انفجارعظیم
وکیپیڈیا سے
علم الکائنات میں انفجار عظیم اس کائنات کی پیدائش کے بارے میں پیش کیا جانے والا ایک سائنسی نظریہ ہے جسکو انگریزی میں بگ بینگ کہا جاتا ہے۔ اسکے مطابق کائنات کی پیدائش ایک انتہائی کثیف اور آتشی حالت میں ہوتی ہے اور پیدائش کا یہ واقعہ آج کے دور سے تقریبا 13 ارب 70 کروڑ سال قبل ظہور پذیر ہوا۔ آسانی کی خاطر یہاں یہ درج کیا جانا ضروری ہے کہ ، انفجار کے معنی دھماکے کے ہیں اور عظیم انتہائی بڑے کے معنوں میں استعمال ہوا ہے گويا عام الفاظ میں ہم اسکو ، بڑا دھماکہ یا ذبردست دھماکہ کہہ سکتے ہیں۔ انفجار عظیم کا یہ نظریہ ، قانون ہبل کے تحت دور بعید کہکشاؤں کے سرخ تغییر سے وابستہ ہے۔ جب اس سرخ تغییر کو اصول کائنات (cosmological principle) کے ساتھ دیکھا اور پرکھا جاۓ تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ فضاء یا اسپیس ، عمومی اضافیت کے فریڈ مان ماڈل کے تحت وسیع ہورہی ہے یا پھیل رہی ہے۔ از روۓ قرائن اگر گمان و قیاس کے گھوڑوں کو سائنسی حساب کتاب کے ساتھ ماضی کی جانب دوڑایا جاۓ تو ابتک کی معلومات کے مطابق یہ مشاہدے میں آتا ہے کہ یہ کائنات ایک ایسے مقام سے پھیلنا شروع ہوئی ہے کہ جب اسکا تمام کا تمام مادہ اور توانائی ایک انتہائی کثیف اور گرم مقام پر مرکوز تھا۔ مگر اس کثیف اور گرم نقطے سے پہلے کیا تھا؟ اس پر تمام طبعییات دان متفق نہیں ہیں ، اگرچہ یہ ہے کہ عمومی اضافیت ، کشش ثقل کی وحدانیت کی پیشگوئی کرتی ہے (دیکھیۓ شکل)۔ (اس بحث پر انتہائی چیدہ اور اہم تفکرات کو جاننے کیلیۓ تولد کائنات (cosmogony) دیکھیۓ) انفجارعظیم کی اصطلاح؛ وقت کے اس نقطہ کے حوالے سے کہ جب کائنات کے قابل مشاہدہ پھیلاؤ کی ابتداء ہوئی ----- (109 × 13.7) سال قـبل (%0.2 ±) ----- (Hubble's law / ہبل کا قانون) سے لیکر مرکزی تالیف (nucleosynthesis) کے زریعے ابدی مادے (primordial matter) کی نوعیت کی تشریح تک کیلیۓ استعمال کی جاتی ہے۔ [ترمیم] مزید دیکھیں
|