ایشیا

وکیپیڈیا سے

دنیا کے نقشے میں ایشیا
دنیا کے نقشے میں ایشیا

ایشیا دنیا کا سب سےبڑا اور زیادہ آبادی والا براعظم ہے۔ یہ زمین کےکل رقبےکا 8.6 فیصد، کل بری علاقےکا 29.4 فیصد اور کل آبادی کے60 فیصد حصےکا حامل ہے۔

ایشیا روایتی طور پر افریقہ یوریشیا کا حصہ ہےجس کا مغربی حصہ یورپ ہے۔ ایشیا نہر سوئز کےمشرق، کوہ یورال کےمشرق اور کوہ قفقاز، بحیرہ قزوین اور بحیرہ اسود کےجنوب میں واقع ہے۔

قرون وسطیٰ سےقبل یورپی ایشیا کو براعظم نہیں سمجھتےتھےتاہم قرون وسطیٰ میں یورپ کی نشاۃ ثانیہ کےوقت تین براعظموں کا نظریہ ختم ہوگیا اور ایشیا کو بطور براعظم تسلیم کرلیا گیا۔ افریقہ اور ایشیا کےدرمیان سوئز اور بحیرہ قلزم کو سرحد قرار دیا گیا جبکہ یورپ اور ایشیا کےدرمیان سرحد درہ دانیال، بحیرہ مرمرہ، باسفورس، بحیرہ احمر، کوہ قفقاز، بحیرہ قزوین، دریائےیورال اور کوہ یورال سے بحیرہ کارہ تک پہنچتی ہے۔

عام طور پر ماہر ارضیات و طبعی جغرافیہ دان ایشیا اور یورپ کو الگ براعظم تصور نہیں کرتےاور ایک ہی عظیم قطعہ زمین کا حصہ قرار دیتےہیں۔

جغرافیہ میں دو مکتبہ فکر ہیں ایک تاریخی حوالہ جات کےتحت یورپ اور ایشیا کو الگ براعظم قرار دیتا ہےجبکہ دوسرا یورپ کےلئےبراعظم اور ایشیا کےلئےخطےکا لفظ استعمال کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ تنازعہ ایشیا بحرالکاہل خطےپر بھی کھڑا ہوتا ہےجہاں موجود جزائر میں سےچند براعظم آسٹریلیا کا حصہ مانےجاتےہیں جبکہ چند ایشیا میں تسلیم کئےجاتےہیں اس لئےایشیا کی حدود کا درست تعین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

[ترمیم] ایشیا کےخطے

شمالی ایشیا

وسط ایشیا

جنوب مغربی ایشیا

جنوبی ایشیا

مشرقی ایشیا

جنوب مشرقی ایشیا


ملک کا نام بمعہ پرچم رقبہ (مربع کلومیٹر) آبادی بمطابق یکم جولائی 2002ء آبادی کثافت فی مربع کلومیٹر دارالحکومت
وسط ایشیا:
قازقستان 2,346,927 13,472,593 5.7 استانا
کرغزستان 198,500 4,822,166 24.3 بشکک
تاجکستان 143,100 6,719,567 47.0 دوشنبے
ترکمانستان 488,100 4,688,963 9.6 اشک آباد
ازبکستان 447,400 25,563,441 57.1 تاشقند
مشرقی ایشیا:
عوامی جمہوریہ چین 9,584,492 1,384,303,705 134.0 بیجنگ
ہانگ کانگ 1,092 7,303,334 6,688.0 چین کے زير انتظام
جاپان 377,835 126,974,628 336.1 ٹوکیو
مکاؤ 25 461,833 18,473.3 چین کے زير انتظام
منگولیا 1,565,000 2,694,432 1.7 یولان باتار
شمالی کوریا 120,540 22,224,195 184.4 پیانگ یانگ
جنوبی کوریا 98,480 48,324,000 490.7 سیول
تائیوان 35,980 22,548,009 626.7 تائی پے
شمالی ایشیا:
روس 13,115,200 39,129,729 3.0 ماسکو
جنوب مشرقی ایشیا:
برونائی 5,770 350,898 60.8 بندری سری بیگوان
کمبوڈیا 181,040 12,775,324 70.6 نوم پنہہ
انڈونیشیا 1,419,588 227,026,560 159.9 جکارتہ
لاؤس 236,800 5,777,180 24.4 وینتیان
ملائشیا 329,750 22,662,365 68.7 کوالالمپور
میانمار یا برما 678,500 42,238,224 62.3 نیپیداو
فلپائن 300,000 84,525,639 281.8 منیلا
سنگاپور 693 4,452,732 6,425.3 سنگاپور
تھائی لینڈ 514,000 62,354,402 121.3 بنکاک
مشرقی تیمور 15,007 952,618 63.5 ڈلی
ویت نام 329,560 81,098,416 246.1 ہنوئی
جنوبی ایشیا:
افغانستان 647,500 27,755,775 42.9 کابل
بنگلہ دیش 144,000 133,376,684 926.2 ڈھاکہ
بھوٹان 47,000 2,094,176 44.6 تھمپو
بھارت 3,287,590 1,045,845,226 318.2 نئی دہلی
مالدیپ 300 320,165 1,067.2 مالے
نیپال 140,800 25,873,917 183.8 کھٹمنڈو
پاکستان 803,940 147,663,429 183.7 اسلام آباد
سری لنکا 65,610 19,576,783 298.4 کولمبو
مغربی ایشیا:
آرمینیا 29,800 3,330,099 111.7 یریوان
آذربا‏ئیجان 41,370 3,479,127 84.1 باکو
بحرین 665 656,397 987.1 منامہ
قبرص 9,250 775,927 83.9 نکوسیا
غزہ 363 1,203,591 3,315.7 غزہ
جارجیا 20,460 2,032,004 99.3 طفلس
ایران 1,648,000 68,467,413 42 تہران
عراق 437,072 24,001,816 54.9 بغداد
اسرائیل 20,770 6,029,529 290.3 یروشلم
اردن 92,300 5,307,470 57.5 عمان
کویت 17,820 2,111,561 118.5 کویت شہر
لبنان 10,400 3,677,780 353.6 بیروت
اومان 212,460 2,713,462 12.8 مسقط
قطر 11,437 793,341 69.4 دوحہ
سعودی عرب 1,960,582 23,513,330 12.0 ریاض
شام 185,180 17,155,814 92.6 دمشق
ترکی 756,768 57,855,068 76.5 انقرہ
متحدہ عرب امارات 82,880 2,445,989 29.5 ابو ظہبی
مغربی کنارہ 5,860 2,303,660 393.1
یمن 527,970 18,701,257 35.4 صنعاء
کل 43,810,582 3,902,404,193 86.8


دیگر زبانیں