زمرہ:شنتو
وکیپیڈیا سے
شنتو (شن تو / shinto) جاپان کا وطنی (native) مذہب ہے جو کہ پہلے جاپان کا سرکاری مذہب بھی رہ چکا ہے۔ شنتو کا لفظ دو الفاظ کا مرکب ہے
- شن : جو کہ دراصل خدا کے لیۓ استعمال ہونے والی چینی اصطلاح ہے ، اسی لفظ کو جاپانی میں کامی بھی کہا جاتا ہے ، یعنی دونوں ادائگیوں کیلیۓ ایک ہی چینی حرف ہے جسکو اسطرح تحریر کیا جاتا ہے - 神 -
- تو : جسکا مطلب ہے راستہ یا راہ اور اسکو جاپانی یا چینی میں اسطرح تحریر کیاجاتا ہے - 道 -
شنتو میں ارواحیئت (animism) کا خاصہ عمل دخل ہے۔ اسمیں کامی کی عبادت کی جاتی ہے، کامی کو عام طور پر لفظ خدا کا ترجمہ سمجھ کر استعمال کیا جاتا ہے لیکن بعض مقامات ایسے بھی ہیں شنتو میں کہ جہاں لفظ کامی کا ترجمہ خدا کرنا غلط ہوجاتا ہے۔ جیسا کہ اوپر ذکر آیا ہے کہ شنتو میں روحوں کو بہت اہمیت حاصل ہے اور بطور خاص آباءو اجداد کی خاندانی ارواح کو۔ اسکے علاوہ جاپانی فطرت کو بھی انتہائی مقدس اور قابل عبادت مانتے ہیں اور قدرتی طور پر موجود ہر شہ (دریا ، پہاڑ ، بارش وغیرہ) میں روح کا تصور رکھتے ہیں جو کہ مقدس ہے اور قابل عبادت ہے لہذا شنتو مذہب میں ہر جاندار و بے جان مقدس چیز کامی کا درجہ پاجاتی ہے جو کہ اسلامی یا مسیحی تصور خدا سے بالکل مختلف ہے۔