سلسلہ کوہ انڈیز
وکیپیڈیا سے

سلسلہ کوہ انڈیز (Andes) دنیا کا سب سے لمبا پہاڑی سلسلہ ہے۔ یہ براعظم جنوبی امریکہ میں شمال سے جنوب کی طرف اس کے مغربی ساحلوں کی طرف واقع ہے۔ یہ 7000 کلومیٹر (4000 میل) لمبا اور چند مقامات پر 500 کلومیٹر (300 میل) چوڑا ہے۔ اسکی اوسط بلندی 4000 میٹر (13000 فٹ) ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ ارجنٹائن، بولیویا، چلی، پیرو، ایکواڈور، کولمبیا اور وینیزویلا میں پھیلا ہوا ہے۔
اکنکاگوا (بلندی:6962 میٹر یا 22841 فٹ) اس سلسلے کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔ انڈیز بلندی میں ہمالیہ سے کم ہے لیکن لمبائی میں دگنا ہے اور چوڑائی بھی زيادہ ہے۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