قبرص
وکیپیڈیا سے
|
|||||
شعار: ندارد | |||||
ترانہ: Ύμνος εις την Ελευθερίαν (ترجمہ: نغمۂ آزادی) |
|||||
دارالحکومت | نکوسیا |
||||
عظیم ترین شہر | نکوسیا | ||||
دفتری زبان(یں) | یونانی، ترک | ||||
نظام حکومت
صدر
|
جمہوریہ Tassos Papadopoulos |
||||
آزادی برطانیہ سے |
16 اگست 1960ء | ||||
یورپی یونین کی رکنیت | یکم مئی 2004ء | ||||
رقبہ - کل - پانی (%) |
9,251 مربع کلومیٹر (167 واں) 3,572 مربع میل برائے نام |
||||
آبادی - تخمینۂ 2006 - 2005 مردم شماری - کثافت |
704,301 (157 واں) 835,000 90 فی مربع کلومیٹر(105 واں) 233 فی مربع میل |
||||
جی۔ ڈی۔ پی۔ (پی۔ پی۔ پی۔) - مجموعی - فی کس |
2007ء تخمینہ 19.69 ارب ڈالرز (113 واں) 23,481 (30 واں) |
||||
ایچ۔ ڈی۔ آئی۔ (2004) | 0.903 (29 واں) – اعلی | ||||
سکہ | قبرصی پاؤنڈ (CYP ) |
||||
منطقۂ وقت - گرما (ڈی۔ ایس۔ ٹی۔) |
EET (یو۔ ٹی۔ سی۔ +2) EEST (یو۔ ٹی۔ سی۔ +3) |
||||
انٹرنیٹ ٹی۔ ایل۔ ڈی۔ | .cy | ||||
کالنگ کوڈ | +357 |
قبرص مشرقی بحیرہ روم کا ایک جزیرہ اور ملک ہے جو اناطولیہ (ایشیائے کوچک) کے جنوب میں واقع ہے۔ جمہوریہ قبرص 6 اضلاع میں تقسیم ہے جبکہ ملک کا دارالحکومت نکوسیا ہے۔ 1913ء میں برطانوی نو آبادیاتی بننے والا قبرص 1960ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ 11 سال تک فسادات کے بعد 1964ء میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی گئی جس کے بعد جزیرے کے یونان کے ساتھ الحاق کیا گیا جس پر ترکی نے 1974ء میں جزیرے پر حملہ کردیا۔ اس کے نتیجے میں شمالی قبرص میں ترکوں کی حکومت قائم ہوگئی جسے ترک جمہوریۂ شمالی قبرص کہلاتی ہے تاہم اسے اقوام متحدہ تسلیم نہیں کرتی۔ شمالی قبرص اور قبرص ایک خط کے ذریعے منقسم ہیں جسے "خط سبز" کہا جاتا ہے۔ شمالی قبرص کو صرف ترکی کی حکومت تسلیم کرتی ہے۔ جمہوریہ قبرص یکم مئی 2004ء کو یورپی یونین کا رکن بنا۔
[ترمیم] تاریخ
قبرص 395ء میں رومی سلطنت کی تقسیم کے بعد بازنطینی سلطنت کا حصہ بنا اور امیر معاویہ کے دور میں اسے مسلمانوں نے فتح کرلیا۔
تیسری صلیبی جنگ کے دوران 1191ء میں انگلستان کے شاہ رچرڈ اول (رچرڈ شیر دل) نے اسے فتح کرلیا۔
1489ء میں جمہوریہ وینس نے جزیرے کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ 1571ء میں لالہ مصطفی کی زیر قیادت عثمانی فوج نے جزيرہ فتح کرلیا۔
ترمیم ابھی جاری ہے
آسٹریا • بیلجیئم • قبرص • چیک جمہوریہ • ڈنمارک • اسٹونیا • فن لینڈ • فرانس • جرمنی • یونان • ہنگری • جمہوریہ آئرلینڈ • اٹلی • لیٹویا • لتھووینیا • لکسمبرگ • مالٹا • نیدرلینڈز • پولینڈ • پرتگال • سلوواکیا • سلووینیا • اسپین • سوئیڈن • برطانیہ
یکم جنوری2007ء کو شمولیت اختیار کرنے والے ممالک: بلغاریہ • رومانیہ
امیدوار ممالک: کروشیا • ترکی • مقدونیہ
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
زمرہ جات: ممالک | نامکمل | متنازعہ علاقے