برصغیر
وکیپیڈیا سے
برصغیر براعظم ایشیا میں ایک بڑا جزیرہ نما خطہ ہے جو بحر ہند کے شمال میں ہے۔ اس خطے کو برصغیر اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ جغرافیائی اور علم ارضیات کے مطابق یہ براعظم کے دیگر علاقوں سے مختلف ہے۔
برصغیر میں مندرجہ ذیل ممالک شامل ہیں:
جغرافیائی طور پر برصغیر کو ان حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے:
- ہمالیہ/ ہمالیائی ریاستیں
- دریائے گنگا کا میدان
- جزیرہ نما بھارت/ سطح مرتفع دکن
- بحر ہند کی ریاستیں
[ترمیم] جغرافیائی تعریف
برصغیر کسی براعظم سے منسلک ایک وسیع علاقے کو کہتے ہیں تاہم برصغیر کی کوئی واضح تعریف نہیں۔ برصغیر کسی پہاڑی علاقے یا زمینی پرت کے ذریعے براعظم سے جدا علاقے کو کہہ سکتے ہیں تاہم عام طور پر برصغیر کا مطلب جنوبی ایشیا یا برصغیر پاک و ہند لیا جاتا ہے۔
قشر زمین کی ساخت کے علم کے مطابق کسی چھوٹی براعظمی پرت کے کسی بڑی پرت سے ملنے کے مقام کو برصغیر کہہ سکتے ہیں اس طرح برصغیر انڈین پرت اور عربی پرت پر واقع ہے اور برصغیر کہلایا جاسکتا ہے۔