حساب
وکیپیڈیا سے
حساب ، علم ریاضی (mathematics) کی سب سے سادہ ترین شکل ہے جسکو انگریزی میں arithmetics کہا جاتا ہے اور اسکا مفہوم گننا یا عدد کا ہوتا ہے۔ گو کہ غلط ہے ، پر اردو میں عموما حساب اور ریاضی کے الفاظ کو ایک دوسرے کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ حساب میں گننے کے عمل میں روزمرہ کے سادہ سے حساب کتاب سے لیکر سائنسی اور تجارتی شعبہ جات تک کے تمام اقسام کی شمارکاری آجاتی ہے۔