جنگ یوم کپور
وکیپیڈیا سے
جنگ یوم کپور عرب اسرائیل جنگیں |
|||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() مصری فوجی نہر سوئز عبور کرنے کے بعد |
|||||||
|
|||||||
متحارب | |||||||
![]() |
![]() ![]() ![]() ![]() |
||||||
قائدین | |||||||
موشے دایان ایریل شیرون |
سعد الشزلی احمد اسماعیل علی حسنی مبارک انور سادات |
||||||
قوت | |||||||
415،000 فوجی 1،500 ٹینک 3 ہزار مسلح گاڑیاں 945 توپ خانے 561 ہوائی جہاز 84 ہیلی کاپٹر 38 بحری جہاز |
مصر: 8 لاکھ فوجی (3000،000 تعینات) 2،400 ٹینک، 2،400 مسلح گاڑیاں، 1،120 توپ خانے، 690 ہوائی جہاز، 161 ہیلی کاپٹر، 104 جنگی جہاز شام: 150،000 (60،000 تعینات) ، 1،400 ٹینک، 800 سے 900 مسلح گاڑیاں، 600 توپ خانے، 350 ہوائی جہاز، 36 ہیلی کاپٹر، 21 بحری جہاز عراق: 60،000 فوجی، 700 ٹینک، 500 مسلح گاڑیاں، 200 توپ خانے، 73 ہوائی جہاز و دیگر شرکاء |
||||||
نقصانات | |||||||
2،656 ہلاکتیں 7،250 زخمی 400 ٹینک تباہ 600 ٹینکوں کو نقصان 102 ہوائی جہاز تباہ |
ہلاکتیں 8،528* سے 15،000* کے درمیان 19،540 سے 35،000 زخمی 2،250 ٹینک تباہ یا دشمن کے قبضے میں 432 ہوائی جہاز تباہ |
||||||
*مغربی اعداد و شمار **اسرائیلی اعداد و شمار |
جنگ یوم کپور، جنگ رمضان یا جنگ اکتوبر (عربی: حرب أكتوبر) جسے عرب اسرائیل جنگ 1973ء یا چوتھی عرب اسرائیل جنگ بھی کہا جاتا ہے 6 اکتوبر سے 26 اکتوبر 1973ء کے درمیان مصر و شام کے عرب اتحاد اور اسرائیل کے درمیان لڑی گئی۔
اس جنگ کا آغاز یہودیوں کے تہوار یوم کپور کے موقع پر ہوا جب مصر اور شام نے اچانک جزیرہ نما سینا اور جولان کی پہاڑیوں پر حملہ کردیا۔ جزیرہ نما سینا پر اسرائیل نے 1967ء میں جنگ شش روزہ کے دوران قبضہ کرلیا تھا۔
[ترمیم] وجوہات
عرب اسرائیل تنازع |
عرب اسرائیل جنگ 1948 • سوئز بحران • 6 روزہ جنگ • جنگ استنزاف • جنگ یوم کپور • جنوبی لبنان تنازعہ 1978 • جنگ لبنان 1982 • جنوبی لبنان تنازعہ 1982-2000 • انتفاضہ اول • جنگ خلیج • الاقصی انتفاضہ • 2006 اسرائیل لبنان تنازعہ |
نہر سوئز کو مصر کی معیشت میں بنیادی اہمیت حاصل تھی لیکن یہ نہر 6 روزہ جنگ میں اسرائیلی قبضے کے بعد سے بند پڑی تھی۔ آمدنی کے اس ذریعے سے محروم ہوجانے کے بعد مصر کو سعودی عرب، کویت اور لیبیا کی اقتصادی امدد پر انحصار کرنا پڑ رہا تھا۔ اس مسئلےکو حل کرنے کے لئے مصر کے صدر انور سادات نے یہ پیشکش کی کہ اگر اسرائیلی نہر کے مشرقی ساحل سے واپس ہوجائیں تو نہر سوئز کھول دی جائے گی لیکن یہ مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا جس پر مصر نے حملے کا فیصلہ کرلیا۔
[ترمیم] واقعات جنگ
کوششوں میں کامیابی نہ ملنے پر مصر نے تو 6 اکتوبر 1973ء کو مصر نے حملہ کردیا اور مصری افواج نے نہر پار کرکے اسرائیلی فوجوں کو مشرقی ساحل سے بے دخل کردیا۔
