New Immissions/Updates:
boundless - educate - edutalab - empatico - es-ebooks - es16 - fr16 - fsfiles - hesperian - solidaria - wikipediaforschools
- wikipediaforschoolses - wikipediaforschoolsfr - wikipediaforschoolspt - worldmap -

See also: Liber Liber - Libro Parlato - Liber Musica  - Manuzio -  Liber Liber ISO Files - Alphabetical Order - Multivolume ZIP Complete Archive - PDF Files - OGG Music Files -

PROJECT GUTENBERG HTML: Volume I - Volume II - Volume III - Volume IV - Volume V - Volume VI - Volume VII - Volume VIII - Volume IX

Ascolta ""Volevo solo fare un audiolibro"" su Spreaker.
CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
تبادلۂ خیال صارف:Fkehar - وکیپیڈیا

تبادلۂ خیال صارف:Fkehar

وکیپیڈیا سے

  • خوش آمدید! آپ کے مضامین پڑھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے ایک معیاری تحریروں کا سلسلہ اس دائرہ المعارف پر شروع کیا۔ جہاں تک زبان کا تعلق ہے عربی فارسی اردو سندھی پنجابی بلوچی ہو یا پشتو، مقصد ہمارا ایک ہی ہے کہ کسی طرح بہترین علمی مواد اسلامی ممالک میں بولی جانے والی زبانوں میں لایا جاۓ اور جب یہ مقصد سامنے ہو تو زبانوں کی تفریق مٹ جاتی ہے۔ امید ہے کہ آپ کی صلاحیت سے اس دائرہ المعارف میں اچھی تحریروں کا اضافہ ہوتا رہے گا۔ افراز

فہرست

[ترمیم] شکریہ

بہت شکریہ افراز صاحب! آپ کی ہمت افزائی سے مجھے تقویت حاصل ہوگی، آپ نے نئے مضامین پڑھے ہوں گے ان پر رائے ضرور دیجئے گا۔ اگر کچھ ایسے مضامین ہیں جن پر کام ہونا باقی ہے خصوصا اسلامی تاریخ کے حوالے سے تو خاکسار کو مطلع کیجئے گا وہ اس پر لکھنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ ایک اور بات مجھے منتظم بننے کے لئے کیا کرنا ہوگا؟ اس سلسلے میں جواب کا منتظر ہوں۔

  • منتظم کے لیۓ آپ یہ بات اس صفحہ پر لکھ دیجیۓ کہ آپ منتظمین میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ دیگر صاحبان آپکی خواہش پر راۓ شماری میں حصہ لیں گے اور ووٹوں کے زریعے اس بات کا فیصلہ ہوجاۓ گا۔ آپ کے مضامین دیکھتے ہوۓ میں اپنا ووٹ آپ کے حق میں محفوظ کرتا ہوں۔ افراز

[ترمیم] بہترین

کیہر صاحب آپ کے لکھے ہوۓ مضامین اردو ویکی پر موجود گنتی کے چند بہترین مضامین میں شامل ہوتے ہیں۔ --Peach X 12:53, 20 اکتوبر 2006 (UTC)

[ترمیم] از حد شکریہ

السلام وعلیکم، PeachX صاحب! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، آپ کی کرم نوازی کا بے حد شکریہ، میرا مقصد بھی یہی ہے کہ اگر کوئی شخص معلومات حاصل کرنے کے لئے انٹرنیٹ کا رخ کرے تو اسے اپنی مادری زبان میں مواد ضرور ملنا چاہئے اور یہ اس کا حق ہے۔ اس لئے اردو میں کام کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ الحمد للہ کام تو بہت زیادہ ہے لیکن اس کے لئے وقت بہت زیادہ چاہئے جبکہ میرے ساتھ کوئی مددگار بھی نہیں۔ یہ تمام معلومات انگریزی وکی پیڈیا اور دیگر ویب سائٹس یا کتابوں سے اکٹھے کرکے انہیں ترجمہ و ترتیب کے مراحل سے گذار کر اردو مضمون کے قالب میں ڈھالنے کا کام خاکسار اکیلا ہی کررہا ہے اور آپ لوگوں کی ستائش سے حوصلے بلند ہوں گے، از حد شکریہ، والسلام، فہد احمد کیہر

  • آپکی جد وجہد کا اندازہ آپکی تحریر سے ہوجاتا ہے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں بھی ہوگا کہ ہم لوگوں میں کام کرنے والے (اور وہ بھی بلامعاوضہ) ، کم کم اور ناپید ہی ہیں۔ بس جن کے دل میں کوئی لگن یا فکر ہے وہی اپنی سی کوشش کررہے ہیں اس دائرہ المعارف پر۔ اگر یہ وقوع (سائٹ) ناچ گانوں اور نسوانی چہروں کے چٹخاروں کے ساتھ ہو تو پھر شائد یہاں آمدورفت بڑھ جاۓ گی مگر ایسا کیا نہیں جاسکتا کیونکہ ہمارا مقصد ہی چلن کو بدلنا ہے نہ کہ ساقی کو ، اور اس بات کی شہادت آپکے سنجیدہ مضامین سے مل رہی ہے۔ --Peach X 14:50, 21 اکتوبر 2006 (UTC)

[ترمیم] اسلام علیکم

حضرت رمضان مبارک ہو ! آج سے آپ بھی منتظم ہیں۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 19:10, 21 اکتوبر 2006 (UTC)

[ترمیم] کراچی لاجواب

کراچی کا مضمون بہترین مرتب کردیا ہے آپنے، لاجواب! افراز

[ترمیم] نوازش

السلام وعلیکم! بہت دنوں سے سوچ رہا تھا کہ دنیا کے مختلف بڑے شہروں کے بارے میں مضامین لکھ رہا ہوں لیکن اپنے شہر پر مضمون نامکمل حالت میں ہے اس لئے پہلے ہی تہیہ کرلیا تھا کہ جلد از جلد کراچی کے مضمون کو اس قابل بنادیا جائے کہ وہ انگریزی وکی پیڈیا کے معیار کا تو ہوجائے۔ ویسے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وہ اس سے بھی اعلی معیار کا ہوتا لیکن پہلے قدم کے طور پر انگریزی آرٹیکل کا ترجمہ کرکے اس کی تمام تصاویر استعمال کرلی گئی ہیں۔ انشاء اللہ اگلے مرحلے میں مزید اضافہ کردیا جائے گا۔ والسلام۔ فہد احمد کیہر۔ 4 نومبر 2006


[ترمیم] لاجواب

سلام

صاجب آپکا ہر مضمون ہی لاجواب ہے۔ سچ بتاوں پرھ کر خوشی ہوتی ہے۔

آصف 11 نومبر 2006ء

[ترمیم] سانچے

وعلیکم اسلام

بھائی آپ یہاں سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر اپ کو کوئی بات پھر بھی نہ سمجھ آے تو ہم سے پوچھ لیں۔

ایک بات کا خیال رکھیں کہ انگریزی وکیپیڈیا پر سانچے کے لیے ٹمپلیٹ کو لفظ استعمال ہواہے۔ اگر وہاں کی کوئی چیز یہاں استعمال کرنی سے تو نام ضرور تبدیل کرلیں۔

سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 09:40, 12 نومبر 2006 (UTC)

  • آپ نے نۓ سانچے بنا کر اردو دائرہ المعارف کی خوبصورتی اور علمی وزن میں اچھا اضافہ کیا ہے۔ افراز

[ترمیم] جواب:حذف شدگی مضامین

میں نے اس قسم کے کافی مضامین حذف کیے ہیں، اور اس وجہ سے ڈھکے چھپے اور بالواسطہ طور پر تنقید کا نشانہ بھی بنا ہوں۔ زمرہ:امیدوار براۓ حذف شدگی اور زمرہ:امیدوار براۓ سریع حذف شدگی کو دیکھتے رہا کیجیے۔ یہاں ان مضامین کے نام ہو تے ہیں جنہیں کسی وجہ سے حذف شدگی کیلیے تجویز کیا گیا ہو۔ حیدر 22:40, 20 نومبر 2006 (UTC)

