دریائے ایمیزون
وکیپیڈیا سے
ایمیزون | |
---|---|
|
|
آغاز | نیواڈو مسمی، پیرو |
دہانہ | بحر اوقیانوس |
میدان ممالک | پیرو، کولمبیا، برازیل |
لمبائی | 7،040 کلومیٹر (4،374 میل) |
دہانہ کی بلندی | 5،170 میٹر (16،962 فٹ) |
اوسط بہاؤ | 219،000 مکعب میٹر فی سیکنڈ (7،733،870 مکعب فٹ فی سیکنڈ) |
دریائی میدان کا رقبہ | 70،500،000 مربع کلومیٹر (27،220،203 مربع میل) |
دریائے ایمیزون جنوبی امریکہ کا ایک عظیم دریا ہے جو حجم کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے۔ اس میں پانی کے بہاؤ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایمیزون کے بعد حجم کے اعتبار سے دوسرے سے چھٹے نمبر پر آنے والے تمام دریاؤں مل کر بھی اس کے حجم کے برابر پانی نہیں۔ یہ افریقہ کے دریائے نیل کے بعد دنیا کا دوسرا طویل ترین دریا ہے۔
ایمیزون کی ابتداء جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے مقام نیواڈو مسمی سے ہوتی ہے۔
برازیل میں ایمیزون کا طاس جسے ایمیزون طاس کے نام سے جانا جاتا ہے، دنیا کا سب سے بڑا طاس ہے جو رقبے کے اعتبار سے پورے بھارت سے دوگنا ہے۔
دریائے ایمیزون کا پانی بحر اوقیانوس میں گرتا ہے اور بارش کے موسموں میں سمندر میں گرنے والا پانی 300،000 مکعب میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ دنیا بھر میں سمندر میں گرنے والے میٹھے پانی کے کل حجم کا پانچواں حصہ دریائے ایمیزون سے گرتا ہے۔
دریائے ایمیزون 7،040 کلومیٹر (4،374 میل) طویل ہے۔ یہ دریا کوہ انڈیز کے مشرق میں واقع ایمیزون کے جنگلات سے گذرتا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے جنگلات ہیں۔ دریائے ایمیزون کے معاون دریاؤں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