چی گویرا
وکیپیڈیا سے
Ernesto Guevara
پیدائش: 1928ء
انتقال: 1967ء
انقلابی لیڈر ۔ چی عرف ہے۔ ارجنٹائن میں پیدا ہوا۔ ابتدا میں ارجنٹائن اور گوئٹے مالا کی کمیونسٹ تحریکوں میں حصہ لیا۔ 1956ء میں کیوبا آگیا اور حکومت کے خلاف گوریلا سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ جلد ہی فیدل کاسترو کا متعمد رفیق بن گیا۔ 1959ء میں کیوبا پر کمیونسٹوں کے قبضے کے بعد پہلے کیوبا کے نیشنل بینک کا صدر بنا اور بعد ازاں وزیر صنعت مقرر کیا گیا۔ 1961ء میں خفیہ طور پر بولیویا چلاگیا اور کمیونسٹ گوریلوں کی کمان اپنے ہاتھ میں لے لی۔ اگست 1967ء میں بولیویا کی فوج نے ، امریکی سی ۔ آئی ۔ اے کی مدد سے گرفتار کر لیا اور اکتوبر میں ہلاک کر دیا گیا۔ دو کتابیں ۔ گوریلا جنگ اور بولیویا کی ڈائری تصنف کیں۔