[ترمیم] ذیلی نوٹ

اگر آپ کو کسی قسم کا نیا سانچہ درکار ہو یا بنانے میں مدد درکار ہو تو میرے تبادلۂ خیال کے صفحہ پر مجھے پیغام دے دیں۔ پہلی فرست میں آپ کی حتی الامکان مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔ حیدر 03:07, 21 نومبر 2006 (UTC)

[ترمیم] سانچے

آپ کے مطلوبہ سانچے جلد تیار کر کے آپ کو اطلاع دے دی جائے گی۔ میری پیشکش میں دلچسپی لینے کا شکریہ۔ حیدر 21:13, 21 نومبر 2006 (UTC)

[ترمیم] ٹھیک کردیا

وعلیکم اسلام

جی! ٹھیک کردیا ہے۔ مسلہ صرف یہ ہے کہ آپ نے اکثر جگہوں پر <noinclude> کا ٹیگ بند نہیں کیا تھا۔ انگریزی وکیپیڈیا پر پہلے اس طرح کے سانچوں کو User box کہتے تھے ،یعنی ہر سانچہ اس نام سے شروع ہوتا تھا۔ اس سے فائدہ یہ تھا کہ عام سانچے اور خانہ صارف میں تفریق کرنے میں آسانی تھی۔

سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 10:06, 22 نومبر 2006 (UTC)

[ترمیم] سانچہ:خانۂ معلومات دریا

سانچہ:خانۂ معلومات دریا ملاحظہ فرمائیں۔ حیدر 23:01, 22 نومبر 2006 (UTC)

  • سلام علیکم۔ جناب فہد احمد کیہر صاحب، آپکے مضمون دریائے فرات کے بارے میں ایک مشورہ ہے؛ میسوپوٹیمیا کی جگہ ، بین النہرین (Mesopotamia) تحریر کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ زیادہ مناسب نہیں؟ افراز

[ترمیم] سانچہ:خانۂ معلومات پہاڑ

سانچہ:خانۂ معلومات پہاڑ ملاحظہ فرمائیں۔ گو کہ انگریزی سے ترجمہ ہے لیکن اردو کی خاطر کچھ حصے شامل نہیں کیے گئے جو اس کی انگریزی شکل کے معمار نے برطانوی اجارہ داری ظاہر کرنے کیلیے شامل کر دیے تھے۔ حیدر 20:02, 23 نومبر 2006 (UTC)

انگریزی میں (nuclear weapons) کی اصطلاح رائج ہے لیکن اردو میں جوہری ہتھیار کی اصطلاح زیادہ معروف ہے۔ کیوں نہ اس صفحہ کو جوہری ہتھیار کی طرف منتقل کر دیا جائے اور مضمون میں اس سائنسی اختلاف کا ذکر بھی کر دیا جائے؟ حیدر 02:23, 24 نومبر 2006 (UTC)

  • جوہری اسلحہ = Atomic weapons
  • مرکزی اسلحہ = Nuclear weapons

وسلام

[ترمیم] جواب:تجویز

آپ کی تجویز پڑھ کر دلی مسرت ہوئی۔ میں آپ کی بات سے سو فیصد متفق ہوں۔ آپ نے میرے بنائے ہوئے سانچے ملاحظہ کیے ہوں گے۔ میں نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ وہی الفاظ استعمال کیے جائیں جو نہ صرف اردو میں مروج ہیں بلکہ سیاق و سباق کے لحاظ سے بھی صحیح معلوم ہوتے ہیں۔ آپ نے ہم دونوں کو اردو کی بیویاں بنا دیا حالانکہ ہم دونوں مذکر اور اردو مونث ہے۔ بہت خوب۔ :-)

حیدر 17:17, 24 نومبر 2006 (UTC)

[ترمیم] سانچہ:خانۂ معلومات شہر

بین الاقوامی شہروں کیلیے سانچہ:خانۂ معلومات شہر ملاحظہ فرمائیں۔ جو سانچہ آپ استعمال کر رہے ہیں وہ پاکستانی شہروں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا تھا اور بین الاقوامی شہروں کے بارے میں کافی معلومات کو یکجا نہیں کر سکتا۔ حیدر 19:35, 28 نومبر 2006 (UTC)

[ترمیم] شکریہ

Fkehar صاحب سلام علیکم ، آپ کے پیغام کا شکریہ۔ درج ذیل چند گذارشات ہیں غور فرما کر اپنی راۓ سے نوازیۓ۔ افراز

[ترمیم] گذارشات

اردو ٹیکسٹ صاحب نے خاصی وضاحت کردی ہے اصطلاحات کے استعمال کی ، حیدر صاحب نے بھی اپنا موقف پیش کردیا ہے اور افراز نے بھی۔ دونوں جانب کے خلوص نیت میں کوئی شبہ نہیں جیسا کہ Fkehar صاحب نے بھی فرمایا۔ اب چند تجاویز ہیں آپ تمام اہل علم (بشمول اردو ٹیکسٹ صاحب اور حیدر صاحب) سے درخواست ہے کہ ان پر غور فرما کر اپنا موقف بیان کردیجۓ۔

  1. مضامین میں ممکنہ حد تک اردو اصطلاحات لکھی جائیں اور انکی انگریزی ساتھ درج کردی جاۓ مثلا؛ لحمیہ (protein) اور ساتھ ہی اس مضمون کا انگریزی بین اللسانی ربط [[en:Protein]] بھی دیا جاۓ۔
  2. اگر کوئی اصطلاح عام استعمال میں نہ ہو مگر لغت میں ہو تو اس پر بحث کے تمام دروازے کھلے رکھے جائیں اور جب تک تبادلہ خیال کے صفحہ پر تمام اعتراضات دور نہ ہوجائیں اور کوئی فیصلہ نہ ہوجاۓ تب تک اس مصنف یا مترجم کو وہ مضمون نظر انداز کر کے نیا مضمون شروع کرنے کی اجازت نہ ہو۔ اگر اتفاق نہ ہو تو اسے ترک کردیا جاۓ۔
  3. اگر کوئی اصطلاح عام استعمال میں نہ ہو تو اسکو ڈھالا نہ جاۓ ، یا اگر ڈھالنے کا مشورہ ہو تو اسے مضمون میں استعمال کرنے سے پہلے تبادلہ خیال کے صفحہ پر تمام لوگوں کی راۓ لی جاۓ، راۓ پر اتفاق نہ ہو سکے تو اسکو ترک کردیا جاۓ۔
  4. اگر کوئی اصطلاح اوپر بیان کردہ تجاویز سے بھی فیصلہ کن صورت نہ اختیار کرسکے اور اسے (کم از کم) علمی مواد کی فراہمی کے نقطہ نظر سے بیان کرنا بھی ضروری ہو تو ایسی صورت میں حیدر صاحب کے تجویز کردہ طریقے کے مطابق ، مضمون میں ایک علیحدہ ٹیبل میں --- مجوزہ متبادل --- کے طور پر دے دیا جاۓ۔
  5. مزید احتیاط درکار ہو تو صفحہ اول پر اعلانات کے بکس میں ایک جملہ وضاحت کا بھی درج کرنے پر آپ لوگ غور کرسکتے ہیں کہ ---- دائرہ المعارف میں موجود ہر اردو اصطلاح کو بہتر اصطلاح کی فراہمی پر کسی بھی وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ تبدیلی آپ خود بھی کرسکتے ہیں ---- یا کوئی اور ایسی ہی وضاحت جو آپ مناسب سمجھتے ہوں لکھی جاسکتی ہے۔

