اینگلو سیکسن
وکیپیڈیا سے
Anglo Saxon
اینگلز اور سیکسن دو قبائل تھے۔ جنھوں نے پانچویں اور ساتویں صدی عیسوی کے درمیان ہالینڈ اور سکنڈے نیویا کی طرف سے جزائر برطانیہ پر حملہ کیا اور وہاں اپنی چھوٹی چھوٹی ریاستیں قائم کیں۔ نویں صدی میں ان ریاستوں کے اتحاد نے ایک بادشاہت کی صورت اختیار کر لی۔ جو اینگلو سیکسن بادشاہت کے نام سے مدت تک انگلستان میں برسراقتدار رہی۔ برطانیہ کے باشندے زیادہ تر انھی قبائل کی نسل سے ہیں، اس لیے انھیں سیکسن قوم کہا جاتا ہے۔ انگریزی زبان کا خمیر بھی اینگلز سیکسن قبائل سے تیار ہوا ہے۔