جارج اورول
وکیپیڈیا سے
جارج اورول (1903-1950) George Orwell ایک انگریز صحافی ،،مضمون نگار اور ناول نگار تھا۔۔ وہ ثقافت اور سیاست کا نقاد تھا ۔۔
[ترمیم] حالات زندگی
جارج اورول 1903ء میں بنگال کے شہر ماتیھری (Matihari) میں پیدا ھوا۔ اس کی پیدائیش کے بعد اس کا خاندان انگلستان منتقل ھو گیا۔ ایٹن Eton سکول سے تعلیم حاصل کی۔ انڈین امپیرل پولیس کی طرف سے برما میں پانچ سال 27-1922 ملازمت کی۔ 1927 میں واپس انگلستان آیا اور ملازمت چھوڑ کر پیرس چلا گیا جہاں اس نے کتابیں لکھنا شروع کر دیا۔ 1929-35 کے درمیانی عرصہ میں ایک پرائیویٹ سکول میں پڑھاتا رھا اور صحافت سے منسلک رھا۔
1935 واپس انگلستان آ گیا۔ کچھ عرصہ پو لٹری فارم اور ھوٹل چلاتا رھا۔پھر ایک سٹور پر کام کرتا دھا۔ اسی دور میں اس کا پہلا کام سراھا جانے لگا۔ 1936 میں ایلین او شہوگنیسی سے شادی کی۔ اور سپین چلا گیا۔ ایک قاتلانہ حملے میں اسے گولی لگ گئ اور وہ واپس انگلستان آ گیا ۔ میڈیکلی ان فٹ ھونے کی بنا پر دوسری جنگ عظیم میں نہ لڑ سکا۔ بی۔بی۔سی انڈیا پر اردو میں خبریں پڑھتا دھا۔ جنگ کے خاتمے پر وہ ادب میں دوبارہ واپس آیا۔اس کی بیوی ایک معمولی سے آپریشن میں وفات پا گئ۔ اورول نے ایک لڑکے کو گود لیا۔
آخری وقتوں میں وہ بہت بیمار رھا اسے ٹی۔بی ھو گئ تھی۔اسی عرصہ میں اس نے سونیا براؤنیل سے دوسری شادی کر لی۔
23 جنوری1950ء میں فوت ھو گیا۔ اسے اس کی وصیت کے مطابق انگلستان کے ایک گاؤں کے گرجا گھر میں دفن کیا گیا۔
[ترمیم] تصانیف
- Down and Out in Paris and London 1933
- Burmese Days 1934
- A Clergyman's Daughter 1935
- Keep the Aspidistra Flying 1936
- The Road to Wigan Pier 1937
- Homage to Catalonia 1938
- 1939 Coming Up For Air
- Animal Farm 1945
- Nineteen Eighty-Four 1949