تمام افراد سے گذارش ہے کہ براہ کرم اپنی راۓ ضرور بیان کردیجیۓ۔ آپ اگر ان تجاویز میں تبدیلی یا بہتری کرنا چاہتے ہوں تو وہ بھی کردیجیۓ تاکہ کوئی مناسب اور مشترکہ راہ اپنائی جاسکے اور ہم لوگوں کی توانائیاں ادھر ادھر بکھر کر کمزور نہ ہوں، ذاتیات سے بلند ہوکر صبر و تحمل سے کام لیتے ہوۓ ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ کیجیۓ، میری مخلصانہ کوشش یہی ہے کہ الگ الگ سائٹیں بنانے کے بجاۓ ہم مشترکہ محنت سے ایک ہی اردو کی مثالی سائٹ بنانے میں کامیاب ہوجائیں جو انگریزی سمیت دنیا کی بہترین سائٹوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکتی ہو، آگے آپ لوگوں کی مرضی۔ افراز

[ترمیم] ضد ابہام

  1. جس نام کا ایک سے زیادہ صفحات بنانے ہوں اس نام کا صفحہ قوسین میں ضدابہام لکھ کر بنا دیجیۓ مثلا؛ عنوان (ضدابہام)
  2. پھر اس صفحہ کے تدوین (ترمیم) خانہ میں 1- 2- وغیرہ اعداد لگا کر وہ تمام ملتے جلتے صفحات کے علیحدہ علیحدہ روابط دیجیۓ جن کا امکان ہو
  3. آخر میں {{Disambig}} کا سانچہ رکھ کر محفوظ کر دیجیۓ
  • مثال دیکھنے کے لیۓ اس صفحہ پر جائیے اور ترمیم پر جاکر دیکھ لیجیۓ کہ اس میں کیا رکھا گیا ہے۔ وسلام۔ سمرقندی

[ترمیم] بہت شکریہ

نہت شکریہ فہد بھائی لیکن ہمارا نظام شمسی کے نام سے میں نے ابھی ابھی ایک نیا سانچہ بنایا ہے اس کے بارے میں کیا خیال ہے۔ اگر مجھے پہلے پتا ہوتا تو میں نیا بھی نہ بتاتا۔ اس کو بھی چیک کر لیں اور جو مضمون اس سابچے میں ابھی نہیں ہیں میں انھیں پورا کرنے کی زمہ داری لیتا ہوں۔ شکریہ--Adilch 08:57, 19 دسمبر 2006 (UTC)

  • فہد صاحب کا بنایا ہوا سانچہ خوبصورت اور متوازن نظر آتا ہے، اس میں صرف ---- مزید دیکھیں ---- والی سطر کا اضافہ کردیا جاۓ جو کہ عادل صاحب کا نہایت احسن قدم ہے۔ افراز
  • فہد صاحب اور عادل صاحب کے شمسی نظام کے سانچے کی خصوصیات کو ایک ہی سانچے میں یکجا کیا گیا ہے، اس صفحہ پر دیکھ لیجیۓ۔ اگر مناسب لگے تو وہیں سے کاپی کر لیجیۓ، اور موجودہ نظام شمسی کے سانچے میں یا کسی اور نام سے بنا لیجیۓ۔ ابھی نظام شمسی کے دو سانچے موجود ہیں جو کہ مناسب بات نہیں، اس سے نظام میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ افراز

[ترمیم] زبراثقال زیراثقال

فہد بھائی، آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو بالکل کرلیجیۓ، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ الفاظ کی بحث کے بارے میں میرا آخری خیال آپ نے دیکھ ہی لیا ہوگا، میرے پاس وضاحت کے لیۓ اب کوئی بات باقی بھی نہیں۔ بس ایک بات کہنا چاہتا ہوں، ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ جہاں تک ممکن ہو انگریزی الفاظ کا ترجمہ لفظ بہ لفظ کرنے کی کوشش کیجیۓ (اپ = زبر اور لوڈ = اثقال)، ورنہ اصطلاحات کا یہ جنگل اتنا وسیع اور اتنا گھنا ہے کہ اگر آسان الفاظ کے استعمال کی کوشش میں ایک دفعہ اس میں کھو گۓ تو راستہ ڈھونڈنا ناممکن ہوجاۓ گا۔ اصطلاحات کا کھیل اتنا آسان نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے۔ میری اس بات کا اندازہ کرنا ابھی شائد مشکل ہو۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ جیسی فراست اور تحمل والا شخص اصطلاحات کی طرف آیا ہے۔ انشااللہ ہم لوگ رفتہ رفتہ ان مشکلات پر قابو لیں گے، اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اصطلاحات کے سلسلے میں آئندہ بھی مدد فرماتے رہیں گے۔ کیونکہ یہ صارفی سطح البین کا معاملہ ہے اس لیۓ آپ اگر مناسب سمجھیں تو دیگر افراد کی راۓ بھی لے لیجیۓ ، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ افراز

  • نستعلیق کا شعر بھیجنے کا شکریہ، تھوڑی دیر میں لگا دوں گا۔ افراز

[ترمیم] شعر میں غلطی

شعر میں غلطی کی نشاندہی پر شکریہ--Adilch 05:58, 21 دسمبر 2006 (UTC)

  • آپ کی عبارت آج کی بات میں لگا دی ہے۔ منتخب مضمون میں تصویر لگانے کا سانچہ اس جگہ موجود ہے ۔ براہ کرم اسکا تبادلہ خیال صفحہ پڑھ لیجیۓ گا۔ افراز

[ترمیم] شعر۔۔۔ کہاں؟

جناب کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ شعر آپ نے کہاں سے لیا ہے۔۔ میرا مطلب ہے کس سائٹ سے؟؟؟ مجھے یہ خط اچھا لگا ہے۔۔ شکریہ

--Adilch 13:44, 22 دسمبر 2006 (UTC) لیکن جناب ان پیج کی انفرادیت اور افادیت سے بھی انکار ممکن نہیں۔۔۔ اس کی بدولت اردو پرنٹنگ میں انقلاب برپا ہوا ہے۔۔!--Adilch 16:10, 23 دسمبر 2006 (UTC)

  • آگہی کا شکریہ۔ اب تو درست ہے :-) افراز
  • اس بار ایسا ہی کیا ہے :-)
  • SUPPRESSOR کے لیۓ کوئی اردو ہے آپکے ذہن میں؟ یعنی SUPPRESS کرنے والی کسی چیز کو کیا کہیں گے؟ میرا ارادہ کابت استعمال کرنے کا ہے۔ افراز
  • فہد صاحب ماشااللہ بہت خوبصورت اشعار کا اضافہ کیا ہے آپ نے۔ دو سطری اور بڑی جسامت کے اشعار صفحہ اول کے لیۓ مناسب نہیں۔ آپ کے شعر SAHRAI کو مختصر اور یک سطری کر کے دوبارہ UPLOAD کیا ہے، ایک نظر دیکھ لیجیۓ وہی رسم الخط ہے جو آپ نے زبراثقال کیا ہے۔ اگر آپ کو اعتراض نہ ہو تو اب دوسطری شعر کو حذف کیا جاسکتا ہے؟ افراز
  • نہیں نہیں بھائی، اختلاف کیوں ہوگا۔ جو تاریخ اور شاعری میں زیادہ معلومات نہیں رکھتے آنکھیں تو رکھتے ہیں۔ اس سے زیادہ کچھ کہوں گا تو بات سیاسی ہوجاۓ گی اور ہوسکتا ہے کہ یہ سائٹ بند ہوجاۓ۔ ابھی ابھی جرم ضیعفی والا شعر یکسطری کیا ہے ، صفحہ اول پر لگا تا ہوں ، ملاحظہ کیجیۓ۔ اصل میں بڑی تصویر سے صفحہ اول کا تناسب اور توازن بگڑا ہوا لگے گا۔ افراز

