1945
وکیپیڈیا سے
1945میں آنیوالے زلزلے سے کراچی گوادر اور اورماڑہ میں بڑی تباہی آئی
کراچی…محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالحمید نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آنے والا زلزلہ شدید نوعیت کاتھا ۔ تاہم اب تک جو شدیدزلزلہ ریکارڈ کیا گیا وہ 1945 میں تھا جس کا مرکز جنوب مشرق بحرہٴ عرب تھا اس وقت زلزلے کی شدت 8.5 ریکارڈ کی گئی تھی اور گوادر ،اور ماڑہ، کراچی کے علاقوں میں بڑی تباہی ہوئی تھی جس میں 3 سے 4 ہزار افرادجاں بحق ہوئے تھے تاہم یہ زلزلہ سونامی سے ملتا جھلتا تھا اس زلزلے سیبھی سمندری لہریں بلند ہوئی تھیں اور انہوں نے ساحلی علاقوں کو شدیدنقصان پہنچایاتھا۔