حنفی
وکیپیڈیا سے
امام ابو حنیفہ کے پیرو ۔ سنی مسلمانوں میں حنفی ، حنبلی ، مالکی اور شافعی چار فقہی گروہ ہیں۔ امام ابو حنیفہ قرآن پاک اور حدیث کی روشنی میں قیاس اور رائے سے کام لے کر اجتہاد اور استنباط مسائل کرتے ہیں۔ امام ابوحنیفہ اور ان کے شاگردوں امام ابو یوسف اور محمد بن الحسن الشیبانی نے حنفی فقہ کی باضابطہ تدوین کی۔ حنفی عقیدے کی ابتدا عراق میں ہوئی۔ عباسی خلفا کے عہد میں سرکاری فقہ حنفی تھا۔ یہ فقہ مشرقی ملکوں بالخصوص غیر عربوں میں زیادہ مقبول ہوا۔ عثمانی ترک بھی حنفی تھے۔ بخارا، خراسان ، اور بغداد ان کے خاص مرکز تھے۔ اسوقت بھی پاکستان ، بھارت ، افغانستان ، چینی ترکستان ، وسطی ایشیا اور ترکی وغیرہ میں مسلمانوں کی غالب اکثریت حنفی ہے۔