[ترمیم] اضلاع

سلام فہد صاحب ۔۔ آپ کی بات بالکل بجا ہے لیکن میرا خیال تھا کہ جب تک ان اضلاع کے نام سے مضامین شامل نہیں ہوتے تب تک ان کو شہروں کے نام سے لکھا دی جائے تا کہ صارفین کو ذرا سہولت ہو سکے کیونکہ ان کے نام سے لنکس کی تعداد زیادہ ہے جبکہ کسی ضلع کا لنگ ابھی تک وجود میں نہیں آیا۔۔۔ باقی آپ کا حکم ہو تا میں واپس پلٹا دوں۔۔ آپ کا کیا خیال ہے؟؟ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

[ترمیم] اب تک کی تحقیقات

  • خالد محمود اور فہد صاحبان مجھے یہ معلوم ہوا کہ معاملہ Janissary یا Janizary کی اصل الکلمہ کا ہے۔ میری اب تک کی تحقیقات کے مطابق یہ لفظ ترکی کے دو الفاظ کا مرکب ہے
  • yeni = نیا
  • ceri = فوجی

ان سے مرکب ہوکر yenicheri ہوا جو اطالوی میں جاکر ginnizzero بنا اور پھر فرانسیسی والو نے اسکو janissaire بنا کر انگریزی والوں کو تحفہ کردیا جنہوں نے اسکو آج کا انگریزی Janissary بنا ڈالا۔ عربی کی لغات میں اسے انکشاری اور فارسی میں ینی چری لکھا گیا ہے۔

  • الفاظ کا گھن چکر بعض اوقات اس قدر پیچیدہ ہوجاتا ہے کہ اصل بات تک پہنچنا آسان نہیں رہتا۔ یہ وہ معلومات ہیں جن پر میں فی الحال یقین رکھتا ہوں، کل کا حال اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ کیا معلوم کوئی نئی بات سامنے آجاۓ اور یہ معلومات بدلنی پڑجائیں :-) ایک انگریزی کی کہاوت یاد آگئی ۔۔۔

To be good is to change, to be perfect is to change often

افراز

  • عید مبارک! آپ نے عید پر یاد رکھا ، بہت خوشی ہوئی۔ کل اور آج کی چھٹی تھی سو تمام وقت گردے پر لگا دیا :-) آپ کی مدد اور حوصلہ افزائی شامل حال رہی تو انشااللہ بچوں کی سائنس کا حصہ بھی ترقی کرتا رہے گا۔ افراز


  • شکریہ سر، آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک۔

[ترمیم] فہد صاحب

اسلام علیکم گزشتہ عید مبارک

نہیں ایسی کوئی بات نہیں میں عید کی چھٹیوں پر تھا۔

بہت شکریہ

خ م

[ترمیم] فہد صاحب

اسلام علیکم

فہد صاحب آپ کی ہمت افزائی کا شکریہ۔

دانش


[ترمیم] یورپی نیم خود مختار علاقے

سلام

میں نے انگریزی وکی سے ہی کاپی کیا ہے۔ مجھے ربط دے دیں جہاں سے مکمل معلومات مل سکیں، میں اس میں شامل کر دوں گا، اگر آپ خود بھی کرنا چاہیں تو مجھے خوشی ہو گی۔

شکریہ

آصف 22 جنوری 2007ء

[ترمیم] زمرے

وعلیکم اسلام،

اب تک کی تحقیقات کے مطابق زمرے کا نام تبدیل کرنا ممکن نہیں۔ آپ صرف یہ کرسکتے ہیں کہ ہر صفحہ پرفردا فردا جا کر زمرہ تبدیل کریں اور بعد میں اصلی زمرے کو خذف کر دیں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 05:41, 23 جنوری 2007 (UTC)

[ترمیم] فہد صاحب

شکریہ

مجھے اس کا نہیں پتہ تھا۔ لیکن ایک اس میں مسلہ آرہا ہے یہ خواہ مخواہ سانچے کے نیچے آرہا ہے۔ اسکا کوئی حل؟

خ م

[ترمیم] فہد صاحب

آپ ایک بار ماؤنٹ ایورسٹ یا لہوٹسے کے نیچے دیۓ گئے سانچے کو دیکھیۓ یا پھر میرے پچھلے تبادلئہ خیال کو ترمیم کر کے دیکھیۓ

خ م


[ترمیم] سلام

سر ایک مسئلہ درپیش ہے۔ میں جو سانچہ بناتا ہوں (دیکھیے سانچہ:اٹلی کے علاقے)، اسکو زمرہ پیچیدہ نحو میں رکھ دیتا ہوں، لیکن جب اسکو کسی مضمون میں استعمال کرتا ہوں تو اس مضمون کے نیچے بھی زمرہ پیچیدہ نحو خود بخود آ جاتا ہے۔ (دیکھیے وادی آوستہ کے نیچے زمرہ جات میں پیچیدہ نحو خود بخود آ گيا ہے جو میں نہیں جاہتا)۔

آصف 27 جنوری 2007ء

یہ ٹیگ استعمال کریں

 <noinclude>  text not included </noinclude>
 

--Urdutext 13:02, 27 جنوری 2007 (UTC)

[ترمیم] درخواست

برأے مہربانی اس صفحہ پر اپنے خیال کا اظہار کریں۔ تبادلۂ خیال زمرہ:مسلمانوں کی تفرقے بازیاں --کامی 12:26, 30 جنوری 2007 (UTC)

[ترمیم] جواب: سانچہ

وکی اردو کے فونٹ کے ساتھ کسی نے ہاتھ کر دیا ہے۔ اس میں سانچے کو پڑھنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ بہرحال جلد اسے چیک کر کے آپ کو مطلع کروں گا۔ حیدر 05:58, 2 فروری 2007 (UTC)

{{{ اور }}} کے درمیان متغیرین یا variables ہوتے ہیں۔ ان کے درمیان فاصلہ، وقفہ (انگریزی: space) نہیں چھوڑنا چاہیئے، بلکہ اس کی جگہ انڈر سکور _ کا استعمال کرنا چاہیے۔ سانچہ میں تمام متغیرین میں وقفے ہیں۔ ان کی جگہ انڈرسکور _ لگا دیں۔ اس کے بعد سانچہ کو عملی طور پر استعمال کریں۔ اس طرح مزید غلطیوں کا بہتر طریقے سے پتا چل سکے گا۔ حیدر 06:06, 2 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] غیر حاضری

واسلام کہیر صاحب۔۔۔۔ اصل بات یہ ہے کہ اپریل میں میرے ایف ایس سی سال دوم کے امتحاتات ہونے والے ہیں جن کے سلسلے میں میں کم از کم اپریل کے آخر تک مصروف رہوں گا۔۔ لیکن جیسے ہی درمیان میں موقعہ ملتا رہے گا تو میں حاضر ہوتا رہوں گا۔۔۔۔ اللہ حافظ۔۔۔ شکریہ۔۔۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

[ترمیم] سلام

السلام علیکم۔ فہد صاحب آپ کا بہت شکریہ۔ آپ کے بہت سے مظامین مجھے بھی پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ جو واقعہ بہت اچھے ہیں (یہ جوابی تعریف نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے)۔ میری کوشش جاری رہے گی۔ بس وقت اور اردو ٹائپ کرنے کی رفتار دونوں کم ہیں۔ بہرحال یہ دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے کہ اتنے زیادہ اردو بولنے والوں کے باوجود اردو وکی میں مضامین کی تعداد بہت کم ہے اور حال ہی میں اردو وکی گر کر 84 نمبر پر آ گئی ہے۔ بہرحال ہماری کوشش جاری رہنا چاہئے۔ آپ کی رہنمائی ھمیشہ درکار رہے گی۔ مخلص۔--سید سلمان رضوی 09:50, 8 فروری 2007 (UTC)

