جیمز ڈی واٹسن
وکیپیڈیا سے
-
![]() جیمز ڈی واٹسن |
|
پیدائش | 6 اپریل, 1928ء شکاگو, الیونز, امریکہ |
---|---|
رہائش | ![]() ![]() |
قومیت | امریکی |
میدان | حیاتیاتی طبعیات (Biophysicist) |
وجہ شہرت | ڈی این اے, سالماتی حیاتیات (Molecular biology) |
انعامات | ![]() |
- اس نے حیاتیات کی تعلیم امریکہ کی انڈیانا یونیورسٹی سے حاصل کی۔ 1951ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اس نے برطانیہ میں کیمبرج یونیورسٹی کی ایک تجربہ گاہ میں کام شروع کر دیا جہاں سائنسدان ایکس رے کرسٹیلو گرافی (X-Ray Crystallography) کی مدد سے پیچیدہ مالیکیولوں کی ساخت معلوم کنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان میں ایک مالیکول یا سالمہ ڈی این اے یعنی ڈی آکسی رائبو نیوکلیک ایسڈ (Deoxyribonucleic Acid) تھا۔ جس کی تصویرکیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے کامیابی سے حاصل کر لی تھی۔ ڈی این اے میں کسی جاندار چیز کے متعلق معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ جاندار کس قسم کا ہو گا۔ کئی سالوں تک ڈی این اے کے سالمے کی ساخت سائنسدانوں کے لیے ایک معمہ بنی رہی اور اس کے بغیر یہ جاننا ممکن نہ تھا کہ ڈی این اے کس طرح نئے جاندار کی نشورنما کے متعلق معلومات کو آگے منتقل کرتا ہے۔
- واٹسن ایک اور سائنسدان کرک کے ساتھ مل کر ڈی این اے کی ساخت معلوم کرنے میں مصروف ہو گیا۔ انہوں نے ایکس رے سے حاصل ہونے والی معلومات کا جائزہ لینا شروع کیا۔ اور تمام معلومات کی روشنی میں چھوٹی چھوٹی گولیوں اور تنکوں کی مدد سے ڈی این اے کا ماڈل بنانے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں ان دونوں کو نوبل انعام سے بھی نوازا گیا۔
- ان دنوں سائنسدانوں کے درمیان ڈی این اے کی ساخت معلوم کرنے کے لیے مقابلہ بڑا سخت تھا اور کسی کو بھی معلوم نہ تھا کہ پہلے ڈی این اے کی ساخت معلوم کرنے کا اعزاز کون حاصل کرتا ہے۔ بلآخر واٹسن اور کرک نے محسوس کیا کی ڈی این اے کا سالمہ یقینا ایک دوہرے لچھے کی شکل کا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے دو سپرنگ ایک دوسرے کے گرد لپٹے ہوئے ہوں۔ انہوں نے اپنی تحقیق کے نتائج ایک رسالے میں شائع کرا دیئے۔ ان کی دریافت کردہ ڈی این اے کی ساخت کیمیائی طور پر قابل قبول ہوئی۔
واٹسن بعد میں امریکہ چلا گیا جہاں اس نے ڈی این اے پر کام جاری رکھا۔ 1968ء میں اسے نیویارک کی ایک تجربہ گا کا ڈائریکٹر بنا دیا گیا۔ بعد ازاں اس نے نیشنل انسیٹیوٹ آف ہیلتھ واشنگٹن میں ایک منصوبے کی قیادت کی جس کا مقصد انسانی جسم میں موجود تمام جینز کی مقامات کی تلاش کرنا اور انہیں سمجھنا تھا۔