کوامے انکرومہ
وکیپیڈیا سے
Kwame Nkrumah
پیدائش: 1909ء
انتقال: 1972ء
گھانا (سابق گولڈکوسٹ) کے سیاسی لیڈر ۔ مشن سکول (عکرہ ) لنکن ار پنسلوینیا یونیورسٹی امریکا میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد لندن کے مدرسہ اقتصادیات سے ڈاکٹریٹ کیا۔ 1947ء میں گولڈ کوسٹ (گھانا) واپس آئے اور یونائیئڈ گولڈ کوسٹ کنونشن کے جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔ 1949ء میں کنونششن پیپلز پارٹی کے نام سے اپنی جماعت قائم کی اور ملک میں ہڑتالوں اور مقاطعے کی مہم کی رہنمائی کی۔ 1950ء میں برطانوی حکومت نے ان کو بغاوت کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ 1957ء میں گھانا کو آزادی ملی تو انکرومہ اس کے پہلے وزیراعظم چنے گئے۔ ستمبر 1962ء میںگھانا کی نیشنل اسمبلی نے انھیں عمر بھر کے لیے ملک کا صدر بنادیا۔
ڈاکٹر انکرومہ کی قیادت میں گھانا نے بڑی ترقی کی۔ افریقہ کی سیاست پر ان کا خاص اثر تھا وہ استعمار کے سخت دشمن تھے اور افریقہ کے ان تمام رہنماؤں کے مؤید تھے جو نوآبادیاتی نظام کے خلاف ہیں۔ فروری 1965ء میں وہ گھانا سے صدر ہوچی منہ کی دعوت پر وہ ہنوئی جارہے تھے کہ ان کے ملک میں فوجی بغاوت ہوگئی اور جنرل ایئردنسی نے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔ انکرومہ گنی چلے گئے اور وہاں انتقال کیا۔