  • فہد صاحب بہت شکریہ آپ نے اعزاز سے نوازا۔ میں تو اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ آج جہاں بھی یہ اردو ویکیپیڈیا کھڑا ہے اسکی وجہ انجمن ویکیپیڈیا کا کارانجمن (Teamwork) ہے۔ آپ اور ہم وہ سرپھرے ہیں جو کہ جان بوجھ کر اور تپتے سورج کو سر پر دیکھ کر بھی اس صحرا میں اترے ہیں، بے شمار لوگ لازمی اردو ویکیپیڈیا کو دیکھتے ہونگے مگر یا تو غیردلچسپ پا کر واپس مڑجاتے ہیں یا پھر جن کو دلچسپی ہوتی بھی ہوگی تو وہ مشکلات کا اندازہ لگا کر پلٹ جاتے ہونگے۔ ویکیپیڈیا اردو میں مضامین تو ابھی دس ہزار بھی نہیں ہوۓ لیکن یہاں کی جانے والی محنت انگریزی ویکی سے بھی بہت زیادہ ہے، وہاں تو ہر منٹ پر بےشمار اندراجات کرنے والے بے شمار لوگ موجود ہیں اور ادھر گنتی کے چند افراد۔ اگر اردو ویکی انجمن کی سمتار یہی رہی تو ہم اپنے حدف پر عربی فارسی ویکی کے بجاۓ انگریزی ویکی کو رکھ سکتے ہیں۔ افراز

[ترمیم] ممالک کے سانچے

ممالک کے سانچے دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ شاید آپ نے میرا مضمون اوپیک دیکھا ہو۔ اس میں ایک جدول میں بڑا وقت لگا تھا ایسا کرنے میں۔ اب وہی کام بڑی آسانی سے کر سکتا ہوں۔ اگر کام مکمل نہ ہوا ہو تو کچھ کام میرے ذمے لگا سکتے ہیں۔--سید سلمان رضوی 20:02, 13 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] شکریہ

آپ کی حوصلہ افزائی اور میرے صفحے کو سجانے کا بہت شکریہ۔ اگرچہ میری رفتار کم ہے مگر میں انشاءاللہ اپنی کوشش کرتا رہوں گا۔ آپ کی رہنمائی کا طالب۔--سید سلمان رضوی 13:52, 14 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] پابندی

کسی IP پتہ کو ہمیشہ کے لیے ممنوع کرنا مناسب نہیں ہوتا کیونکہ یہ ضروری نہیں static ہو۔ اکثر dynamic ہی ہوتے ہیں۔ --Urdutext 04:03, 17 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] شکریہ ۔۔فہد بھائی

شکریہ فہد بھائی

ویسے مجھے آج پتا لگا ہے کہ میں قدم قدم پر رہنمائی دیتا ہوں  ;-) سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 11:35, 17 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] سانچہ حرب

لیجیۓ جناب فہد صاحب ، سانچہ حرب اس جگہ موجود ہے ۔ استعمال کیجیۓ اور جو نقائص سامنے آئیں ان سے آگاہ کیجیۓ تاکہ سدباب کیا جاسکے۔ افراز

  • دیوان عام میں آپ کا پیغام دیکھ کر ہی اس سانچے کو ہدف پر رکھ لیا تھا :-) کوشش کرتا ہوں۔ افراز
  • لیجیۓ جناب آگئی تصویر :-) افراز

[ترمیم] شکریہ

شکریہ۔ میں نے غور نہیں کیا تھا۔ قران والا کام کب شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ منصوبہ دیوانِ عام میں بھی میں نے ایک درخواست کی ہے۔--سید سلمان رضوی 11:12, 23 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] جواب:خانۂ معلومات شہر

بہت تاخیر سے توجہ دے سکا ہوں۔ میں انگریزی وکیپیڈیا پر بھی کافی سرگرم ہوں۔ حالیہ دنوں میں وہاں مصروفیات بڑھ گئیں ہیں۔ وہاں ماہرین سے کچھ تکنیکی معلومات بھی حاصل کی ہیں تا کہ انہیں اردو وکیپیڈیا پر استعمال کیا جا سکے۔ بہر حال میں نے سانچے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے دیکھیے اور رائے سے آگاہ فرمائیں۔ حیدر 10:47, 24 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] قرآن

السلام علیکم۔ سورۃ الفاتحہ پر مضمون بہت اچھا ہے۔ ایک مشورہ ہے کہ آپ نے باقی ممکنات (جیسے سورہ الفاتحہ وغیرہ) کو الفاتحہ کی طرف رجوع کروایا ہے۔ یہ بہت اچھا ہے۔ مگر سورۃ آل عمران میں خالی آل عمران کی طرف نہیں بلکہ سورت آل عمران کی طرف رجوع کروایا ہے۔ اس میں uniformity کے لیے اسے بھی آل عمران کی طرف رجوع ہونا چاہیے۔ (سورہ کے لفظ کے بغیر) ۔ معلوم نہیں میں اپنی بات سمجھانے میں کامیاب ہوا ہوں یا نہیں۔ (مختصراً سب ممکنات کو صرف سورہ کے نام جیسے آل عمران، الناس کی طرف رجوع ہونا چاہیے) کیا میں بھی اس میں حصہ لے سکتا ہوں آپ کی اجازت سے؟۔--سید سلمان رضوی 13:17, 24 فروری 2007 (UTC)

  • ایک مشورہ ہے فہد صاحب ، اگر آپ مائکروسوفٹ کا keyboard layout استعمال کرتے ہیں تو عربی دونقطہ ہے ( ۃ ) کے لیۓ وہ ہے لگایا کیجیۓ جو Shif+U سے آتی ہے۔ فی الحال آپکی سورہ بقرہ میں چوکور خانہ آرہا ہے :-) سمرقندی

اردو فونیٹک کی بورڈ میں یہ Shif+O سے آتا ہے۔--سید سلمان رضوی 08:20, 26 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] امام غزالی

امام غزالی میں آپ نے مقبرہ کی جو تصویر لگائی ہے وہ اصل میں مقبرہ نہیں بلکہ ایک زندان (جیل) ہے جو ھارونیہ کہلاتی ہے۔ یہ طوس میں مشہد شہر کے پاس ہے۔ اصل مقبرہ اس کے بالکل سامنے ہے۔مگر اس پر کوئی عمارت نہیں بنی ہوئی۔--سید سلمان رضوی 08:15, 26 فروری 2007 (UTC)

  • جی ۃ کو صحیح تو میں اسی وقت کردیا تھا :-) سمرقندی

[ترمیم] خرائط سازی

فہد بھائی اگر صرف کسی نقشے کے نام اردو میں کرنے سے کام چل جاۓ تو یہ کام تو باآسانی windows میں موجود paint سے ہو جاۓ گا۔ جغرافیائی نقشے بنانا (ایسے جو پیمانی لحاظ سے درست بھی ہوں) میرے خیال میں خاصا پیچیدہ کام ہے۔ ویسے اگر کسی نقشے کی layer بنا کر copy تیار کرنے کا ارادہ ہو تو پھر یہ کام Adobe photoshop سے بھی لیا جاسکتا ہے ، جیسے کسی تصویر پر باریک کاغذ رکھ کر copy بنالی جاۓ اور بعد میں نیچے سے اصل تصویر نکال دی جاۓ۔ یہ دو مواقع روۓ خط بھی ملے ہیں ان میں سے ایک شائد free download بھی ہو سکتا ہے trial کے لیۓ لیکن مجھے نہیں معلوم کے انکا کتنا فائدہ ہے کیونکہ میں نے کبھی انہیں استعمال نہیں کیا۔

http://graphicssoft.about.com/od/findsoftware/f/maps.htm

http://www.smartdraw.com/specials/geography.asp?type=12195&id=12195

ویسے میرا تو یہی خیال ہے کہ انگریزی ویکی پر موجود جو بھی نقشہ اردو میں بنانا ہو تو اس پر انگریزی الفاظ ہٹا کر اردو لکھ دی جاۓ ، اور یہ کام جیسا کہ میں نے کہا windows کے paint سے باآسانی ہوجاۓ گا۔ اگر کوئی نقشہ درکار ہے تو مجھے اسکے انگریزی ویکی کا ربط بتا دیجیۓ میں مثال کے طور پر اردو میں بنا کر آپ کو بھیج دوں گا، پسند آۓ تو استعمال کرلیجیۓ گا :-) سمرقندی

