مارشل ٹیٹو
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1892ء
وفات: 1980ء
یوگوسلاویہ کے سیاسی لیڈر ، بارہ سال کی عمر میں تعلیم ادھوری چھوڑ دی اور کھیتوں میں مزدوری کرنے لگے۔ اس کے بعد ایک ہوٹل میں برتن دھونے کا کام مل گیا۔ پھر فوج میں بھرتی ہونے گئے۔ اور ترقی کرتے کرتے سارجنٹ میجر کے عہدے تک پہنچے۔ انقلاب روس سے متاثر ہوکر وگوسلاویہ کی کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اسی بنا پر 1930 ء میں چھ سال کے لیے قید ہوئے۔ رہائی پر سپین کی خانہ جنگی میں جمہوریت پسندوں کے ساتھ مل کر لڑے۔ 1941ء میں جرمنی نے یوگوسلاویہ پر قبضہ کر لیا تو ٹیٹو نے ’’قومی محاذ آزادی‘‘ کے نام سے ایک خفیہ سیاسی جماعت قائم کی اور چھاپے مار فوج بنا کر نازیوں کا مقابلہ کیا۔ 1945ء میں جرمنی کی شکست کے بعد یوسلاویہ آزاد ہوا تو ملک میں جمہوریت قائم کر دی گئی۔ اور مارشل ٹیٹو نئی حکومت کے پہلے وزیراعظم بنے۔ 1953ء کے انتخابات میں یوگوسلاویہ کے صدر منتخب ہوئے۔ 1974ء میں تاحیات صدر بنا دیے گئے۔