دیار باکر
وکیپیڈیا سے
دیار باکر یا دیار بکر جنوب مشرقی ترکی کا ایک بڑا شہر ہے جو دریائے دجلہ کے کنارے واقع ہے۔ یہ صوبہ دیار باکر کا دارالحکومت ہے۔ 2000ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی 546،000 اور 2005ء کے مطابق 721،000 ہے۔ یہ جنوب مشرقی اناطولیہ کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔
دیار باکر میں کردوں کی اکثریت ہے اور یہ ترک کردستان کا بے ضابطہ دارالحکومت قرار دیا جاتا ہے۔
یہ شہر تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور عہد قدیم میں رومی، بازنطینی اور ساسانی سلطنتوں کا حصہ رہا ہے۔
جنگ ملازکرد کے بعد اس پر اوغوز ترکوں نے بادشاہت کی۔ یہ ایل خانی اور ایوبی سلطنتوں کے درمیان تنازعات کا بھی سبب رہا۔ بعد ازاں اس پر ترکمان ریاستوں قرہ قویونلو اور آق قویونلو نے یکے بعد دیگرے حکومت کی۔ سلیم اول کے دور میں یہ سلطنت عثمانیہ کا حصہ بن گیا۔
عثمانی ولایت دیار باکر موجودہ ترکی کے جنوب مشرقی صوبوں میں ایک مثلث کی شکل میں تھی جو جھیل ارمیہ اور جھیل وان کے درمیان واقع تھی۔
پہلی جنگ عظیم میں شہر کی شامی و آرمینیائی آبادی کو باہر نکال دیا گیا اور عثمانی سلطنت کی شکست کے بعد فرانسیسیوں نے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔
یہ شہر اپنے تربوزوں کے باعث عالمی شہرت رکھتا ہے۔
زمرہ جات: شہر | ایشیائی شہر | ترکی