اوپرا
وکیپیڈیا سے
Opera
ایسا ڈرامہ جس میں موسیقی کا عنصر غالب ہوتا ہے۔ گرنیڈ اوپرا میں ہر مکالمہ گایا جاتا ہے۔ شروع شروع میںیہی طریقہ رسمی اور تقلیدی تصور کیا جاتا تھا۔ ابتدائی اطالوی اوپرا میں صرف قدیم یونانی و لاطینی کہانیوں کو اوپر کے لیے منتخب کیاجاتا تھا۔ اور تمام لوگوں کو باری باری اپنا جوہر دکھانے کا موقع دیا جاتا تھا۔ اس طرح ناٹک میںتسلسل قائم نہیں رہتا تھا۔ گلک نے سب سے پہلے اس کے خلاف آواز اٹھائی وہ اور اس کے ہم خیال فنکار دیبر نے اوپرا کی ایک قسم دیگنز کی طرح ڈالی۔ اٹلی ، روس ، اور فرانس نے مشہور اوپرا نویس پیدا کیے ہیں۔ انگلستان میں معدودے چند کھیلوں کے سوا اوپرا زیادہ مقبول نہیں۔