نفسیات
وکیپیڈیا سے
نفسیات (psychology) بنیادی طور پر رویۓ (behavior) اور عقلی زندگی کے سائنسی مطالعے (scientific study) کو کہا جاتا ہے۔ چونکہ بات یہاں صرف عقل اور اسکے حیاتیاتی افعال انجام دینے کی نہیں بلکہ عقلی زندگی کی ہے یعنی جسمانی اور عقلی کا مجموعہ؛ اس لیۓ نفسیات کو یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ نفسیات دراصل نفس (soul) کے مطالعے کا نام ہے اور اسی لیۓ اسکو نفسیات کہا جاتا ہے یعنی نفس کا مطالعہ۔ انگریزی میں اسکو psychology کہنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ psych تو نفس کو کہتے ہیں اور logy مطالعہ کو اور یہ انکا کا مرکب لفط ہے۔
فہرست |
[ترمیم] وسعت
اگر اوپر کی بنیادی تعریف کو بغور دیکھا جاۓ تو یہ بات واضع ہوجاتی ہے کہ عقل (mind) (عقلی زندگی) سے متعلق ہونے کی وجہ سے اسکا دائرہ بے انتہاء وسیع اور ہمہ گیر ہے اور اس میں عقلی عملیت (mental processes) کے تمام پہلو مثلا ؛ آگاہی (perception)، ادراک (cognition)، جذبات (emotion)، شخصیت، بین الاشخاصی روابط (interpersonal relationships) اور ظاہر ہے کہ رویہ بھی داخل مطالعہ ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ نفسیات کو طبی اور معاشرہ سے متعلق دیگر شعبہ جات میں ایک کلیاتی علم (academia) کی حیثیت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نفاذی علم کا درجہ بھی حاصل ہے۔
[ترمیم] نفسیات، نفس اور روح
اردو ویکیپیڈیا پر soul سے مراد نفس کی لی گئی ہے اور یہ لفظ جیسا کہ روح (spirit) کے مضمون میں بھی ذکر آیا کہ بعض اوقات قرآن میں روح کے متبادل کے طور پر استعمال ہوتا ہوا محسوس ہوتا ہے اور علماء کا ایک گروہ ان کو ایک ہی چیز کے دو متبادل نام تصور کرتا ہے جبکہ دوسرا گروہ انکو دو الگ چیزیں شمار کرتا ہے [1] ۔ انکی مزید تفصیل کیلیۓ نفس اور روح کے صفحات مخصوص ہیں۔ یہاں صرف اتنا ذکر ہے کہ spirit سے مراد اس شۓ کی ہے جو کہ اللہ کی جانب سے جاندار کی تخلیق کے وقت اسکے جسم میں پھونکی جاتی ہے (عام طور پر اس پھونکی جانے والی چیز کو روح کہا جاتا ہے، واضع رہے کہ انگریزی کتب میں اسکے لیۓ soul کا لفظ بکثرت آتا ہے جبکہ spirit بھی کم مستعمل نہیں) اور اسی سے اس جاندار کی مکمل زندگی (جسمانی اور عقلی) کی ابتداء ہوتی ہے۔ دوسرا گروہ (کثیرالتعداد) یہ کہتا ہے کہ روح اور نفس ایک ہی شۓ ہے وہ بھی یہ مانتا ہے کہ انکے استعمال میں سیاق و سباق کا فرق موجود ہے، اس گروہ کی اکثریت کے نزدیک نفس بطور خاص اس وقت لاگو ہوتا ہے کہ جب وہ جسم کے ساتھ ہو (یعنی بحالت زندگی اور دنیا داری) جبکہ اگر اسکا جسم سے تعلق ختم ہوجاۓ تو روح کا لفظ لاگو ہوتا ہے۔ نفسیاتی اور طبی لحاظ سے روح وہ بنیادی شۓ ہے کہ جس سے کسی جاندار کے جسم میں زندگی برقرار رہتی ہے جبکہ نفس اس روح (یا اسکی زندگی) کا جسمانی اور دنیاداری استعمال ہے۔ اسکے علاوہ یہ اس بات سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ قرآن میں بھی لفظ نفس کو شخصیت یا ذات کے معنوں میں بھی استعمال کیا گیا ہے [2] ۔
[ترمیم] اسلوب علم، رویہ اور عقل
مضمون کی پہلی سطر میں نفسیات کی تعریف کے مطابق؛
- نفسیات ، رویۓ (behavior) اور عقل (mind) کے سائنسی مطالعے کو کہا جاتا ہے۔
اب اس مختصر سی مگر جامع تعریف میں تین انتہائی اھم عناصر شامل ہیں۔
- نفسیات ایک سائنسی مطالعہ (scientific study) ہے جس میں ایک منظم ، بامقصد اور تجرباتی طریقے سے جاندار کا مطالعہ کیا جاتا ہے اور معلومات کو اخذ کیا جاتا ہے۔
- نفسیات میں رویۓ کا مطالعہ کیا جاتا ہے، اور رویۓ کے دائرے میں جاندار کی زندگی کے تمام عمل اور ردعمل آجاتے ہیں (جیسا مضمون کی ابتداء میں مذکور ہیں)۔
- نفسیات میں عقل کا مطالعہ کیا جاتا ہے، اور عقل کے اس مطالعے میں عقل کی شعوری (conscious) اور لاشعوری (unconscious) دونوں حالتیں آجاتی ہیں۔ چونکہ ان میں سے کوئی بھی عقلی حالت طبیعیاتی طور پر نظر نہیں آتی اور یہاں سائنسی مطالعے سے مدد لے کر عقل کے مظاہر کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔
[ترمیم] آسان بیان
نفسیات کے بارے میں عموما یہ خیال کیا جاتا ہے کہ نفسیات ایک ایسا شعبہ ہے کہ جس میں ان افراد کو معالجہ فراھم کیا جاتا ہے کہ جو ذہنی طور پر بیمار ہوں یا یوں کہـ لیں کے کمزور ہوں جبکہ معاملہ اسکے بالکل برعکس ہے ، نفسیات (جیسا کہ اب تک کے مضمون سے اندازہ ہوگیا ہوگا) ایک بہت وسیع علم ہے جو کہ افرادی علاج معالجے تک محدود نہیں بلکہ اس میں انسانی عقل و فطرت پر تحقیق کی جاتی ہے اور اسکے بارے میں آگاہی حاصل کی جاتی ہے ، اسکے ان رازوں سے پردہ اٹھایا جاتا ہے کہ جو اب تک نا معلوم رہے ہوں۔
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ کتاب الروح؛ ابن قیم الجوزی
- ^ قرآن: سورت النور 24:61