طرزیات
وکیپیڈیا سے
طرزیات یا Technology، سائنس اور معلومات کے فنی اور عملی استعمال کو کہا جاتا ہے اور اس شعبہ علم کے دائرہ کار میں وہ تمام آلات اور دستورالعمل یا طریقہء کار آجاتے ہیں جو کہ علمی اور تحقیقی معلومات کے عملی استعمال سے بحث رکھتے ہیں۔ اسکے علاوہ طرزیات یا ٹیکنالوجی کی اصطلاح بعض اوقات طرازوں (techniques) کے مجموعہ لیۓ بھی استعمال ہوتی ہے اور بعض اوقات اسکو ہندسیات (engineering) کی طراز (ٹیکنیک) استعمال کرتے ہوۓ بنائی جانے والی کسی چیز (پیداوار یا پروڈکٹ) کے لیۓ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
[ترمیم] اصل الکلمہ
[ترمیم] انگریزی
- انگریزی میں ٹیکنالوجی کا لفظ بنیادی طور پر دو یونانی الفاظ کا مرکب ہے
- techno = ہنر، فن، طرحبند، وضع، طرز
- logy = مطالعہ، علم، یات
[ترمیم] اردو
- اردو میں طرزیات کا لفظ بنیادی طور پر دو الفاظ کا مرکب ہے
- طرز = اسلوب، وضع، انداز، طریقہ، فن، ٹیکنیک
- یات = مطالعہ، علم، لوجی