جبرائیل
وکیپیڈیا سے
ایک جلیل القدر فرشتے کا نام جو انبیاء کی طرف وحی لاتا ہے ۔ قرآن میں حضرت جبرائیل کا نام تین جگہوں پر آیا ہے۔ دوسرے مقامات پر فقط اشارے ہیں۔ روایت ہے کہ شب معراج میں حضرت جبرائیل براق لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے اور مقام خاص تک ہمرکاب رہے تھے۔ دین ابراہیم کے پیروگار دوسرے مذاہب کی کتب انجیل اور توریت میں بھی آپ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