اگرچہ 24 اکتوبر کو جنگ بندی سے پہلے اسرائیلی افواج نے جوابی حملہ کرکے نہر کے جنوب مغربی کنارے پر 300 مربع میل پر مشتمل مصری علاقے پر قبضہ کرلیا تھا لیکن مذاکرات کی میز پر اسرائیل کو ناکامی ہوئی اور اسے نہ صرف نو مفتوحہ علاقہ چھوڑنا پڑا بلکہ ستمبر 1975ء میں ایک معاہدے کے تحت اسرائیلی جزیرہ نما سینا کے ڈھائی ہزار مربع میل کے علاقے سے بھی محروم ہوگیا۔ اس طرح مصر نے 27 سال کی کشمکش کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل کے مقابلے میں ایسی کامیابی حاصل کی جس نے 1967ء کی شرمناک شکست کی جزوی طور پر تلافی کردی۔ انور سادات نے مصر کا قومی دن 23 جولائی کے بجائے 6 اکتوبر مقرر کرکے اس شاندار کامیابی کو یادگار دن بنادیا۔ 1975ء میں نہر سوئز بین الاقوامی جہاز رانی کے لئے کھول دی گئی اور اس سے ہونے والی آمدنی سے مصر عربوں ملکوں کی مالی امداد کی محتاجی سے آزاد ہوگیا۔
کہا جاتا ہے کہ جنگ یوم کپور میں اگر امریکہ پس پردہ اسرائیل کی بھر پور امداد نہ کرتا تو فلسطین کامسئلہ حل ہو چکا تھا۔ امریکہ بظاہر جنگ میں حصہ نہیں لے رہا تھا مگر اس کا طیارہ بردار بحری جہاز جزیرہ نما سینا کے شمال میں بحیرہ روم میں ہر طرح سے لیس موجود تھا اس کے راڈاروں اور ہوائی جہازوں نے اسرائیل کے دفاع کے علاوہ مصر میں پورٹ سعید کے پاس ہزاروں اسرائیلی کمانڈو اتارنے میں بھی رہنمائی اور مدد کی ۔
اسرائیلی کمانڈوز نے پورٹ سعید کا محاصرہ کر لیا جو کئی دن جاری رہا ۔ وہاں مصری فوج موجود نہ تھی کیونکہ اسے جغرافیائی لحاظ سے کوئی خطرہ نہ تھا ۔ اپنے دور حکومت میں جمال عبدالناصر نے ہر جوان کے لئے 3 سال کی ملٹری ٹریننگ لازمی کی تھی جو اس وقت کام آئی ۔ پورٹ سعید کے شہریوں نے اسرائیلی کمانڈوز کا بے جگری سے مقابلہ کیا اور انہیں شہر میں داخل نہ ہونے دیا۔ پھر امریکہ، روس اور اقوام متحدہ نے زور ڈال کر اقوام متحدہ کی قرارداد 338 کے ذریعے جنگ بندی کرا دی۔
اس جنگ میں اسرائیل کے 2656 فوجی ہلاک اور 7250 زخمی ہوئے۔ 400 ٹینک تباہ اور 600 کو جزوی نقصان پہنچا۔ اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مصری افواج نے اسرائیل کے 102 طیارے مار گرائے۔ اس کے مقابلے میں عربی
[ترمیم] پاک فضائیہ کا کردار
اس جنگ کے دوران پاکستان نے مصر اور شام کی مدد کے لئے 16 ہوا باز مشرق وسطی بھیجے لیکن ان کے پہنچنے تک مصر جنگ بندی کرچکا تھا تاہم شام ابھی بھی اسرائیل سے حالت جنگ میں تھا۔ اس لئے 8 پاکستانی ہوا بازوں نے شام کی جانب سے جنگ میں حصہ لیا اور مگ-21 طیاروں میں پروازیں کیں۔ پاکستان کے فلائٹ لیفٹیننٹ اے ستار علوی یوم کپور جنگ میں پاکستان کے پہلے ہوا باز تھے جنہوں نے اسرائیل کے ایک میراج طیارے کو مار گرایا۔ انہیں شامی حکومت کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ ان کے علاوہ پاکستانی ہوا بازوں نے اسرائیل کے 4 ایف 4 فینٹم طیارے تباہ کئے جبکہ پاکستان کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
یہ پاکستانی ہوا باز 1976ء تک شام میں موجود رہے اور شام کے ہوا بازوں کو جنگی تربیت دیتے رہے ۔