بارش
وکیپیڈیا سے
بارش (Rain) بادلوں سے زمین کی سطح پر پانی کے قطروں کا علیحدہ علیحدہ گرنے کے عمل کو کہتے ہیں۔
[ترمیم] نام
بارش کے برصغیر پاک و ہند میں بڑے نام ہیں۔ بارش، برکھا، میگھا، مینہ، پونم وغیرہ۔ بھارت کی ایک ریاست میگھالیہ کا یہ نام وہاں بہت زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے ہے۔ بنگلہ دیش کے ایک دریا میگھنا بھی مینہ یا میگھا سے بنا ہے۔
[ترمیم] بارش کا بننا
سمندروں، دریاؤں اور جھیلوں کی سطح سے پانی بخارات بن کے اوپر کی طرف اٹھتا ہے اور بادل بنتا ہےاور یہ بادل پھر بارش کا باعث بنتے ہیں۔ بارش کو مقیاس ال مطر سے ناپا جاتا ہے۔ بارش زراعت اور پودوں کے لیۓ زندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اوسطا بارش کا ایک قطرہ ایک یا دو ملی میٹر قطر کا ہوتا ہے۔
مون سون بارشوں اور موسم کے بہت بڑے نظام کا نام ہے۔
بارش برازیل، وسطی افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں پودوں اور جانوروں کی بے تحاشا قصموں کی باعث ہے۔
بارش ہماری رہتل میں خوشیوں گیتوں اور زندگی کا نام ہے۔
[ترمیم] ایوان تصویر
بارش ریڈار پر |
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