خانہ بدوش
وکیپیڈیا سے
اٹھاو چولہا لوگ۔ یہ کسی جگہ قیام نہیں کرتے بلکہ جابجا گھومتے پھرتے ہیں۔ اس قسم کے لوگوں میں بازیگر ، نٹ ، گگڑے اور دیگر اقوام شامل ہیں۔ یہ لوگ ٹوکریاں ، چھاج ، سرکیاں بناتے اور بان بٹتے ہیں۔ بیک بھی مانگ لیتے ہیں۔ بعض قوموں کا پیشہ ناچ اور زرکاری ہے۔ بازیگروں کی عورتیں سوئیاں بیچ کر روزی کماتی ہیں۔ اور مرد جسمانی کرتب دکھاتے ہیں۔ انگلستان میں جس خانہ پدوش قوم کو جپسی Gypsy کہتے ہیں وہ بھی پاک و ہند سے وہاں پہنچی ہے۔ ان کی زبان جو رومنی کہلاتی ہے ، ہندی الاصل ہے۔ ان لوگوں کے رنگ گندمی، بال اور آنکھیں سیاہ اور موتیوں کے سے چمکدار دانت ہوتے ہیں یہ لوگ چودھویں صدی میں یورپ میں داخل ہوئے اور سولھویں صدی میں فرانس اور انگلستان پہنچے۔