بالزاک
وکیپیڈیا سے
Honore De Balzac
پیدائش: 1799ء
وفات: 1850ء
فرانس کا ناول نویس ۔ ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوا۔ قانون کی تعلیم حاصل کی۔ تصنیف و تالیف کا پیشہ اختیار کیا اور پیرس میں رہنے لگا۔ پہلے ایک قلمی نام سے اپنے سنسنی خیز ناول چھپوائے جو بہت مقبول ہوئے ۔ ان ناولوں میں اس نے باستیل کے سقوط سے لے کر 1848ء کے انقلاب فرانس تک کے فرانسیسی معاشرے کی بھرپور عکاسی کی ہے اور ہر طبقے اور ہر پیشے کے فرد کی زندگی کی جزئیات کا نقشہ کھینچا ہے۔ مشہور ناول ۔ ویران ، اندھیرا گھر (1833) بڈھا گوریو (1835) ہیں۔