جیرالڈ فورڈ
وکیپیڈیا سے
جیرالڈ فورڈ (مکمل نام: جیرالڈ روڈلف فورڈ) 1974ء سے 1977ء تک امریکہ کے 38 ویں صدر اور 1973ء سے 1974ء تک 40 ویں نائب صدر تھے۔ وہ بغیر انتخابات میں حصہ لئے امریکی صدر بننے والی واحد اور 25 ویں ترمیم کے تحت نائب صدارت سنبھالنے والی پہلی شخصیت تھے۔ انہوں نے ویتنام سے امریکی دستوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ نومبر 2006ء میں سب سے طویل عمر پانے والے امریکی صدر بنے جب ان کی عمر 93 سال 121 دن ہوئی۔ ان سے قبل یہ ریکارڈ رونالڈ ریگن کے پاس تھا۔ وہ واٹر گیٹ اسکینڈل میں رچرڈ نکسن کے مستعفی ہونے کےبعد امریکہ کے صدر بنے اور اقتدار سنبھالنے کے بعدنکسن کو معافی دے دی جو ان کا سب سے متنازعہ فیصلہ تھا۔ وہ 1976ء میں جمی کارٹر سے ہار گئے تھے۔ وہ اپنے دور صدارت میں دو مرتبہ قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنے تاہم دونوں حملے ناکام ہوئے۔
انہوں نے عراق کے خلاف امریکی جارحیت کے بعد ایک بیان میں امریکی صدر جارج بش کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو عراق پر حملے کا فیصلہ کبھی نہ کرتے۔
جیرالڈ فورڈ حرکت قلب بند ہوجانے سے 26 دسمبر 2006ء کو ریاست کیلی فورنیا میں انتقال کرگئے۔
واشنگٹن | ایڈمز | جیفرسن | میڈیسن | مونرو | ایڈمز | جیکسن | بورن | ہیریسن | ٹائلر | پوک | ٹیلر | فلمور | پیئرس | بکانن | لنکن | جانسن | گرانٹ | ہیز | گارفیلڈ | آرتھر | کلیولینڈ | ہیریسن | کلیولینڈ | میک کنلے | روزویلٹ | ٹافٹ | ولسن | ہارڈنگ | کولج | ہوور | ڈی روزویلٹ | ٹرومین | آئزن ہاور | کینیڈی | جانسن | نکسن | فورڈ | کارٹر | ریگن | بش | کلنٹن | بش |