ہندکو
وکیپیڈیا سے
ہندکو صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں اور پنجاب کے ضلع اٹک میں بولی جانے والی زبان ہے۔ اسے ہم پنجابی زبان کا ہی ایک لہجہ کہ سکتے ہیں۔ کیونکہ دونوں زبانوں کے بولنے والوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔
ہندکو صوبہ سرحد کے قریبا تمام بڑے شہروں مثلا پشاور ، کوہاٹ، ڈیرہ اسمائیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، صوابی کی اکثریتی آبادی کی زبان ہے۔
ہندکو کا مطلب ہے ہند کی زبان۔ وسطی ایشیا سےہندوستان آنے والوں کو سب سے پہلے اس زبان سے پالا پڑتا تھا۔ چنانچہ انھوں نے اس علاقے کی زبان کا نام ہندکو یا ہند کی رکھا۔