[ترمیم] الفاتحہ

السلام علیکم۔ الفاتحہ میں حروف کی تعداد اور الفاظ کی تعداد کچھ مختلف ہے اور سورہ توبہ کے علاوہ بسم اللہ کو شامل کر کے گنا جاتا ہے۔ تفصیل کے لیے عربی وکی میں الفاتحہ کو دیکھیں۔ عربی میں حروف اور الفاظ کی تعداد دی گئی ہے۔ الفاتحہ ۔--سید سلمان رضوی 12:43, 27 فروری 2007 (UTC)

[ترمیم] گروپ

مجھے پہلے ہی اس بات کا خیال تھا۔ لہذا آپ جی 8 اور جی 15 پر کلک کر کے تو دیکھیں۔ ویسے مطلع کر نے کا بہت بہت شکریہ۔ گروپ دو کو میں نے نہیں کیا کیونکہ یہ صرف اصطلاے کے طور پر ہی استعمال ہوتا ہے۔۔۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

[ترمیم] سورہ المائدہ وغیرہ

السلام علیکم۔ سورہ المائدہ اور باقی تمام میں دائیں ہاتھ پر جو مختلف زبانوں کے روابط (دیگر زبانیں) آتے ہیں اس میں انگریزی دو دفعہ ہے۔ پہلی دفعہ کا انگریزی ربط Template:Infobox Sura کی طرف لے جاتا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ برائے مہربانی اسے درست کر لیں۔ اگر ہو سکے تہ مجھے بھی اس کی وجہ بتا دیں۔ آپ کے قرانی مضامین شاندار جا رہے ہیں۔--سید سلمان رضوی 12:05, 2 مارچ 2007 (UTC)

  • شکر ہے آپ کی کوئی خبر تو آئی :-) سمرقندی
  • خدشہ تھا :-) امید تو نہیں تھی پر امکان تھا کہ امکان کبھی صفر نہیں ہوتا۔ سمرقندی
  • چلیں یہ تو اچھی بات ہے ، کام کے دوران تھوڑا سا وقفہ آجاۓ تو اچھا ہوتا ہے۔ آصف صاحب کی طرف سے پریشانی ہے۔ بس ایک شعر ہے کہ

اپنی جانب سے تو کی ہم نے ہمیشہ احتیاط
پھر بھی بھولے سے خطا ہوجاۓ تو ہم کیا کریں

  • فی الحال تو آپ کی آمد پر خوش ہورہے ہیں۔ ویسے اب سانچہ:اقتباس کا طریقہ صفحہ پر بھی لکھ دیا ہے :-) سمرقندی

[ترمیم] نقشے

اردو میں بنے ہوئے نقشے دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ ایسے نقشے انٹرنیٹ پر بہت کم ہیں۔ میں نے ایک معمولی نقشہ مضمون عراق میں (عراق کا جغرافیائی نقشہ) بنایا تھا اور اس میں مچھے بہت وقت لگا۔ براہ کرم کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس کے لیے آپ کونسا software استعمال کرتے ہیں؟۔--سید سلمان رضوی 13:53, 12 مارچ 2007 (UTC)

اتنے شاندار نقشے دیکھ کر صرف ایک ہی بات زہن میں آتی ہیں، سافٹ ویئر کون سا استعمال کیا؟ :-) حیدر 16:41, 12 مارچ 2007 (UTC)

[ترمیم] کوئی تو ہے جو ۔۔۔

جناب فہد صاحب روبالہ پر جو محنت مجھے کرنی پڑرہی ہے اسکی قیمت آپ کے robot کو روبالہ کہنے پر مجھے وصول ہوگئی :-) آپ نے روبالہ کو روبالہ کہ دیا ، دل کر ٹھنڈک سی مل گئی ۔ بہت شکریہ۔ سمرقندی

  • بالکل درست تجزیہ کیا ہے آپ نے انگریزی الفاظ کے بارے میں۔ میرا بھی یہی کہنا ہے کہ انگریزی کی اہمیت اپنی جگہ تسلیم ، پر اسے الہامی کلام کا درجہ تو نا دیں، خیر۔۔۔

آپ کا صفحۂ صارف بہت قابل دید اور جاذب النظر ہے :-) ابوشامل کی خوشخطی بھی لاجواب ہے۔ سمرقندی

  • کاش میں بتا سکتا۔ جانے کب کا پڑھا دماغ میں ابھر آیا تو لکھ دیا۔ غلط ہے تو معذرت چاہتا ہوں ، علامہ سے بھی اور آپ سے بھی :-) درست کردیجیۓ گا۔ سمرقندی
  • صحیح :-) اور اگر نہ معلوم رہے اور شک بھی برقرار رہے تو تبدیل کردیجیۓ گا۔ ویسے بھی کافی دن سے لگا ہوا ہے۔ سمرقندی

[ترمیم] جمہوریہ

محترم۔ آپ نے ایران کے نقشے میں جمہوریہ کے بعد ء ڈالا ہے۔ اس میں ء (ھمزہ) نہیں ہوتا۔ اگر یہ اب تبدیل ہو سکتا ہے تو براہ کرم کر دیں۔

[ترمیم] تشویش

  • معذرت آپکا پیغام ابھی دیکھا۔ تشویش کی کوئی بات نہیں فہد بھائی۔ میری یہاں ضرورت نہیں، کوئی فرق نہیں آنے کا۔ سمرقندی
  • بھائی اپنی سے کوشش کرلی کہ یہ ویکیپیڈی علماء اکرام مجھے لکھنے دیں مگر یہ لوگ نہیں سمجتھے (سمجھنے کیلیۓ کاسۂ سر میں کچھ ہونا چاہیۓ نا !پاکستانیوں کی اکثریت کے پاس نہیں ہے)۔ میرے پاس نہ تو اتنا وقت ہے اور نہ اتنی بے وقـوفـی کہ انگریزی کی اصطلاحات استعمال کر کہ مضامین لکھوں۔ انگریزی ہی پڑھنی ہے تو انگریزی ویکیپیڈیا موجود ہے۔ پھر کیا کروں، یہاں لکھنے کا ہی کام ہوسکتا ہے جو کہ کرنے نہیں دیا جارہا۔ تو ٹھیک ہے، سنبھالیں اپنا ویکی۔ ویسے ایک بات بتا دوں کہ یہ ویکی کسی ایک ملک کا نہیں ہے۔ مگر حماقت سے بھرے سروں سے الجھنا نہیں آتا مجھے۔ آپ فکر نہ کیجیۓ ، خوش رہیۓ۔ سمرقندی

[ترمیم] سمرقندی صاحب

فہد صاحب السلام علیکم امید ہے آپ بخیریت ہوں گے۔ یہ بتائیے کہ سمرقندی صاحب کو کس طرح راضی کیا جا سکتا ہے اور ان کا اگر برقی پتہ آپ کے پاس ہو تو ان سے ھم سب کی طرف سے رابطہ کریں۔ --سید سلمان رضوی 13:47, 27 مارچ 2007 (UTC)


[ترمیم] میں اگر کسی لائق ہوں

فہد بھائی! سلام مسنون! مجھے آپ کا پیغام ملا میں نے وہاں یہ جواب دیدیا ہے لیکن مجھے یقینی طور پر معلوم نہیں کہ وہ پیغام آپ تک پہنچ جائے گا اس لیے یہاں بھی نقل کر رہا ہوںـ جو حسب ذیل ہے

