارالحکومت نہیں ہے۔
- نیدرلینڈز: قانونی دارلحکومت کا درجہ ایمسٹرڈیم کو حاصل ہے لیکن حکومتی دفاتر، اسمبلی، عدالت عظمی وغیرہ دی ہیگ میں ہیں۔
- جنوبی افریقہ۔ انتطامی دارالحکومت پریٹوریا ہے، قانون سازی کے لیے دارالحکومت کا درجہ کیپ ٹاؤن کا ہے اور عدالتی دارلحکومت بلوم فاؤنٹین ہے۔