آئون
وکیپیڈیا سے
آئون (ion) جسکو اردو میں ایون / آئن یا آین بھی لکھا جاتا ہے ، ایک ایسا ذرہ ہوتا ہے کہ جس نے قدرتی طور پر ایک تعدیلی جوہر ، سالمہ یا زیرجوہری زرے سے تبدیل ہوکر کوئی (مثبت یا منفی) بــار حاصل کرلیا ہو، اور ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ یا تو اسمیں سے ایک برقیہ (electron) نکل جاتا ہے یا ایک برقیہ اسمیں آجاتا ہے۔ جب برقیہ نکل جاۓ تو اس پر مثبت بار آجاتا ہے اور اگر برقیہ اسمیں آجاۓ تو اس پر منفی بار آجاتا ہے۔