  • وعلیکم السلام! ابوشامل بھائی! مجھے خوشی ہوگی اگر میں آپ کے کسی کام آسکوں میں نے آپ کے مضامین دیکھے ہیں ماشاء اللہ کافی معیاری کام ہے آپ کا میں باوجودیکہ مسائل کا شکار ہوں لیکن آپ کے ساتھ تعاون کرکے مجھے خوشی ہو گی ہو سکتا ہے میں تیز رفتاری میں آپ کا ساتھ نہ دے سکوں لیکن بہرحال حسب استطاعت حصہ ڈالتا رہونگاـ دیگر کار لائقہ سے یاد فرمائیں--شاکرالقادری 18:35, 28 مارچ 2007 (UTC)

[ترمیم] شکریہ

جناب، مجھے خش امدید کرنے کا بہت شکریہ :) ۔ انشالاہ ہم تمام یکجہتی کے ساتھ اپنے محبوب اردو وکیپیڈیا کو سب سے شاندار وکیپیڈیا بنائیں گے - --Uchohan 18:59, 28 مارچ 2007 (UTC)

[ترمیم] خدنگا

فہد بھائی معلومات بڑھانے کا شکریہ دائرہ کے اصولوں کے مطابق اور آپ کے دیۓ ہوۓ لفظ کے مطابق میں نے کچھ نام بدل دیۓ ہیں باقی جب فرصت ملی یا آپ بدل دیں۔ آئندہ کوشش کروں گا۔ آئندہ کوشش کروں گا کہ میں بھی سب کی طرح صرف عربی لفظ استعمال کروں۔

دانش

[ترمیم] کیاوکیپیڈیاواقعی ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے؟

میرے خیال میں آپ وکیپیڈیاسے یہ دعوے کرنابندکردیںکہ "ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے۔"کیونکہ یہ جھوٹ کے سواکچھ بھی نہیں۔حقیقت تویہ ہے کہ وکیپیڈیاپرمتعصب اورتنگ نظر لوگوںکی اجارہ داری ہے جوکہ اپنی مرضی کے خلاف کچھ بھی برداشت کرنے کو تیارنہیں ہیں۔ جس کا واضح ثبوت ہے میری آءی ڈی iamsaaجوکہ ڈاءریکٹ بلاک کردی گءی اورمیرے بناءے گءے صضحات حذف کردءے گءے ہیں۔میرے خیال میں یاتووکیپیڈیاپر ایک خاص مکتبہ ء فکر کے تنگ نظروتعصب پرست لوگوںنے قبضہ کیاہواہے۔ میں وکیپیڈیاسے انتہاءی مایوس ہواہوں۔میں روزنامہ ڈان کا راءٹربھی ہوںاورانشاء اللہ اس معاملے کو میں یہیںپر ختم نہیں کروںگا۔

والسلام سیدعامرعلی

  • کیا خیال ہے فہد صاحب ان پر سے پابندی ہٹا کر دیکھا جاۓ ؟ جبکہ وہ طویل نام جو انہوں نے بناۓ تھے انکو محفوظ ہی رکھا جاۓ تاکہ ان ناموں پر دوبارہ مضامین نہ بناۓ جاسکیں۔ ان کو حذف کرنا مناسب نہیں کیونکہ حذف کیا گیا تو یہ پھر اسی نام سے بناۓ جاسکتے ہیں۔ حیدر صاحب نے ان میں سانچہ حذف شدگی لگا دیا ہے ، لیکن ان مضامین کو حذف کرنا مناسب نہیں۔ سمرقندی
  • بجا فرمایا ، دیکھیں اب اگر وہ مشوروں سے اتفاق کا اظہار کرتے ہیں تو پابندی ہٹا کر دیکھا جاسکتا ہے۔ ابھی تو کوئی پیغام آیا نہیں مشوروں کے بعد سے  :-) سمرقندی
    • میں آپ سے گزارش کرناچاہوںگاکہ میرے دیگر مضامین کوحذف کردیاجاءے۔اس یقین دہانی کے ساتھ کہ میں دوبارہ اس طرح سے مضامین نہیں لکھوںگا۔شکریہ

[ترمیم] کسی زمرے میں نیا صفحہ

السلام علیکم فہد،

اگر کسی زمرے میں نیا مضمون لکھنے کے لیے نیا صفحہ شروع کرنا ہو تو پلیز اس کا طریقہ بتا دیں۔ معاونت میں تو صرف نیا مضمون شروع کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اگر اپ اس بارے میں رہنماءی کر دیں تو مشکور ہوں گی۔

[ترمیم] شکریہ

شکریہ فہد بھائی۔ انشاء اللہ آپ کے تعاون سے پہلے سے بہتر انداز میں کام جاری رہے گا۔ آپ کی رہنمائی اور دوستی ھمیشہ درکار ہے۔--سید سلمان رضوی 15:06, 12 اپريل 2007 (UTC)

[ترمیم] Mont Blanc

Mont Blanc کا فرانسیسی تلفظ موں بلاں ہے نہ کہ مونٹ بلانک ۔ کیا ہمیں سب زبانوں کو انگریزی تلفظ میں درج کرنا چاہئے؟؟ کیا اس کا نام موں بلاں کر کے مونٹ بلانک کو رجوع کروا دیا جائے۔ مشورہ درکار ہے( اس کی ایک اور مثال پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے کی ہے جو اس طرح لکھا جاتا ہے Champs-Elysées کیا اس کو بھی چامپسے ایلیسز کہنا چاہئیے؟ یقیناً نہیں۔ ) اس لیے عرض ہے کہ فرانسیسی الفاظ کو انگریزی تلفظ کے ساتھ درج نہ کیا جائے آپ کا خیال درکار ہے۔--سید سلمان رضوی 20:54, 13 اپريل 2007 (UTC)

[ترمیم] مونٹ بلانک اطالیہ۔ برسر تذکرہ

  • فہد صاحب رائے کا بہت شکریہ۔ یہ پہاڑ سپین نہیں بلکہ اطالیہ (اٹلی )کی سرحد پر واقع ہے۔ جیسا آپ نے بعد میں اطالوی کا تذکرہ کیا ہے۔ پاکستان میں اسے مونٹ بلانک اطالوی کی وجہ سے نہیں بلکہ انگریزی کی وجہ سے کہا جاتا ہے۔ ویسے اطالیہ میں اس علاقے میں فرانسیسی بھی بولی جاتی ہے۔ بہرحال اگر آپ لوگ اسے مونٹ بلانک رکھنا چاہتے ہیں تو سر آنکھوں پر۔ ویسے خود اٹلی والے اپنے ملک کو اطالیہ کہتے ہیں مگر ھم انگریزی سے اس کا ترجمہ اٹلی کرتے ہیں حالانکہ پرانی اردو کتابوں میں میں نے اطالیہ ہی دیکھا ہے۔ جو ایک دلچسپ صورتحال ہے۔ اس طرح کی کئی دلچسپ مثالیں موجود ہیں۔--سید سلمان رضوی 12:17, 16 اپريل 2007 (UTC)

[ترمیم] قران

فھد صاحب۔ آپ سے کافی دنوں بعد بات ہوئی ہے۔ اور اچھا لگ رہا ہے۔ آپ کا قرآن کا منصوبہ کچھ سست پڑ گیا ہے۔ کیا کہیں مصروف ہیں؟--سید سلمان رضوی 12:29, 16 اپريل 2007 (UTC)

