براعظم
وکیپیڈیا سے
زمین کا ایک بڑا علاقہ جو عام خیال سے سمندر میں گھرا ہو، براعظم کہلاتا ہے۔ اس تعریف کے مطابق سات براعظم ہیں۔ ایشیا ، یورپ ، افریقہ ، انٹارکٹیکا ، آسٹریلیا ، شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ۔ مگر یہ خیال کچھ درست نہیں کیونکہ یورپ اور ایشیا روس کے زمینی راستے سے جڑے ہوئے ہیں اور یوریشیا کہلاتے ہیں۔ اسی طرح جنوبی اور شمالی امریکہ بھی جڑے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ براعظموں کی اصل تعداد پانچ سمجھی جاتی ہے۔ اولمپک تنظیم کا نشان بھی پانچ براعظموں کے لئے پانچ دائروں پر مشتمل ہے۔
رقبے اور آبادی دونوں لحاظ سے سب سے بڑا براعظم ایشیا ہے۔ مسلمانوں کی اکثریت ایشیا میں رہتی ہے۔ ساتوں براعظم مل کر زمین کا صرف ایک تہائی بنتے ہیں اور باقی حصہ سمندروں پر مشتمل ہے۔