Static Wikipedia (no images)

aa - ab - af - ak - als - am - an - ang - ar - arc - as - ast - av - ay - az - ba - bar - bat_smg - bcl - be - be_x_old - bg - bh - bi - bm - bn - bo - bpy - br - bs - bug - bxr - ca - cbk_zam - cdo - ce - ceb - ch - cho - chr - chy - co - cr - crh - cs - csb - cu - cv - cy - da - de - diq - dsb - dv - dz - ee - el - eml - en - eo - es - et - eu - ext - fa - ff - fi - fiu_vro - fj - fo - fr - frp - fur - fy - ga - gan - gd - gl - glk - gn - got - gu - gv - ha - hak - haw - he - hi - hif - ho - hr - hsb - ht - hu - hy - hz - ia - id - ie - ig - ii - ik - ilo - io - is - it - iu - ja - jbo - jv - ka - kaa - kab - kg - ki - kj - kk - kl - km - kn - ko - kr - ks - ksh - ku - kv - kw - ky - la - lad - lb - lbe - lg - li - lij - lmo - ln - lo - lt - lv - map_bms - mdf - mg - mh - mi - mk - ml - mn - mo - mr - mt - mus - my - myv - mzn - na - nah - nap - nds - nds_nl - ne - new - ng - nl - nn - no - nov - nrm - nv - ny - oc - om - or - os - pa - pag - pam - pap - pdc - pi - pih - pl - pms - ps - pt - qu - quality - rm - rmy - rn - ro - roa_rup - roa_tara - ru - rw - sa - sah - sc - scn - sco - sd - se - sg - sh - si - simple - sk - sl - sm - sn - so - sr - srn - ss - st - stq - su - sv - sw - szl - ta - te - tet - tg - th - ti - tk - tl - tlh - tn - to - tpi - tr - ts - tt - tum - tw - ty - udm - ug - uk - ur - uz - ve - vec - vi - vls - vo - wa - war - wo - wuu - xal - xh - yi - yo - za - zea - zh - zh_classical - zh_min_nan - zh_yue - zu -

Static Wikipedia 2007 (no images)

aa - ab - af - ak - als - am - an - ang - ar - arc - as - ast - av - ay - az - ba - bar - bat_smg - bcl - be - be_x_old - bg - bh - bi - bm - bn - bo - bpy - br - bs - bug - bxr - ca - cbk_zam - cdo - ce - ceb - ch - cho - chr - chy - co - cr - crh - cs - csb - cu - cv - cy - da - de - diq - dsb - dv - dz - ee - el - eml - en - eo - es - et - eu - ext - fa - ff - fi - fiu_vro - fj - fo - fr - frp - fur - fy - ga - gan - gd - gl - glk - gn - got - gu - gv - ha - hak - haw - he - hi - hif - ho - hr - hsb - ht - hu - hy - hz - ia - id - ie - ig - ii - ik - ilo - io - is - it - iu - ja - jbo - jv - ka - kaa - kab - kg - ki - kj - kk - kl - km - kn - ko - kr - ks - ksh - ku - kv - kw - ky - la - lad - lb - lbe - lg - li - lij - lmo - ln - lo - lt - lv - map_bms - mdf - mg - mh - mi - mk - ml - mn - mo - mr - mt - mus - my - myv - mzn - na - nah - nap - nds - nds_nl - ne - new - ng - nl - nn - no - nov - nrm - nv - ny - oc - om - or - os - pa - pag - pam - pap - pdc - pi - pih - pl - pms - ps - pt - qu - quality - rm - rmy - rn - ro - roa_rup - roa_tara - ru - rw - sa - sah - sc - scn - sco - sd - se - sg - sh - si - simple - sk - sl - sm - sn - so - sr - srn - ss - st - stq - su - sv - sw - szl - ta - te - tet - tg - th - ti - tk - tl - tlh - tn - to - tpi - tr - ts - tt - tum - tw - ty - udm - ug - uk - ur - uz - ve - vec - vi - vls - vo - wa - war - wo - wuu - xal - xh - yi - yo - za - zea - zh - zh_classical - zh_min_nan - zh_yue - zu -

Static Wikipedia 2006 (no images)

aa - ab - af - ak - als - am - an - ang - ar - arc - as - ast - av - ay - az - ba - bar - bat_smg - bcl - be - be_x_old - bg - bh - bi - bm - bn - bo - bpy - br - bs - bug - bxr - ca - cbk_zam - cdo - ce - ceb - ch - cho - chr - chy - co - cr - crh - cs - csb - cu - cv - cy - da - de - diq - dsb - dv - dz - ee - el - eml - eo - es - et - eu - ext - fa - ff - fi - fiu_vro - fj - fo - fr - frp - fur - fy - ga - gan - gd - gl - glk - gn - got - gu - gv - ha - hak - haw - he - hi - hif - ho - hr - hsb - ht - hu - hy - hz - ia - id - ie - ig - ii - ik - ilo - io - is - it - iu - ja - jbo - jv - ka - kaa - kab - kg - ki - kj - kk - kl - km - kn - ko - kr - ks - ksh - ku - kv - kw - ky - la - lad - lb - lbe - lg - li - lij - lmo - ln - lo - lt - lv - map_bms - mdf - mg - mh - mi - mk - ml - mn - mo - mr - mt - mus - my - myv - mzn - na - nah - nap - nds - nds_nl - ne - new - ng - nl - nn - no - nov - nrm - nv - ny - oc - om - or - os - pa - pag - pam - pap - pdc - pi - pih - pl - pms - ps - pt - qu - quality - rm - rmy - rn - ro - roa_rup - roa_tara - ru - rw - sa - sah - sc - scn - sco - sd - se - sg - sh - si - simple - sk - sl - sm - sn - so - sr - srn - ss - st - stq - su - sv - sw - szl - ta - te - tet - tg - th - ti - tk - tl - tlh - tn - to - tpi - tr - ts - tt - tum - tw - ty - udm - ug - uk - ur - uz - ve - vec - vi - vls - vo - wa - war - wo - wuu - xal - xh - yi - yo - za - zea - zh - zh_classical - zh_min_nan - zh_yue - zu

Static Wikipedia February 2008 (no images)

aa - ab - af - ak - als - am - an - ang - ar - arc - as - ast - av - ay - az - ba - bar - bat_smg - bcl - be - be_x_old - bg - bh - bi - bm - bn - bo - bpy - br - bs - bug - bxr - ca - cbk_zam - cdo - ce - ceb - ch - cho - chr - chy - co - cr - crh - cs - csb - cu - cv - cy - da - de - diq - dsb - dv - dz - ee - el - eml - en - eo - es - et - eu - ext - fa - ff - fi - fiu_vro - fj - fo - fr - frp - fur - fy - ga - gan - gd - gl - glk - gn - got - gu - gv - ha - hak - haw - he - hi - hif - ho - hr - hsb - ht - hu - hy - hz - ia - id - ie - ig - ii - ik - ilo - io - is - it - iu - ja - jbo - jv - ka - kaa - kab - kg - ki - kj - kk - kl - km - kn - ko - kr - ks - ksh - ku - kv - kw - ky - la - lad - lb - lbe - lg - li - lij - lmo - ln - lo - lt - lv - map_bms - mdf - mg - mh - mi - mk - ml - mn - mo - mr - mt - mus - my - myv - mzn - na - nah - nap - nds - nds_nl - ne - new - ng - nl - nn - no - nov - nrm - nv - ny - oc - om - or - os - pa - pag - pam - pap - pdc - pi - pih - pl - pms - ps - pt - qu - quality - rm - rmy - rn - ro - roa_rup - roa_tara - ru - rw - sa - sah - sc - scn - sco - sd - se - sg - sh - si - simple - sk - sl - sm - sn - so - sr - srn - ss - st - stq - su - sv - sw - szl - ta - te - tet - tg - th - ti - tk - tl - tlh - tn - to - tpi - tr - ts - tt - tum - tw - ty - udm - ug - uk - ur - uz - ve - vec - vi - vls - vo - wa - war - wo - wuu - xal - xh - yi - yo - za - zea - zh - zh_classical - zh_min_nan - zh_yue - zu